All posts by Daily Khabrain

”پتا نہیں 6ماہ تک میں خودبھی ہوں یانہیں اس لیے یہ کام کیا جائے “ چیف جسٹس نے تہلکہ خیز حکم دے دیا

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی،جس میں ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج کوغیرمعیاری قراردیاگیا ہے۔دوران سماعت میڈیکل کالج انتظامیہ نے کہا کہ 6 ماہ میں کالج اصل حالت بحال کردیں گے۔اس پر چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 6ماہ تک میں خودبھی ہوں یانہیں؟،انہوں نے کہا کہ ہم نے ملک میں عطائی نہیں ڈاکٹربنانے ہیں،سپریم کورٹ نے 3 ماہ میں میڈیکل کالج کی حالت زاربہتربنانے کاحکم دے دیااور انتظامیہ سے 3 ماہ میں رپورٹ طلب کر لی۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹرکااستعمال صرف وزیراعلیٰ نہیں کرسکتے،سرگودھامیں کالج کی انسپکشن کیلئے ہیلی کاپٹرکابندوبست کریں۔چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آج تووہ بھی نہیں جوہیلی کاپٹرپرسیرکرتے تھے۔

 

”نواز شریف کے داماد نے دوسری شادی کر لی ہے اور۔۔۔“ معروف صحافی نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا، ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان میں سیاسی ہلچل جاری ہے اور کوئی سیاستدان عدالتوں کے چکر کاٹ رہا ہے تو کوئی ملک سے باہر بیٹھا ہے لیکن ایسے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کی دوسری شادی کی خبر نے تہلکہ مچا دیا ہے اور ہر کوئی حیران پریشان رہ گیا ہے۔معروف سینئر صحافی مبشر لقمان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ نواز شریف کے داماد کی دوسری شادی کی خبریں سامنے آنے والی ہیں اور یہ داماد مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نہیں بلکہ دوسری صاحبزادی کے شوہر اور اسحاق ڈار کے بیٹے ہیں۔مبشر لقمان نے کہا کہ ” ارشد شریف نے جس پریس کانفرنس کا خدشہ ظاہر کیا ہے وہ اگر ہو گئی تو پورے شریف خاندان کو لے کر ڈوبے گی۔ اور بہت سی ایس چیزیں جس میں اسحاق ڈار کے اپنے بیٹے سے متعلق بھی بہت خبریں ہیں جن میں ان کی دوسری شادی سے متعلق اور دیگر چیزوں سے متعلق خبریں بھی شامل ہیں۔ اور یہ وہی بیٹا ہے جو نواز شریف کا داماد بھی ہے، میں اس بیٹے کی بات کر رہا ہوں۔“

 

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید

سری نگر: (ویب ڈیسک )مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید کردیا۔ فائرنگ سے ایک 17 سالہ لڑکی سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔ بھارتی فوج نے بڈگام میں بیرواہ کے علاقے خان محلہ کا محاصرہ کیا اور سرچ آپریشن شروع کردیا۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیمیائی ہتھیاروں سے حملہ، 3 نوجوان شہیداس دوران قابض فوج نے بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ نوجوان عسکریت پسند تھا جو فائرنگ کے تبادلے میں گولیوں کا نشانہ بنا۔ نوجوان کی شہادت کے خلاف کشمیریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل ا?ئی اور بھارتی فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

 

جیکی شیروف اپنے بیٹے ٹائیگر کے خطرناک اسٹنٹ سے پریشان

ممبئی: (ویب ڈیسک )جیکی شیروف فلموں میں بیٹے ٹائیگر شیروف کے خطرناک اسٹنٹ کرنے کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں۔معروف بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف کے بیٹے ٹائیگر شیروف نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں اپنا نام بنایا اور آج ان کا شمار بالی ووڈ کے نامور اداکاروں میں ہوتا ہے، ٹائیگر شیروف نوجوانوں میں حد مقبول ہیں اور اس کی وجہ صرف فلموں میں ان کے ایکشن اسٹنٹ ہیں، لیکن انہیں اسٹنٹ کی وجہ سے ٹائیگر کے والد جیکی شیروف کافی پریشان رہتے ہیں۔ایک انٹرویو میں ٹائیگر شیروف کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلمی زندگی کو والد سے دور رکھتا ہوں اور اسکی وجہ صرف خطرناک ایکشن اسٹنٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ والد جیکی شیروف کو ایک دن پہلے تک بھی شوٹنگ کے بارے میں نہیں بتاتا کیوں کہ اس میں خطرناک ایکشن اسٹنٹ شامل ہوتے ہیں۔ٹائیگر شیروف کا کہنا تھا کہ میں اپنے والد کا ڈر سمجھ سکتا ہوں، میں ان کا بیٹا ہوں اور اسی وجہ سے وہ پریشان ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وہ بہت زبردست انسان ہیں لیکن جب بھی کبھی میں کوئی ایسا کام کرتا ہوں تو جیکی شیروف ڈر جاتے ہیں۔

