لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ فارمولادودھ کے ڈبے پر یہ قدرتی دودھ نہیں اورماں کے دودھ کا نعم البد ل نہیں کی واضح تحریر تک کسی صورت دودھ فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بینچ نے فارمولا دودھ سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کی ۔سماعت کے موقع پر دودھ بنانے والی کمپنیوںکی طرف سے اعتزاز احسن بطور وکیل پیش ہوئے اور نجی کمپنیوں نے فارمولا دودھ کا اشتہار بھی عدالت میں پیش کیا۔نجی کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ اشتہار پر لکھ دیا ہے یہ 6ماہ سے بڑے بچے کا غذائی فارمولا ہے۔ چیف جسٹس نے نجی کمپنیوں کے اشتہار پر اعتراض کیا ۔جس پر کمپنیوں کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ ڈبے پر لکھ دیا ہے کہ یہ6ماہ سے بڑے بچے کے لیے غذائی فارمولا ہے، ڈبے پر یہ بھی لکھا ہے کہ ماں کا دودھ بہترین غذا ہے، ہم نے آپ کے گزشتہ آرڈر کے مطابق ڈبے پر ہدایات لکھیں۔جسٹس ثاقب نثار نے اعتزاز احسن سے مکالمہ کیا کہ ڈبے پر واضح لکھیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں اور ماں کے دودھ کا نعم البد ل نہیں ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ یہ6ماہ سے بڑے بچے کے لیے فارمولا ہے دودھ نہیں ہے،ہم نے واضح طور پر کہا کہ ڈبے پر لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے۔تین ماہ میں لکھ دیں کہ یہ قدرتی دودھ نہیں ہے، جب تک یہ نہیں لکھا جائے گا ہم کسی صورت اجازت نہیں دیں گے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے وکیل کی اعتزاز احسن کی درخواست پر درآمد کیے گئے فارمولا دودھ کی مدت 6 ماہ اور لوکل کی 4 ماہ کردی۔
All posts by Daily Khabrain

چوہدری نثار کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ فرد واحد نہیں پارلیمانی بورڈ کرے گا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرسکتا، چوہدری نثار کے ٹکٹ کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کرے گا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے ایک بیان میں چوہدری نثار علی خان کو پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی پالیسی واضح کردی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں انتخابی ٹکٹ دینے کا فیصلہ مشاورت سے کیا جاتا ہے ، پارٹی ٹکٹ کا فیصلہ کوئی ایک فرد نہیں کرسکتا بلکہ اس کیلئے مجاز فورم پارلیمانی بورڈ ہے اور وہی پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرتا ہے۔

خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور (ویب ڈیسک)پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کی شدت 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات گئے اچانک پشاور سمیت صوبے میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس ہوئے پشاور کے علاوہ مردان،نوشہرہ،صوابی، ضلع دیر،کوہستان اور دیگر اضلاع میں بھی یہ جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑ تھے۔

