All posts by Daily Khabrain

حج کے بعد نسیم وکی نے دوبار ہ شوبز سرگرمےوں کا آغاز کردےا

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکارہ نسےم وکی نے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد دوبار ہ شوبز سرگرمےوں کا آغاز کردےا۔ تفصےلات کے مطابق اداکار نسےم وکی حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستان واپس آچکے ہےں اور اداکارہ مہک نور ،قےصرپےا ، حناءشےخ ، نشاءبھٹی اور اداکارہ فےروزہ کے ساتھ گوجرانوالہ کے کےپری تھےٹر مےں نےا اسٹےج ڈرامہ باہو بلی پےش کررہے ہےں ۔ ڈرامہ کے مصنف رائٹر ،ڈائرےکٹر وپروڈےوسر نسےم وکی ہےں ۔

کرکٹ کی طرح شوبز سرگرمیوں کیلئے بھی اقدامات کرنا ہونگے، ماوراحسین

لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹارماورا حسین نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات رونما ہونے کے باوجود مخالف لابی نے دنیا بھرمیں پاکستان کوہی بدنام کررکھا تھا لیکن اب انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے لیے ورلڈالیون کی آمد کوگرین سگنل مانا جائے توغلط نہ ہوگا تاہم اسی طرح شوبز سرگرمیوں کیلیے بھی اقدامات کرنا ہونگے۔’میڈیا“ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہورمیں سجنے والے ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کے مابین میچزکوتمام فنکاروں نے انجوائے کیا ہے ۔ مجھے یہ جان کربے حد خوشی ہوئی کہ جونہی ورلڈ الیون کی آمد کا اعلان ہوا تو لاہوریوں نے اپنے تاریخی شہر کو خوبصورتی سے سجانا شروع کیا وہی کرکٹ بخار دوبارہ دکھائی دیا، جو ماضی میں لوگوں کو ہوتا تھااداکارہ نے کہا کہ اس بار تو سٹیڈیم میں جہاں نوجوان مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نظرآئی۔، وہیں معصوم بچے بھی دنیا کے بہترین کھلاڑیوں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں موجود تھے۔

احمدشہزادنے شعیب کوبھی ’گریٹ‘کہنے کاموقع دیدیا

لاہور (نیوزایجنسیاں )سیلفی بوائے احمد شہزاد نے ورلڈ الیون کیخلاف تیسرے میچ میں 89رنز بنا کر شعیب ملک کو ’گریٹ ‘کہنے کا موقع دیدیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے آزادی کپ کے تیسرے اور فیصلہ کن میں ورلڈ الیون کو جیت کیلئے 184رنز کا ہدف دے دیاہے جس میں احمد شہزاد نے 89رنز کی اننگ کھیل کر قومی ٹیم کو مدد فراہم کی۔ ‘۔شعیب ملک کی اس ٹویٹ پر احمد شہزاد میدان میں آئے اور انہوں نے شعیب ملک کو پاکستان کے ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور تو گریٹ ہے ہی لیکن بھائی توسی بھی بہت گریٹ ہو ،کیا شاندار کارکردگی تھی ،مبارک ہو‘۔احمد شہزاد کے اس بیان پر ایک مرتبہ پھر شعیب ملک ٹویٹر پر آئے اور احمد شہزاد کو مخاطب کرکے ان کا’ چیزا‘لگاتے ہوئے کہا کہ ’شکریہ بھائی مجھے بھی موقع دیں آپ کو گریٹ بولنے کا‘۔تاہم آج احمد شہزاد نے شاندار کارکردگی دکھا کر شعیب ملک کو ’گریٹ ‘ کہنے کا موقع فراہم کر دیاہے۔

آخری ٹی20میں فخرزمان حیران کن اندازمیں آﺅٹ

لاہور (نیوزایجنسیاں ) ورلڈ الیون کےخلاف آخری ٹی20میں فخر زمان انتہائی حیران کن انداز میں آوٹ ہو کر پولین پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق فخر زمان باولنگ سائڈ پر کھڑے تھے اور احمد شہزاد باولر کو فیس کر رہے تھے ،احمد شہزاد نے سٹریٹ کی شاٹ کھیلنے کی کوشش کی لیکن وہ گیند سیدھی وکٹوں پر آن لگی اور اس صورتحال میں فخر زمان کریز سے باہر کھڑے تھے جس پر ایمپائر نے انہیں پولین پہنچنے کا اشارہ کر دیا۔فخرزمان صرف 27رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے ۔

