All posts by Daily Khabrain

میاں اور خان صاحب کی اصلیت جان چکے ، الیکشن میں آئینہ دکھاناہوگا:بلاول کا دھواںدار جلسہ

بنوں(ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ میاں صاحب اور خان صاحب کی اصلیت جان چکے ہیں اب وقت آگیا ہے ان دونوں کو الیکشن میں آئینہ دکھاناہوگا۔بنوں میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فاٹا کے لوگوں کو ووٹ کا حق دیا اور ان کی جماعت فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کی مخالفت کررہے ہیں، مولانا صاحب آپ کو فاٹا کے عوام سے کیا دشمنی ہے، آپ فاٹا کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کیوں پامال کررہے ہیں؟چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام 40 سال سے آگ اور خون کا مقابلہ کررہے ہیں اور یہ خوشبو کی وادی جنگ کی خوشبو میں تبدیل کردی گئی ہے۔بلاول بھٹو نے خیبرپختونخوا کی حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور چیئرمین عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ‘اگر جھوٹ کا عالمی میلہ لگا تو سب سے بڑا تاج عمران خان کو ہی پہنایا جائے گا’انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مخاطب کرکے مزید کہا کہ ‘عمران خان آپ نے صرف گالی دی اور یوٹرن لیا’۔چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو ان دہشتگردوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، ہم دہشت گردوں سے لڑیں گے، یہ ہمارے بچوں اور عورتوں پر تشددد کرتے ہیں، بزرگوں کو قتل کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں دہشت گرد ہویا مشرف، گرفتار ہوں مقدمہ چلے اور قانون کے مطابق سزا ملے، ملک میں قانون کی حکمرانی سے دہشت گردی کو شکست دی جاسکتی ہے، ہمیں ایسی عدالت کی ضرورت ہے جو انصاف کرسکے، ایسے اداروں کی ضرورت ہے جو قانون کی حکمرانی کو یقینی بنائیں۔بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب اور خان صاحب کی اصلیت جان چکے ہیں، وقت آگیا ہے ان دونوں کو الیکشن میں آئینہ دکھاناہوگا، یہ دونوں ایک ہیں، ان کی سیاست اور بنیاد ایک ہیں۔

مسلم لیگ ن کی سابق ایم پی اے کی6روز پرانی لاش برآمد

لاہور: (ویب ڈیسک )بھٹہ چوک کے قریب گھر سے مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاہور کے علاقے بھٹہ چوک کے قریب گھر سے ایک خاتون کی 3 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق لاش مسلم لیگ (ن) کی سابق ایم پی اے یاسمین خان کی ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اس خبرکوبھی پڑھیں: 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمدپولیس کا کہنا ہے کہ یاسمین خان گھر میں اکیلی تھیں، موت کے وقت وہ کرسی پر بیٹھی ہوئی تھیں، لاش 3 روز پرانی لگتی ہے، یاسمین خان کی موت کی وجہ بظاہر ہارٹ اٹیک (دل کا دورہ) معلوم ہوتی ہے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد کہا ہے کہ یاسمین خان پر کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ ہی جس پر کوئی زخم کا نشان ہے۔ لاش کو تحویل میں لے کر موت کی مختلف پہلوو¿ں سے تفتیش جاری ہے۔

 

خادم حسین رضوی کیخلاف 14مقامات میں وارنٹ گرفتاری پھر جاری

اسلام آباد:(ویب ڈیسک ) پولیس نے گزشتہ برس فیض آباد انٹر چینج پر دیئے گئے دھرنے کے دوران قائم مزید 14 مقدمات میں خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
اسلام آباد کی انڈسٹریل ایریا زون پولیس نے خادم حسین رضوی و دیگر کے خلاف مختلف عدالتوں سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلیے ہیں، ان مقدمات میں خادم حسین رضوی اور ان کے دیگر ساتھیوں پر دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی شامل ہیں۔

 

پاکستانی عدالتو ں میں 18لاکھ سے زائد مقامات فیصلو ں کے منتظر لاہور ہائیکورٹ اول نمبر پر

پاکستان :(ویب ڈیسک ) پاکستان کے عدالتی نظام کے خلاف سب سے بڑی شکایت مقدمات کی تاخیر سے تکمیل کے حوالے سے ہے جبکہ ماہرین کے اندازوں کے مطابق ایک مقدمے کا فیصلہ آنے میں اوسطاً 15 سے 20 سال کا عرصہ لگ جاتا ہے۔اس حوالے سے جب بی بی سی نے سپریم کورٹ کے ذیلی ادارے لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان (ایل اینڈ جے سی پی) کے سیکریٹری ڈاکٹر رحیم اعوان سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ سارا الزام عدلیہ پر لگتا ہے لیکن یہ کوئی نہیں دیکھتا کہ عدلیہ پر خود کتنا دباو¿ ہے۔
وہ کہتے ہیں: ’آپ کسی بھی چھوٹے کورٹ کے ایک بھی جج کا ریکارڈ اٹھا لیں تو نظر آئے گا کہ انھیں ایک دن میں 150 سے 200 کیس سے نمٹنا ہوتا ہے جو کہ عملی طور پر ناممکن ہے۔ اگر تمام کیسز کو سننا ہو تو ان کے پاس فی کیس صرف ڈیڑھ منٹ کا وقت ہوتا ہے۔ ایسی حالات میں جج کیا کرے گا، اس کے پاس تو سانس لینے کا بھی وقت نہیں بچے گا