مخالفین کو پھنسانے کے لیے سفاک باپ نے 12سالہ بیٹی قتل کر دی
اوکاڑہ (بیورورپورٹ)زمین کے حصول او ر انتقام نے باپ کو اندھا کر دیا معصوم بیٹی کو موت کی گھاٹ اتار کر مخالفین پر قتل کا مقدمہ درج کرا دیا خو ن تو پھر خون ہے بول اٹھا پولیس افسر کی فرض شناسی اور پیشہ وارانہ مہارت کے وجہ سے تین بے گناہ تختہ دار پر جانے سے بچ گئے ترجمان پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے نواحی گاﺅ ں چک36اے فورایل میں محمد یٰسین کا اپنے قریبی رشتہ داروں اللہ دتہ، زوہیب اور محمد صابر کے درمیان زمین کاتنازعہ چل رہا تھا جو کہ حد براری کے عنوان سے مقدمہ بازی بھی ہورہی تھی سفاک باپ محمد یٰسین نے مقدمہ وار کو پھنسانے کے لئے اپنی معصوم بیٹی 11/12سالہ کائنات کو 30بور کے پستول سے فائرکرکے موت کی گھاٹ اتار دیا اور ڈرامہ رچانا شروع کردیاکہ اس کے مخالفین نے میری بیٹی کوہلاک کیاہے واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی اور ایس ڈی پی او چودھری ضیاءالحق موقع پر پہنچ گئے جہاں کے حالات و واقعات کو دیکھتے ہوئے تجربہ کار اور اندھے قتل تک کا سراغ لگانے والے پولیس آفیسرنے ڈی پی او حسن اسد علو ی کواپنے شک کا اظہار کیاجو ڈی پی او کو بھی محسوس ہورہا تھا کہ اسکا معاملہ کچھ اور ہے اس پر ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے ایس ڈی پی او چودھری ضیاءالحق ، ایس ایچ اوشاہھبور نواب احمدڈوگر اور اے ایس آئی نعیم خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی اور حکم دیاکہ انہیں لمحہ بہ لمحہ تفتیش سے آگاہ کیاجائے قتل کے مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جو بھی وسائل درکار ہوں بتایا جائے وسائل فراہم کر دئے جائیں گے لیکن معصوم بچی کے قاتل جو بھی ہوں ان کوپولیس منطقی ا نجام تک پہنچائے بغیر سکون سے نہیں بیٹھے گی ایس ڈی پی او چودھری ضیاءالحق نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اور جدید سائنسی سہولیات سے استفادہ کرتے ہوئے تمام آپشن کو پیش نظر رکھتے ہوئے تفتیش کی جس کے دوران کرائم سین یونٹ ، فرانزک سائنس لیبارٹری اور دیگر ذرائع کو استعمال کیا گیا تمام شواہد کی روشنی میںکم سن کائنات کاقاتل اس کا باپ ہی نکلا ملزم شواہد کو جھٹلا نہ سکا اور اقرار جرم پر مجبورہوگیا اور بتایاکہ وہ اللہ دتہ، زوہیب اور محمد صابر کوپھنسا کر حد براری کے مقدمہ کا فائدہ اٹھانا چاہتا تھا اور کوشش تھی کہ وہ قصاص کی مد میں بھی زمین اور رقم وصول کر لے گا جس پر اس نے اپنی ہی بیٹی کو 30بور پسٹل سے فائر مار کر ہلاک کر دیا ۔
باقی صفحہ5بقیہ نمبر