پاکستانی باﺅلرزکی ویڈیوزدیکھ کریارکرمارنے کاگرسیکھا

نئی دلی (نیوزایجنسیاں) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹار باﺅلر جسپریت بمرا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پاکستانی باﺅلرز کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر فاسٹ بولنگ اور بالخصوص یارکر مارنے میں مہارت حاصل کی ہے۔ جسپریت بمرا کی باﺅلنگ میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔، جبکہ ان کی یارکر کی مہارت بھی قابلِ رشک ہے، یہاں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ انہوں نے اتنا اچھا یارکر مارنا کیسے سیکھا؟ تو اس کا ایک جملے میں جواب یہ ہے کہ پاکستانی باﺅلرز کی ویڈیوز دیکھ دیکھ کر۔

دھماکے کی گونج کے بعد عبدالرزاق نے کابل سے واپسی کا فیصلہ کرلیا

کابل (اے این این ) کابل میں دھماکے کے بعد عبدالرزاق نے وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا۔کابل کرکٹ اسٹیڈیم کے باہر خودکش حملے سے افغان شاپگیزاکرکٹ لیگ پر چھائی غیریقینی بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔جس وقت دھماکا ہوا بوسٹ ڈیفینڈرز اور مس ایناک نائٹس کے درمیان مقابلہ ہورہا تھا۔، اسے بعد میں مکمل بھی کرالیا گیا،اس واقعے میں خودکش حملہ آور کے علاوہ 2 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔ایونٹ میں شریک پاکستان کے واحد اسٹار کرکٹر عبدالرزاق نے بھی واپسی کا ارادہ کر لیا ہے، کابل سے میڈیا سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جس وقت خوش کش حملہ ہوا میں اپنا میچ ختم کر کے ہوٹل میں موجود تھا جو اسٹیڈیم سے 5 منٹ کی مسافت پر واقع ہے۔اس وقت دوسرا میچ جاری اور میں اسے ٹی وی پر دیکھ رہا تھا، دھماکے کی آواز واضح سنائی دی، اس واقعے سے تمام کھلاڑی خوف میں مبتلا ہو گئے، میں نے بھی فورا وطن واپسی کا فیصلہ کر لیا، مگر منتظمین کی درخواست پر جمعرات کو ایک اور مقابلے میں حصہ لیا، اس میں30 رنز ناٹ آﺅٹ بنائے تاہم بولنگ نہیں کی، اب میں 1،2 روز میں واپس آجاﺅں گا، انھوں نے کہا کہ بدھ کی شب ہی تمام کھلاڑیوں کی میٹنگ ہوئی جس کے بعد انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے بیشتر کرکٹرز کی گھروں کو واپسی ہو گئی۔واضح رہے کہ ایونٹ 22 ستمبر تک جاری رہنا ہے، عبدالرزاق ایمو شارکس میں شامل

ورلڈ الیون پلیئرز لاہوری دیسی ناشتے کی دلدادہ نکلی

لاہور (اے پی پی )پاکستان کے دورہ پر آئی ہوئی ورلڈ الیون کی کرکٹ ٹیم کے بعض اراکین لاہور کے دیسی ناشتے کو بہت پسند کررہے ہیں جس کی وجہ سے ان کی مسلسل خاص لاہوری دیسی ناشتے سے بھی تواضع کی جارہی ہے ،ان کو سری پائے ،انڈہ چنے ،بونگ ،،نہاری نان حلیم ،ہریسہ ،لسی اور دیگر قسم کا دیسی ناشتہ بھی فراہم کیاجارہا ہے،ٹیم کے کھلاڑی اس ناشتے سے لطف اندوز ہوئے ،ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑی پاکستان میں دی جانے والی سیکورٹی سے مطمئن اور پاکستانیوں کی محبت اور مہمان نوازی سے بہت متاثر نظر آئے ،گرانٹ ایلیٹ اورہاشم آملہ کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں جو غلط فہمی تھی وہ دورہ پاکستان سے دور ہوگئی ہے ،پاکستان بہت اچھا اور پر امن ملک ہے اور انٹرنیشنل ایونٹ کا انعقاد مستقبل میں بھی یہاں ہونا چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان سے محبت اور پیار لے کر اپنے وطن جائیں گے اور دنیا ئے کرکٹ کی دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں اپنے اچھے تاثرات سے آگاہ کریں گے ۔

