All posts by Daily Khabrain

کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے،ڈیرن سیمی

کراچی (ویب ڈیسک )پشاور زلمی کے غیر ملکی کپتان ڈیرن سیمی نے پاکستان کو کرکٹ کے لیے بہترین جگہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہے۔نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہا کہ پاکستان آکر کرکٹ انجوائے کرتا ہوں اور امیدہے کل کے فائنل سے شائقین بھی خوب محظوظ ہوں گے،کراچی میں کرکٹ کی بحالی پر خوشی ہورہی ہے ،پی ایس ایل کے بعد ویسٹ انڈیز ٹیم بھی پاکستان آرہی ہے جس سے فینزکو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

 

نیشنل اسٹیڈیم میں فائنل سے قبل رنگا رنگ تقریب کی تیاریاں

کراچی (ویب ڈیسک) پی ایس ایل 3 کے فائنل کے لیے نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوگی۔پی ایس ایل 3 میں نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول فائنل سے قبل ایونٹ کی رنگا رنگ اختتامی تقریب ہوگی، جس میں نامور گلوکار شائقین کو محفوظ کریں گے۔ کراچی اسٹیڈیم میں کل شام 6 بجے ہونے والی اختتامی تقریب میں گلوکارعلی ظفر، شہزاد رائے، عائمہ بیگ، فرحان سعید اور سٹرنگز بینڈ پرفارم کریں گے۔ فائنل کے بعد شاندارآتشبازی بھی کی جائے گی۔

اداکارہ میرا بھی پی ایس ایل کا فائنل اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھیں گی

کراچی(ویب ڈیسک )شوبز اداکارہ میرا بھی شوہر کے ہمراہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل تھری کا فائنل دیکھیں گی۔پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کا جادو فنکاروں میں بھی سرچڑھ کر بولنے لگا، شوبز اداکار بھی کرکٹ فیور میں مبتلا ہوگا۔ ٹی وی اداکاروں کے ساتھ ساتھ فلمی ستارے بھی کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جگمگائیں گے۔فرنچائز ٹیموں کے ایمبیسیڈرز کی طرح اداکارہ میرا بھی کراچی میں 9 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر انتہائی خوش اور پرجوش ہیں،انہوں نے اپنے شوہر کے ہمراہ فائنل مقابلہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کردیکھنے کا بندوبست کرلیا ہے۔

زمبابوے میں مگرمچھ اسپتال پہنچ گیا

ہرارے(ویب ڈیسک )زمبابوے میں ایک مگرمچھ اسپتال کے مرکزی دروازے پر آگیا جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اسپتال میں آمدورفت بند ہوگئی۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں واقع سینٹ پیٹرک اسپتال کے مرکزی دروازے پر اچانک ایک مگر مچھ آکر براجمان ہوگیا اور دروازے کی طرف آنے والے ہر شخص کو دیکھ کر حرکت کرنے لگا جس پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پارک اینڈ وائلڈ لائف اتھارٹی کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مقامی افراد کی جانب سے مگر مچھ کی موجودگی کی اطلاع ملی چنانچہ انسانی جان کے خطرے کے پیش نظر فوری وہاں پہنچے جہاں اسپتال کے باہر لوگوں کا ہجوم تھا بعدازاں مگر مچھ کو مار دیا گیا ہے وہ اسپتال کے دروازے پر دو گھنٹے تک موجود رہا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بے پناہ بارشوں کے باعث گزشتہ چند ہفتوں کے دوران شہر میں مگر مچھوں کے حملوں کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔اس سارے واقعے میں اس بات کی وضاحت نہ ہوسکی کہ مگر مچھ اسپتال تک کیسے پہنچا کیوں کہ کسی بھی پانی کا ذخیرہ اسپتال سے کم از کم دس کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔مقامی حکومتی افسر نے بتایا کہ ہمیں پانچ منٹ کے اندر 10 فون کالز موصول ہوئیں جو مگر مچھ کی موجودگی سے آگاہ کررہے تھے اور خوف زدہ تھے لیکن ابتدائی فون کالز کو ہم کسی کا مذاق سمجھے کیوں کہ یہ کیسے ممکن تھا کہ شہر کے بیچوں بیچ اسپتال تک ایک مگر مچھ پہنچ جائے اور راستے بھر کسی کو نظر نہ ا?ئے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی بربریت سے مزید 2 نوجوان شہید

سری نگر(ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پر مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی جاری ہے اور ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 2 نوجوانوں کوشہید کردیا۔نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں بھارتی فوج کے خلاف مظاہرے کیے گئے جس پر بھارتی فورسز کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ربڑ کی گولیاں برسائی گئیں جب کہ وادی میں موبائل و انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی جانب سے مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی اورشہری آبادی کونشانہ بنایا جارہا ہے جس پر اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کی خاموشی ایک سوالیہ نشان ہے۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج نے دشمن کے دلوں پر ہیبت طاری کردی،پریڈمیں اپ ڈیٹ نظام کیساتھ جدید ترین میزائل سامنے آگئے