ایس ایچ او کے ہاتھوں شہری کی ہلاکت چیف جسٹس سے نوٹس کا مطالبہ
قصور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نو تعینات ڈی پی اوزاہد نواز مروت بھی پولیس وردی پر لگے ہوئے دھبے کو صاف نہ کرسکے۔ خبریں کی خبر پر بھی انصاف پسندی جاگ نہ سکی ،خبر کی اشاعت پر سارا دن خبریں ٹیم کو شہری حلقوں کی جانب سے فون کالز کا تانتا بندھا رہا اور مظلوموں کی آواز بننے پر خبریں کو خراج تحسین پیش کیا جاتا رہا مگر پولیس کے کانوں تک جوں نہ رینگی ۔سابق ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ ذوالفقار حمیدراںا ور اسکے ساتھیوں امانت ،آصف ندیم ،اکبر غنی اے ایس آئیز ،ارشد منشی ،طاہر اسلام و تین کس نامعلوم افراد کے ہاتھوں تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ حویلی گھٹیانوالی کے رہائشی محمد اقبال کو ہلاکو خاں بن کر وحشیانہ و بدترین تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دئیے جانے جبکہ اسکے ساتھ گرفتار کیے گئے اسکے بھتیجے محمد فاروق کو بھی بے تحاشہ تشدد کر کے شدیدزخمی کر نے اور محمد اقبال کی ہلاکت کے بعد اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کی ایمرجنسی میں پھینک دئیے جانے کے 3ماہ پہلے کے واقعہ میں پولیس حکام کی مبینہ بے حسی ، سابق ایس ایچ او راجہ جنگ و دیگر ملازمین کیخلاف پورے علاقہ کی عوام میں شدید غم و غصہ پایا گیا جنہوں نے مین روڈ پر احتجاجی دھرنا دیکر روڈ بلاک کر دی تھی جس پر پولیس نے مذکورہ پولیس افسران و ملازمین کیخلاف مقدمہ قتل تودرج کر لیا تھا لیکن پندرہ دسمبر 2017ءکے بعد آج تک کسی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جا سکا بلکہ پولیس افسران و تفتیشی غلام عباس ایس آئی اپنے پیٹی بند بھائیوں کے سرپرست بن چکے ہیں اور انہیں کھلی چھٹی دے رکھی ہے اتنے بڑے وحشت ،دہشت ،غنڈہ گردی و درندگی کے واقع کے بعد سابقہ ایس ایچ او ذوالفقار حمید و دیگر ملازمین اسی تھانہ میں پائے جاتے ہیں اور مظلوم فیملی و مقدمہ کے مدعی مقتول کے بھائی محمد منشاءاور اسکے مضروب بھتیجے فاروق کو مقدمہ واپس لینے کیلئے شدید دباﺅ ڈالا جا رہا ہے اور گواہان مقدمہ کو بھی خوف زدہ ،ہراساں ،تنگ و پریشان کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی گواہی سے منحرف ہوجائیں ۔پولیس سابقہ جعلی و فرضی ،خود ساختہ پولیس مقابلوں میں مارے جانے والے افراد کی طرح اس مقدمہ کو بھی دبانا و سرد خانے کی نظر کرنا چاہتی ہے جبکہ مظلوم خاندان انصاف کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکا ہے لیکن کسی فورم پر بھی انکی کوئی شنوائی نہ ہو رہی ہے اور نہ ہی آج تک انصاف مل سکا ہے جبکہ مقدمہ قتل کے ملزمان بھی آزاد گھوم پھر رہے ہیں ۔مقتول کے بھائی محمد منشاءنے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ملزمان کیخلاف تشدد کر کے ہلاک کرنے کا جرم ثابت ہو چکا ہے لیکن آج تک چار ماہ کا عرصہ گزرنے فارنزک سائنس لیب لاہور سے رپورٹ موصول نہ ہو رہی ہے نہ ہی اتنے بڑے وقوعہ کے ملزمان کو گرفتار کیا جار ہا ہے یہ ظلم و بربریت کی انتہا ہے محمد منشاءنے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر کیسز کی طرح انہیں بھی انصاف فراہم کرتے ہوئے سوموٹو ایکشن لیکر اسکے بھائی محمد اقبال کو بھینس چوری کے جعلی و فرضی مقدمہ میں جس میں قابل ذکر یہ ہے کہ مدعی مقدمہ جو کہ اس دوران عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودیہ گیا ہوا تھا کی تحریری/زبانی درخواست کے نہ ہوتے ہوئے بھی بلا جواز و غیرقانونی طور پر چادر و چاردیواری کا تقدس پامال کر کے اسکے بھائی محمد اقبال اور بھتیجے فاروق کو گرفتار کر کے خون کی ہولی کھیل کر اقبال کو ہلاک کر نے اور فاروق کو شدید زخمی کرنے کے دلخراش واقعہ کا نوٹس لیکر ملزمان کو گرفتار کروائیں جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور آئی جی پولیس پنجاب ،ڈی آئی جی شیخوپورہ رینج سے بھی پرزور مطالبہ کیا کہ اسکے بھائی کو بے گناہ و ناحق طور پر تشدد کر کے ہلاک کرنے والے ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ایوارڈفنکار وںکی حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں ‘مہوش حیات
کراچی (شوبز ڈیسک)ٹی وی فنکاروں کی بنائی ہوئی فلموں کی کامیابی نے ملک و بیرون ممالک میں جو نئی شناخت بنائی ہے وہ فلم انڈسٹری کے مستقبل کے لئے خوش آئند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیاسے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فلموں میں فی الحال کام کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ملکی فلموں میں بھی کم اور معیاری فلموں کو ترجیح دے رہی ہوں۔ فنکار کی شناخت اس کا فن ہوتا ہے ، سرحد کی قید میں فن کو محدود نہیں کیا جاسکتا۔ملکی ڈرامہ انڈسٹری میں ماضی کے مقابلے میں اب بہتری آگئی ہے۔غیر ملکی ڈراموں کی بہتات کے باوجود ملکی ڈراموں نے اپنی منفرد شناخت بنارکھی ہے۔