داعش نے لندن میٹرو دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی، شہر میں فوج طلب

لندن: شدت پسند تنظیم داعش نے برطانوی دارالحکومت میں زیرزمین ٹرین میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔داعش نے اپنی نیوز سروس اعماق پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہمارے جنگجو دستے نے لندن میٹرو کو نشانہ بنایا۔دھماکے کے بعد برطانیہ بھر میں دہشت گردی کے خطرے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کردیا گیا ہے۔وزیراعظم تھریسا مے نے لندن کے اہم مقامات پر فوج تعینات کرنے کا حکم دے دیا جبکہ حکام نے مزید حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔ برطانوی پولیس تاحال حملہ آور کو پکڑنے میں ناکام ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ جمعے کے روز لندن میں زیرزمین ٹرین میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 29 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ بم دیسی ساختہ تھا جسے ایک ٹوکری میں چھپایا گیا تھا۔حکام کے مطابق بم پوری طرح نہیں پھٹ سکا اور اگر ایسا ہوتا تو بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوتیں۔

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف کے گرفتاری کے وارنٹ پولیس حکام کو ارسال کردیئے۔الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کیس میں عمران خان کو ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم دیا تھا تاہم ان کی عدم پیشی پر الیکشن کمیشن نے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کی دفعہ 103 کے تحت توہین عدالت کے مرتکب ہوئے۔الیکشن کمیشن نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری ایس ایس پی آپریشنز کو ارسال کردیئے ہیں جس میں کہا گیا ہےکہ چیرمین پی ٹی ا?ئی کو 25 ستمبر کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے اور 2 افراد کی ضمانت دینے کے احکامات بھی دیئے گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کی جانب سے حکم نامے کی کاپی عمران خان کے بنی گالہ اور پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ پر ارسال کی گئی ہے۔خیال رہے کہ عمران خان نے عدالت پر متعصب ہونے کے الزامات لگائے تھے جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے انہیں پیش ہونے کے احکامات جاری کئے تھے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل میں گزشتہ روز عمران خان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کا رویہ غیر جانبدار نہیں، الیکشن کمیشن کیسے وارنٹ جاری کر سکتی ہے؟ اس کے رویے پر اگر سپریم کورٹ جانا پڑا تو جائیں گے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن کمیشن (ن) لیگ کی لائن پر چل رہا ہے جب کہ اس کا کام صاف اور شفاف الیکشن کرانے کا ہونا چاہیے۔

