All posts by Daily Khabrain

بھارتی بلے باز نے 20 گیندوں پر تیز ترین سنچری داغ دی

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز وریدہیمن ساہا نے 20 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے سب کو حیران کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی کلب موہن باگن کی طرف سے کھیلتے ہوئے ساہا نے مقامی مکھرجی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں 20 گیندوں پر ناقابل شکست 102 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو 10 وکٹوں سے کامیابی دلا دی۔کالی گھاٹ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے میچ میں ساہا کے 14 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ان کی ٹیم نے 152 رنز کا ہدف محض 7 اوورز میں پورا کر لیا۔ساہا نے اپنی ففٹی 12 گیندوں پر مکمل کی اور پھر اگلے 50 رنز 8 گیندوں پر مکمل کیے جن میں سے ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل تھے۔ساہا نے 102 رنز 510 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ بنائے جبکہ ان کے اوپنگ پارٹنر اور ٹیم کے کپتان سبہو موئے داس بھی 22 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔اس سے قبل ساہا نے فیلڈنگ کے دوران بھی 4 کیچز پکڑے اور مخالف ٹیم کے ایک کھلاڑی کو رن آو¿ٹ کیا۔میچ کے بعد ساہا کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم میری اننگز ریکارڈ ہے یا نہیں لیکن میرے ذہن میں یہ تھا کہ آئی پی ایل سے قبل مختلف شاٹس کھیلی جائیں۔ساہا کا کہنا تھا کہ اننگز کے آغاز سے ہی گیند ٹھیک سے بلے پر آ رہی تھی اور پھر میری اننگز آگے بڑھتی رہی۔بھارت کی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم میں اپنی جگہ کے حوالے سے ساہا کا کہنا تھا کہ میرا کام صرف پرفارمنس دینا ہے اور ٹیم میں منتخب کرنا سلیکٹرز کا کام ہے۔

پی ایس ایل: شکریہ نوازشریف، زرداری کی حکومت بھی یہ نہ کرسکی: مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل کے انعقاد پر ٹوئٹر پر بیان میں سابق صدر ا?صف زرداری کے دور حکومت پر تنقید کی ہے۔ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا کہ کراچی میں جہاں ہڑتال ہوتی تھی اب انٹرنیشنل کرکٹ لوٹ آئی ہے۔اس موقع پر جہاں مریم نواز نے اپنے والد نوازشریف کا شکریہ ادا کیا وہیں ا?صف زرداری کے دور حکومت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری کی حکومت بھی یہ کام نہ کرسکی۔دوسری جانب مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات بگاڑنے میں آپ کے ابا حضور کا بھی ہاتھ تھا، دہشت گردوں کو آپ کے ابا حضور اپنا بھائی کہتے تھے۔پی پی رہنما نے مزید کہا کہ سوات آپریشن سے متعلق نواز شریف کا بیانیہ ریکارڈ پر ہے، کیا پتا کل مریم نواز یہ کہے کہ قرارداد پاکستان نواز شریف نے لکھی تھی، شکر ہے امن ہے ،کھیل کے میدان آباد ہیں۔

فائنل دیکھنے آنے والے 5 شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس کا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے کے لئے ا?نے والے 5 شائقین کے پاس جعلی ٹکٹ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ پی ایس ایل فائنل کے لئے شائقین کی بڑی تعداد نیشنل اسٹیڈیم پہنچنا شروع ہوگئی جہاں 5 شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس بھی تھے۔ وفاقی اردو سائنس کالج پارکنگ گراو¿نڈ پہنچنے والے 5 شائقین کے پاس جعلی ٹکٹس تھے جنہیں وہیں روک لیا گیا۔ٹکٹ ہولڈرز کا کہنا تھا کہ انہوں نے آن لائن 1500 والے ٹکٹ بک کرائے لیکن انہیں 500 والا ٹکٹ بھیج دیا گیا۔یاد رہے کہ پی ایس ایل فائنل کا کم سے کم ٹکٹ ایک ہزار روپے کا تھا اور ایونٹ کا کوئی ٹکٹ 1500 روپے میں دستیاب نہیں تھا۔

جیکولین فرنینڈز فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی

دبئی (ویب ڈیسک)سری لنکن حسینہ جیکولین فرنینڈز بالی وڈ فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئیں۔فلم ’ریس 3 ‘ 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ریس‘ کا تیسرا سیکوئل ہے جس میں سلمان خان سمیت بوبی دیول، انیل کپور اور جیکولین فرنینڈز جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ جاری ہے جس میں اداکارہ کو ایکشن سین کرنا ہے۔ اس کے لیے جیکولین مارشل آرٹ بھی سیکھ رہی ہیں لیکن اس منظر کی شوٹنگ کے دوران اداکارہ کی آنکھ معمولی زخمی ہوگئی جس کی وجہ سے شوٹنگ روک دی گئی۔واقعہ پیش ا?نے پر فوراً ہی اداکارہ کو قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا اور اب ان کی طبعیت تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔فلم ’ریس 3‘ میں جیکولین ’جیسیکا‘ کا کردار نبھا رہی ہیں جس کی پہلی جھلک سلمان خان نے ٹوئٹر پر مداحوں سے بھی شیئر کی ہے۔

گمشدہ زائرین ، معتمرین و حجاج کی سہولت کیلئے تین سہولت سنٹرز کا قیام،24گھنٹے کھلے رکھنے کا اعلان