اسلام آباد( ویب ڈیسک )یوم پاکستان پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کے موقع پر دفاعی و فوجی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس کی وجہ سے دشمن پر دھاک بیٹھ گئی ،اپ ڈیٹ نظام کے ساتھ پریڈ میں رکھے گئے غزنوی، غوری، شاہین ، نصر ، ابدالی اور کروز میزائل اور پاکستان کے اپنے تیار کردہ ڈرون طیارے جب سلامی کے چبوترے کے سامنے سے گزرے تو حاضرین کاجوش دیدنی تھا جبکہ غیر ملکی سفارت کار پاکستان کی دفاعی و فوجی ترقی پر حیران تھے ،الخالد او ر الضرار ٹینکوں کے نئے ورڑن بھی پاکستان نے بنا لئے ہیں وہ بھی پریڈ کا حصہ اور لوگوں کی توجہ کا مرکز تھے ملک بھر میں یوم پاکستان ملکی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ 78 ویں یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں مسلح افواج ، بوائز اسکاوٹس، گرلز گائیڈ، پنجاب رینجرز، سندھ رینجرز اور ایف سی کے دستوں نے مہمانان گرامی کو سلامی دی۔یوم پاکستان کے موقع پر شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ اسلام آباد میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تقریب میں سری لنکا کے صدر متھری پالا سری سینا سمیت برادر اسلامی ممالک ترکی، ملائیشیا اور یو اے ای کے مہمانان گرامی بھی شریک ہوئے۔ باڈی گارڈز نے بگل بجا کر صدر مملکت ممنون حسین کے آنے کی اطلاع دی۔صدر مملکت ممنون حسین گھڑ سوار دستے کے حصار میں پریڈ گراو 191نڈ پہنچے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا اور انہیں سلامی دی گئی۔ سلامی کے بعد جیپ میں سوار صدر مملکت نے پریڈ میں حصہ لینے والے مسلح افواج کے دستوں کا معائنہ کیا۔سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ، مسلح افواج کے سربراہان اور وزیر دفاع خرم دستگیر کے علاوہ برادر اسلامی ممالک بھی پریڈ میں شریک ہوئے۔شکر پڑیاں گراو 191نڈ اسلام آباد میں ہونے والی پریڈ میں مسلح افواج کے چا ک و چوبند دستوں نے حصہ لیا۔فوجی بینڈ نے دلوں کو گرما دینے والی مسحور کن دھنیں فضا میں بکھیریں۔ اسپیشل سروسز گروپ کے جوان مخصوص انداز میں سلامی دیتے ہوئے چبوترے کے سامنے سے گزرے۔ خواتین کے دستوں نے بھی پریڈ کا حصہ بن کر پذیرائی حاصل کی۔بوائز اسکاوٹس، گرلز گائیڈ، پنجاب اور سندھ رینجرز، ایف سی خیبر پختونخوا،پاکستان آرمی سگنل اور انجنئرنگ کے دستے بھی پریڈ کا حصہ بنے۔ برادر اسلامی ممالک یو اے ای اور اردن کی شاہی فوج کے بینڈ نے بھی پریڈ میں حصہ لیا اور اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔صدارتی باڈی گارڈز کے گھڑ سوار دستے نے بھی پریڈ میں حصہ لیا اور سلامی دی۔ انفنٹری کی مختلف رجمنٹس کے دستے، میکنائزڈ انفنٹری، آرمڈ کور، ایس پی ڈی کے تحت مختلف رینج کے میزائل بھی پریڈ میں شامل کئے گئے۔ آرمی ایوی ایشن اور بحریہ ایوی ایشن کے کوبرا، ایم ائی سیونٹین پیونکن ہیلی کاپٹرز پر مشتمل دستوں نے 300 فٹ کی بلندی پر فلائی پاسٹ کیا۔ پاکستان آرمی، نیوی اور پاک فضائیہ کے کمانڈوز نے 10 ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ کیا۔ میزائل دستوں میں غزنوی، ابدالی، نصر اور کروز میزائل بھی شامل کئے گئے۔یوم پاکستان کی مرکزی تقریب میں تمام صوبوں کی ثقافت کے رنگ نظر ائے،پریڈ میں فلوٹس پر علاقائی رقص نے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں تمام صوبوں کے فلوٹس نے معزز مہمانوں کو سلامی پیش کی۔ سب سے پہلے ازاد کشمیر کا فلوٹس ایا جس میں کشمیری ثقافت کو اجاگر کیا گیا۔ بلوچستان کا فلوٹس بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس پر سی پیک کا خاکہ نمایاں تھا، اس موقع پر بلوچی فنکاروں نے بھی فن کا مظاہرہ کیا۔خیبر پختونخوا کی ثقافت کے رنگ بھی نمایاں نظر ائے، فنکاروں نے خٹک ڈانس پیش کیا۔ پنجاب کے فلوٹ پر صوبے کی ثفاقت کی بھرپورترجمانی کی گئی، مختلف علاقوں کی دستکاریاں بھی پیش کی گئیں، فنکار بھی جھومتے نظر ائے۔ وادی مہران کا فلوٹ بھی سب سے نمایاں تھا جس نے سماں باندھ دیا۔ تقریب میں گلگگت بلتستان کی ثقافت بھی بھرپور طریقے سے پیش کی گئی۔

نیا سیا سی بھو نچال ،شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کی پیشکش کر دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کو چیئرمین سینیٹ تبدیل کرنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ وہ ہے جس کے لیے پیسے دے کر ووٹ خریدا گیا اور ان کی عوام میں کوئی عزت نہیں لہٰذا صادق سنجرانی کو ہٹاکر متفقہ چیئرمین سینیٹ لائیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ 2013 میں ملک کو شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، موجودہ حکومت نے 5 سال میں 10 ہزار سے زائد میگا واٹ بجلی سسٹم میں شامل کی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے لیے متبادل ذرائع پر بھی کام کیا، محدود وسائل کے باوجود مسائل پر قابو پالیاہے، موجودہ دورمیں بجلی چوری اور لائن لاسز پر قابو پانا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کا ویڑن کامیاب رہا، حکومت نے ایسے منصوبے شروع کیے ہیں جس سے 15سال تک ملک میں بجلی کی قلت نہیں ہوگی۔