پری پول سروے۔۔ کون آگے کون پیچھے ۔۔دیکھیں مکمل رپورٹ

لاہور(ملک مبارک سے )پنجاب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 میںایک دن باقی رہ گیا ہے تخت لاہورکوحاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ(ن)،پاکستان تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی اورجماعت اسلامی کے امیدواروں کی انتخابی مہم فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے،تاہم اصل مقابلہ مسلم لیگ(ن)اور تحریک انصاف کے درمیان ہو گا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120میں مسلم لیگ(ن)کی امیدوار محترمہ بیگم کلثوم نواز،تحریک انصاف کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشد،پیپلزپارٹی کے امیدوار فیصل میر،جماعت اسلامی کے امیدوارایڈووکیٹ ضیاو¿الدین انصاری اورآزادامیدوارمحمد یعقوب شیخ مدمقابل ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازگلے میں کینسرکے علاج کیلئے لندن میں مقیم ہیں،ان کی عدم موجودگی میں مریم نواز انتخابی مہم چلارہی ہیں،سابق وزیراعظم کی صاحبزادی کی فعال اور منظم اندازمیں انتخابی مہم اور زمینی حقائق کاجائزہ لینے سے پتاچلتاہے کہ این اے 120میں مسلم لیگ ن کے امیدوارکوکل رجسٹرڈووٹوں میں50سے55 فیصد،پی ٹی آئی کو35سے40فیصدووٹ ملنے کاامکان ہے،تاہم اس کافیصلہ حلقے کے عوام نے اپنے ووٹوں سے کرناہے۔یہ اندازہ کوئی حتمی نہیں ہے الیکشن میں صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمرا ن خان قرطبہ چوک جیل روڈپر پاورشوکے بعدالیکشن سے دو دن پہلے ایک دفعہ پھر لاہور کی عوام میں چیرنگ کراس سے داتا دربار تک ریلی کی صورت میں اپنے جوشیلے خطاب سے جوش پیدا کیا ۔ یہ حلقہ خالصتاً اندرون یعنی اولڈلاہورپرمشتمل ہے،یہاں برصغیرپاک وہند کی تاریخی عمارتیں جن میں تعلیمی ادارے،مساجد،اقلیتوں کی عبادگاہیں ،پرانے گھربھی موجودہیں۔اقلیتوں میں عیسائی،ہندواور سکھ برادری بھی کثیرتعدادمیں مقیم ہے۔اس حلقہ کوانتخابی لحاظ سے لاہور کا دل یا تخت لاہور بھی کہا جا تاہے یہ انتخابی حلقہ ایبٹ روڈ،کوپرروڈ،بیڈن روڈ، انارکلی، اعظم مارکیٹ،بہاول شیرروڈچوبرجی،بندروڈچوہان پارک،بلال گنج چوک،بلال گنج ملک پارک،سرکلرروڈ،مزنگ،داتادربارموہنی روڈ،ڈیوسماج روڈ سنت گڑھ،دھوبی گھاٹ روڈ،فریدکورٹ مزنگ،فین روڈ،گردوارامزنگ،گورنرہاو¿س ،واپڈاہاو¿س،ہال روڈ،ہجویری داتادربار،اسلام گنج،اسلام پورہ،کریم پارک بلاک ون سے کریم پارک راوی روڈ،کھوکھرٹاو¿ن،لیک روڈ،مسلم گنج مزنگ،لٹن روڈ،لوئرمال انارکلی،مرضی پورہ،محلہ گنج بخش روڈ،مزنگ اڈا، مبارک پورہ،تاج پورہ،ناباروڈپرانی انارکلی،اولڈکیمپس پنجاب یونیورسٹی،نسبت روڈ،قصورپورہ،پریم نگرراج گڑھ،راوی کالونی ،راوی روڈ،ریگل چوک اسٹیٹ بینک،ساندہ روڈ،ریوازگارڈن،رائل پارک،شاہ عالم کالونی ،سنت نگر،ٹیمپل روڈ، ویٹرنری یونیورسٹی سمیت دیگرعلاقے شامل ہیں۔یہ گنجان آبادی والاحلقہ ایک وسیع و عریض علاقے پرمشتمل ہے۔تقریباًگزشتہ 30سالوں سے اس حلقہ میں مسلم لیگ(ن)کو انتخابی برتری حاصل رہی ہے۔یہ حلقہ بیگم کلثوم نوازکا میکہ بھی کہلاتاہے۔لاہورکے یہی وہ انتخابی حلقے ہیں جن میں مسلم لیگ(ن)کے ووٹروں،سپورٹروں کا سیاسی گڑھ ہونے کے باعث لاہور کو مسلم لیگ(ن)کا قلعہ قرار دیا جاتا ہے۔لیکن عام انتخابات 2013ء سے قبل ہونے والے انتخابات پراگر نظر ڈالی جائے تو تحریک انصاف این اے 120میں کہیں نظرواضح دکھائی نہیں دیتی تھی۔تاہم اب عمران خان اس حلقے کے الیکشن کوملک کی تاریخ کافیصلہ کن الیکشن قراردے رہے ہیں۔عمران خان کے نزدیک یہی وہ حلقہ ہے جہاں سے ن لیگ کوشکست دے کرلاہورکوفتح کیاجاسکتاہے۔دراصل لاہورکوفتح کرنے کامطلب پنجاب میں برتری حاصل کرکے مرکز اور پنجاب میں حکومت بنانے کی راہ ہموارکرناہے۔