’کرکٹ کے لیے کراچی والے سب سہنے کو تیار‘

کراچی :(ویب ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے فائنل کی بدولت کراچی کے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں بین الاقوامی کرکٹرز نو سال بعد میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 3 کی تیاریوں جاری ہیں

 

’سینکڑوں یونیورسٹیوں کی معلومات چوری‘، ایرانی ہیکرز پر امریکی پابندیاں

امریکہ(ویب ڈیسک )امریکہ نے سائبر حملے کرنے کے الزام میں ایک ایرانی کمپنی اور دس افراد پر پابندی عائد کر دی ہے، ان سائبر حملوں کا نشانہ بننے والوں میں سینکڑوں یونیوسٹیاں بھی شامل ہیں۔
دی مبنا انسٹی ٹیوٹ پر 31 ٹیرا بائیٹس ’اہم انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ڈیٹا‘ چرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
امریکی محکم? انصاف کا کہنا ہے کہ اس کمپنی نے دنیا بھر میں 320 یونیورسٹیوں، درجنوں کمپنیوں اور امریکی حکومت کے کچھ حصوں کی معلومات چرائیں۔امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد پر پابندی عائد کی گئی ہے ان میں مبنا انسٹی ٹیوٹ کے دو بانی شامل ہیں اور ان کے امریکہ میں اثاثے منجمند کر دیے گئے ہیں۔امریکی ڈپٹی اٹارنی جنرل روڈ روزنسٹین نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ’ملزمان اب مفرور ہیں۔‘

 

سونم کپور کی شادی کی تاریخ منظرعام پر آگئی

ممبئی:(ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور رواں سال مئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔فلم ”رانجھنا“، ”بھاگ ملکھابھاگ“اور”سانوریا“جیسی خوبصورت فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی بالی ووڈ کی فیشن آئیکون سونم کپور نے ہمیشہ اپنی شادی کی خبروں کی تردید کی ہے، اپنے انٹرویوز میں وہ کئی بار شادی کے سوال پر آگ بگولہ ہوچکی ہیں لیکن ہر بار شادی کی خبروں کی تردید کرنے والی سونم کپور نے بالآخر شادی کرنے کا فیصلہ کرہی لیا۔

 

اکشے نے خُداکے واحد ہونے کا اقرارکر لیا

ممبئی: (ویب ڈیسک )بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں کو مذہب کو سیاست میں شامل کرنا بند کردینا چاہئیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے گزشتہ روز فلم ”نانک شاہ فقیر“کی ٹریلر لانچنگ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے ان تمام سیاستدانوں کو جو اپنا ووٹ بینک بڑھانے اور ووٹ حاصل کرنے کیلئے مذہب استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں گرو نانک کا دیا ہوا سبق لینا چاہئیے۔ مجھے اس بات پر پختہ یقین ہے کہ ”خدا صرف ایک ہے اور وہ ہمارے اندر ہے، ہر چیز میں مذہب کو لانا صحیح نہیں ہے “، امید ہے تمام لوگ اس بات کی پیروی کریں گے۔

 

فائنل کے لیے بلٹ پروف بسیں لاہور سے کراچی پہنچا دی گئیں

کراچی: (ویب ڈیسک )پی ایس ایل تھری کے کراچی میں شیڈول فائنل کیلیے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، بم پروف بسیں لاہور سے کراچی پہنچ گئی ہیں جنہیں کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک لانے اور واپس لے جانے کیلیے استعمال کیا جائے گا۔ سکیورٹی اداروں نے بم پروف بسوں کے ساتھ ٹیموں کو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک پہنچانے کی مشق کی اور روٹ سے ملحقہ سڑکیں بلاک کر دی گئیں، اس موقع پر بڑی تعداد میں پولیس اور رینجرز کے جوان تعینات تھے۔

 

یہ دودھ نہیں،ڈبے پر لکھنے تک کسی صورت فروخت کی اجازت نہیں دینگے، چیف جسٹس پاکستان کے خشک دودھ کی فروخت کیخلاف ازخود نوٹس میں ریمارکس

لاہور(ویب ڈیسک )سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں خشک دودھ کی فروخت کیخلاف ازخودنوٹس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس ثاقب نثار نے امپورٹڈفارمولہ دودھ کی مدت 6 ماہ اورلوکل کی 4 ماہ کردیتفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی نے خشک دودھ کی فروخت کیخلاف ازخود نوٹس کی سماعت کی،دوران سماعت نجی کمپنیوں نے فارمولہ ملک کاسیمپل اشتہارپیش کردیا۔
وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ فارمولہ دودھ کے ڈبے پرلکھ دیایہ 6ماہ سے بڑے بچے کیلئے غذائی فارمولہ ہے،ڈبے پریہ بھی لکھاہے کہ ماں کادودھ بہترین غذاہے چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ لکھ دیں کہ یہ6ماہ سے بڑے بچے کیلئے فارمولہ ہے دودھ نہیں،اس پر نجی کمپنی کے وکیل اعتزازاحسن نے دودھ لکھنے پراعتراض اٹھادیا،انہوں نے کہاکہ ہم نے آپ کے گزشتہ حکم کے مطابق ڈبے پرہدایات لکھیں۔