حنا خان کی طنز و مزاح کیوجہ سے سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی
ممبئی (شوبزڈیسک)بھارتی اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا پر مزاح اورطنز کا نشانہ بنائے جانے پر سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کی دھمکی دے دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حنا خان مسلسل سوشل میڈیا پر مزاح کا نشانہ بنائے جانے پر مایوسی کا شکار ہیں ¾ حال ہی میں انسٹاگرام پر حنا خان نے اپنے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ انکو طنز کا نشانہ بنانے سے ہرممکن طور پر گریز کریں ۔حال ہی میں حنا خان نے اپنے مداحوں کے ساتھ ٹوئیٹر پر لائیو سیشن کیا تھا جس میں ٹرول کا نشانہ بنانے پر انہوں نے کڑا جواب دیا تھا تاہم اب حنا خان اس ٹرولنگ سے پریشانی کا شکار ہوگئی ہیں اور انہوں نے مداحوں کو ٹرولنگ سے دور رہتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ محبت سے پیش آنے کا مشورہ بھی دیا ہے ۔

ویرات کوہلی کا دپیکا پڈکون کےساتھ اشتہار میں کام سے انکار
ممبئی (شوبزڈیسک)آئی پی ایل کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان ویرات کوہلی اپنی کارکردگی کی وجہ سے ایک بڑا برانڈ بن چکے ہیں، اور اسی وجہ سے انہیں بے شمار پراڈکٹس کا برانڈ امبیسیڈر بھی مقرر کیا گیا ہے۔تاہم خبر گردش کررہی ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ کی فرینچائز رائل چیلنجرز بنگلور کو ویرات کوہلی کی وجہ سے 11 کروڑ بھارتی روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایک معروف ویب سائٹ کی جانب سے 11 کروڑ کی اسپانسرشپ آفر کی گئی جسے ویرات کوہلی کی وجہ سے ٹھکرانا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو بولی وڈ اداکارہ دپیکا پاڈوکون کے ساتھ ایک اشتہار شوٹ کرنا تھا جسے انہوں نے منع کردیا۔ ویرات کوہلی کے اشتہار میں کام کرنے سے انکار کے بعد معروف ویب سائٹ کی جانب سے اسپانسرشپ کی آفر بھی واپس لے لی گئی۔

ماروی میمن نے مسلم لیگ ن چھوڑنے کا عندیہ دےدیا
اسلام آباد (آن لائن) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے مسلم لیگ (ن) چھوڑنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غلطی کسی اور کی اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے۔ ہفتہ کے روز ماروی میمن نے اپنے ٹویٹ میں اعلی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ واہ لیڈر شپ واہ، غلطی کسی کی اور سزا کسی اور کو دی جا رہی ہے سیاست انسان عزت کے لئے کرتا ہے جبکہ جرم پر اکسانے والوں کو پہلے بے نقاب کرنا ہو گا پھر کسی اور کو مورد الزام ٹھہرایا جانا چاہئے۔

کترینہ کیف انتہائی باصلاحیت فنکارہ ہیں ‘عالیہ بھٹ
ممبئی(شوبزڈیسک) بالی ووڈ کی سویٹی ڈول اداکارہ عالیہ بھٹ نے کہا ہے کہ کترینہ کیف انتہائی باصلاحیت ا ور ذہین فنکارہ ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطا بق ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کا کہناتھا کہ صرف گلیمرس ہونا ہی کامیابی کی نشانی نہیں بلکہ اس کے لئے باصلاحیت ہونا بھی بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں گلیمر دکھانے کی بھی ضرورت نہیں ہے کیونکہ گلیمر کے بغیر بھی ہم اپنے شائقین کے دلوں میں اپنی اداکاری سے جگہ بنا سکتی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے کہا کترینہ کیف کو کبھی گلیمر کے بغیر دیکھیں آپ کو خود محسوس ہوگا کہ وہ کتنی پرکشش اور باصلاحیت فنکارہ ہیں۔