عام انتخابات 2013ءکودیکھاجائے تومسلم لیگ ن کے قائداورانتخابی امیدوار نوازشریف 91683ووٹوں سے اپنے مدمقابل امیدوارو ں سے واضح برتری حاصل کرکے تیسری مدت کیلئے وزیراعظم منتخب ہوئے۔تاہم انہیں سپریم کورٹ میں پاناما کیس میں اقامہ کے الزام پرنااہل قراردے دیاگیا۔جس کے باعث ایک بارپھراین اے 120کی نشست خالی ہوگئی۔اب اس خالی نشست پرنوازشریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نوازامیدوارہیں۔الیکشن 2013ء میں نوازشریف کے مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوارڈاکٹریاسمین راشدنے 52354،پیپلزپارٹی کے امیدوار زبیرکاردارنے2605،جے یوآئی ف کے مولاناحافظ ثنااللہ نے1152ووٹ حاصل کرکے الیکشن ہارگئے۔ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کوبلدیاتی نمائندوں،حکومتی جماعت ہونے سمیت ایک فائدہ یہ بھی ہواہے کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کے تحت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کوحلقے میں کاجاکرانتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جبکہ اس کے برعکس سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازرکن قومی اسمبلی نہ ہونے کے باعث بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں۔دونوں جماعتوں کی جانب سے کارنرمیٹنگزاور ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کاسلسلہ بھی جاری ہے۔اس میں کوئی شک نہیں ڈاکٹر ےاسمین راشد نے ڈور ٹو ڈور جتنی الیکشن کمپین کی ہے اتنی کسی نے نہیں کی پوری انتخابی مہم میں رات گئے تک انتخابی مہم چلاتی رہی ہیں تاہم مسلم لیگ ن سابق وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی کیخلاف ووٹرزکی ہمدردی حاصل کررہی ہے جبکہ پی ٹی آئی نوازشریف کوسپریم کورٹ میں کرپشن پرنااہل کروانے کاکریڈٹ لینے کی کوشش کررہی ہے اور ابھی گزشتہ روز سپریم کورٹ کا جو فیصلہ آیا ہے جس میں پاناما کیس کی اپیلیں مسترد ہوئی ہیں اس سے بھی عوام پر کافی اثر پڑے گا ۔تاہم اصل فیصلہ کل عوام نے اپنے ووٹ سے کرنا ہے۔ اس الیکشن میں 39بائیومیٹرک پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ضابطہ اخلاق کے مطابق گزشتہ شب12بجے جلسے جلوسوں کی شکل میں انتخابی مہم کا عمل ختم ہوگیا ہے۔
لاہور (ویب ڈیسک)پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے الیکشن سروے کے نتائج سامنے آگئے۔ پری پول سروے میں کلثوم نواز 55 فیصد نتائج کے ساتھ آگے، 40 فیصد ووٹرز یاسمین راشد کے حامی ہیں۔نجی ٹی وی کے سروے کے مطابق این اے 120 کی 20 یونین کونسلز کے 156 وارڈز کا سروے کیا جس میں 13 ہزارو وٹرز سے یہ معلوم کیا گیاکہ وہ 17 ستمبر کو کس امیدوار کو کامیاب دیکھنا چاہتے ہیں؟ سروے کا حصہ بننے والے ووٹرز کے 55 فیصد نے مسلم لیگ ن کی ا±میدوار کلثوم نواز نواز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ 40.2 فیصدووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف کی امید ڈاکٹر یاسمین راشد کامیابی کی نوید سنائی۔سروے کے مطابق تیسرے نمبر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے فیصل میر آئے، جو3 فیصد ووٹرزکی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک فیصد ووٹرز نے ملی مسلم لیگ کے شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان کیا۔ جبکہ .8 فیصد ووٹرز نے دیگر جماعتوں کو ووٹ دینے کا ارادہ ظاہر کیا۔اس سروے کیلئے خصوصی طور پر بیلٹ بکس تیار کئے گئے اور بیلٹ پیپرز چھپوائے گئے جس پر امیدواران کے نام اور ان کے انتخابی نشان بھی درج تھے۔ سروے کے دوران اس بات کا خیال بھی رکھا گیا کہ اس میں حصہ لینے والے تمام افراد نے انتہائی شفاف اور کسی بھی دباﺅ میں آئے بغیر اپنی رائے کا اظہار کیا۔