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک) گمشدہ زائرین ، معتمرین و حجاج کی سہولت کیلئے سعودی حکومت کی طرف سے وزار الحج اور عمرہ کے مکاتب بنادیئے گئے .غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق احباب مکہ گروپ کے نگران محمد سعد اعوان نے کہاکہ ان مکاتب کی تعداد اس وقت تک 6 ہے مگر اس میں سے 3 مکاتب کام کر رہے ہیں۔ باقی آئندہ ماہ سے کام کرنا شروع کر دینگے۔موجودہ مکاتب جن میں سے ایک مکتب مسفلہ کبری کے ساتھ فندق فلسطین کے سامنے ہے۔دوسرا باب عبد العزیز سے نکلتے ہی بائیں جانب عزیزیہ کی طرف جاتے ہوئے دائیں طرف فندق میریڈین کے بعد فندق جواد التاج کے نیچے واقع ہے۔ تیسرا مکتب غزہ کبری کے نیچے موجود ہے جو 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔

بھارت میں لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ سے تنگ12ویں جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارت میں لڑکوں کی چھیڑ چھاڑ سے تنگ آکر 12جماعت کی طالبہ نے خودکشی کر لی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بختاورپور گاوں میں 12 ویں کلاس کی طالبہ نے خودکشی کر لی ہے، پولیس کے مطابق طالبہ نے گھر میں پنکھے سے پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔ جائے حادثہ سے ملنے والے خودکشی نوٹ میں لڑکی نے اپنی موت کا ذمہ دار آس پاس کے لڑکوں کو قرار دیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک بھی پشاور زلمی کے فین، شرٹ بھی پہن لی

پشاور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک بھی پشاور زلمی کے فین نکلے اور انہوں نے پشاور زلمی کی شرٹ بھی پہن لی۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کا کہناہے کہ پشاورزلمی کی جیت کاخواہش مند ہوں،مجھے یقین ہے کہ پشاورزلمی ٹرافی جیت کر لائے گی،انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی جیتی توٹیم سے ملاقات ضرورکروں گا۔جبکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج جو بھی ٹیم جیتی، جیت پاکستان کی اور پاکستانی قوم کی ہو گی اور دہشت اور خوف کی ہار ہو گئی۔

چیف جسٹس کا چونیاں پولیس مقابلے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک)چیف جسٹس ثاقب نثار نے چونیاں پولیس مقابلے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا اور سیشن جج قصور کو تحقیقات کرکے 7 اپریل کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے چونیاں میں مبینہ پولیس مقابلے کیس کی سماعت کی، پراسیکیوٹرجنرل احتشام قادراورایس پی انویسٹی گیشن قصور عدالت میں پیش ہوئے۔متاثرہ خاتون آمنہ بی بی نے عدالت کو بتایا کہ میرے بیٹے ارسلان کو2017کے دوران پولیس مقابلے میں ماراگیا،اعلیٰ حکام کودرخواستیں دیں مگرشنوائی نہیں ہورہی۔خاتون نے بتایا کہ انسپکٹرشہادت علی ودیگرکیخلاف درخواستیں دی ہیں،درخواستیں دینے کے باوجود مقدمہ درج نہیں ہورہا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ معاملے کی جوڈیشل انکوائری نہیں ہوئی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے چونیاں پولیس مقابلے کی جوڈیشل تحقیقات کا حکم دے دیا اور سیشن جج قصور کو تحقیقات کرکے 7 اپریل کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں بطور چیف جسٹس مطلق العنان نہیں ہوں ،مجھے بھی قانون کے مطابق چلنا ہے،براہ راست ہر کیس میں مداخلت نہیں کر سکتا۔

زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی: ماہرہ خان

لاہور(ویب ڈیسک)فلم سٹار ماہر ہ خان نے کہا ہے کہ زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی ‘ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکی ہوں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی۔اپنے ایک انٹرویو میں ماہرہ خان نے کہا کہ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکیوں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی اگر میرا کسی سے اختلاف ہو بھی تو وہ اصولی تھا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے اکثر دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وائس کیپٹن کو میچ کے دوران ہی عہدوں سے ہٹادیا گیا، وجہ کیا بنی ؟ بڑی خبر آگئی

کیپ ٹاﺅن :(ویب ڈیسک) آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران بال ٹمپرنگ کا اعتراف کرنے کے بعد کپتان سٹیو سمتھ اور نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو عہدوں سے ہٹادیا گیا ہے، جاری میچ کے دوران ہی ٹم پائن کو کپتان مقرر کردیا گیا ہے ، باقی میچ ٹم پائن کی قیادت میں کھیلا جائے گا۔بال ٹمپرنگ کا واقعہ کیپ ٹاﺅن میں جاری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے دوران پیش آیا جب جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کے دوران آسٹریلین بلے باز کیمرون بین کرافٹ کو ٹی وی کیمرے پر بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا، کپتان سٹیو سمتھ کی جانب سے اعتراف کیا گیا کہ بال ٹمپرنگ کی منصوبہ بندی ٹیم کی لیڈر شپ کی طرف سے کی گئی تھی، اس اعترافی بیان کے بعد آئی سی سی کی جانب سے بلے باز کیمرون بین کرافٹ کے خلاف پہلے ہی ایکشن لیا جاچکا ہے۔