 

آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرلیا، اسمتھ کا قیادت چھوڑنے سے انکار

کیپ ٹاو¿ن:(ویب ڈیسک ) آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا اعتراف کرلیا۔اسٹیون اسمتھ نے انکشاف کیا ہے کہ اوپنر کیمرون بینکرافٹ کی اس حرکت میں ٹیم کی پوری لیڈرشپ ملوث تھی، اسمتھ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ بہت ہی اہم ہے، اس میں گیند سوئنگ نہیں کررہی تھی تو اس کو خراب کرنا چاہا، یہ سب کچھ اسپرٹ ا?ف کرکٹ کیلیے اچھا نہیں تھا اور انتہائی بڑی غلطی تھی۔اسٹیون اسمتھ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پکڑے نہ جاتے تب بھی مجھے افسوس ہوتا تاہم اس واقعے کے باوجود میرا کپتانی چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں کیونکہ میں اس وقت قیادت کیلیے بہترین شخص ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کی پوری قیادت نے سوچ سمجھ کر یہ حرکت کی تھی کیونکہ ہمارا خیال تھا کہ اس سے ہمیں کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔

 

کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کی واپسی، پی ایس ایل فائنل کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع

کراچی: (ویب ڈیسک )پی ایس ایل تھری کے فائنل ٹاکرے کا وقت قریب آگیا جب کے اس حوالے سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔پی ایس ایل 2018 کے فائنل کے لیے 9 سال 3 ماہ بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی میزبانی کرے گا جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل ہیں،نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والی تمام شاہراہیں دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں جب کہ بڑے ٹاکرے کے لئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائیں گےپاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل میں صرف کچھ وقت باقی رہ گیا ہے لاہور کے بعد شہر قائد کو بھی دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے، اسٹیڈیم میں آج 9 سال بعد کرکٹ کے عالمی ستارے جگمگائیں گے۔ فائنل میں آمنے سامنے آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اورپشاورزلمی نے نیشنل اسٹیڈیم میں پنجہ آزمائی کے لئے بھر پور پریکٹس کی۔

 

پی ایس ایل فائنل ، اداکارہ میرا نے کیپٹن نوید کیساتھ مل کر ایسا کام کرنے کا اعلان کردیا کہ شائقین کی حیرت کی انتہاء نہ رہے گی

کراچی (ویب ڈیسک) شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی، ان کے ہمراہ ان کے شوہر کیپٹن نوید اور سسر راجا خالد پرویز بھی ہوں گے اور ممکنہ طور پر وہ اپنے مخصوص انداز میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو داد دیں گی۔پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔

 

” فوری طور پر ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرو، میں اس جگہ جانا چاہتا ہوں “ جسٹس ثاقب نثار نے ایسا حکم دے دیا کہ آج سے پہلے شاید کسی چیف جسٹس نے نہ دیا ہوگا، سیاستدان حیران پریشان رہ گئے

لاہور (ویب ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے پنجاب کی انتظامیہ کو فوری طور پر ان کے دورہ سرگودھا کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے کا حکم دے دیا۔ریڈ کریسنٹ میڈیکل کالج سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کیس کی سماعت کے دوران ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ہیلی کاپٹر کا استعمال صرف وزیر اعلیٰ نہیں کرسکتے سرگودھا میں کالج کی انسپیکشن کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست کریں آج تو وہ بھی نہیں ہیں جو ہیلی کاپٹر پر سیر کرتے تھے۔

 

راولپنڈی: بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پر مسافر سے 5 کلو آئس ہیروئن برآمد

راولپنڈی(ویب ڈیسک )بینظیر بھٹو ایئر پورٹ پرتلاشی کے دوران مسافر سے 5 کلو آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی ، ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی۔اے ایس ایف حکام کے مطابق ملزم آفتاب کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی ایئر لائنز کی پرواز سے مسقط جانا چاہتا تھا،اے ایس ایف نے شک پڑنے پر مسافر کے سامان کی تلاشی لی تو بیگ کے خفیہ خانوں سے 5 کلو آئس ہیروئن برآمد ہوئی جس پر اے ایس ایف حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

 

ڈالر کی قیمت کے بعد سونے کی قیمت میں اتنا اضافہ کہ خریدنے کا سوچنے والے گھبرا جائیں گے ، ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)حال ہی میں ڈالر کی قیمت میں انتہائی حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے بعد اب سونے کی قیمت نے بھی آسمان کو چھو لیاہے اور ساڑھے تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈالر کے بعد اب سونا بھی آسمان پر پہنچ گیاہے جس کے بعد فی تولہ قیمت میں 700 روپے اضافہ دیکھنے میں آیاہے اور قیمت 58ہزار 200 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 600 روپے اضافہ ہواہے جس کے بعد 10 گرام سونا فی تولہ 49 ہزار 885 روپے ہو گئی ہے۔