All posts by Daily Khabrain

اہم ترین خبر …. پنجاب کے 12 اضلاع میں فوج طلب

لاہور (خصوصی رپورٹ) چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر پنجاب میں سکیورٹی کے لئے فوج کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے صوبے کے 12 اضلاع میں فوج کو طلب کر لیا گیا۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے وفاقی وزارت داخلہ کو لیٹر جاری کردیا ہے۔ جن اضلاع کو حساس قرار دیا گیا ہے اس میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، گوجرانوالہ، جہلم، منڈی بہاﺅ الدین، فیصل آباد، ساہیوال، ڈی جی خان، بہاولپور شامل ہیں۔ ایک روز کے لئے حساس اضلاع میں ڈبل سواری پرپابندی کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں اچانک اذان … یہودی ارکان برہم

مقبوضہ بیت المقدس (خصوصی رپورٹ) اسرائیلی کابینہ کی جانب سے حال ہی میں ایک متنازعہ قانون منظور کیا گیا جس میں مقبوضہ فلسطین کی مساجد میں لاوڈ سپیکر پر اذان دینے پر پابندی کی منظوری دی گئی تھی۔ گذشہ روز یہ قانون پارلیمنٹ(کنیسٹ)میں پیش کیا گیا اس دوران ایک عرب رکن پارلیمنٹ نے اذان دے کر بل کیخلاف احتجاج کیا۔ طالب عرار نے اپنے خطاب کے دوران اذان دی اور دعا بھی پڑھی۔ اس سے قبل فلسطینی رکن پارلیمنٹ احمد الطیبی بھی پارلیمنٹ میں اذان دے چکے ہیں۔

ماڈل قتل میں نامور اداکارہ کی گاڑی استعمال ہونیکا انکشاف …. کھلبلی مچ گئی

لاہور (خصوصی رپورٹ) تین روز قبل لبرٹی مارکیٹ میں کار سواروں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ماڈل حسن خان کو جس کار پر سوار ہو کر قتل کیا گیا تھا، پولیس نے وہ کار برآمد کرلی جو معروف اداکارہ دیدار کے خاوند حمزہ بھٹی کی نکلی۔ تفصیلات کے مطابق اداکار اور ماڈل حسن خان کو 15 نومبر کو کار سواروں نے معمولی بات پر زبردست تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد وہ 16 نومبر کو سروسز ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا ، تاہم عینی شاہدین نے مرسیڈیز کار کا نمبر ایل ای سی سات سو ستتر کا نمبر نوٹ کرلیا تھا جسے گلبرگ پولیس نے برآمد کرلیا ہے جس کا مالک معروف اداکارہ دیدار کا خاوند ہے جبکہ گلبرگ پولیس نے پہلے ہی قتل کا مقدمہ درج کرلیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ مقتول حسن خان ماڈل تھا اور ایک فلم سایہ خدا ذوالجلال میں اداکاری کر چکا تھا۔

پانامہ لیکس کا فیصلہ حکومت یا عمران خان کے حق میں آئیگا …. دنیا کے سب سے معتبر نجومی نے پیشنگوئی کر دی

بیجنگ (ویب ڈیسک) ایک ویب سائٹ کے مطابق چین کے معروف نجومی ” سی شومی “ نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ حکومت کے حق میں اور اپوزیشن کیخلاف آئیگا ۔ یاد رہے کہ سی شومی کی اب تک تمام پیشنگوئیاں درست ثابت ہوئیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ڈیڑھ سال بعد صدر نہیں رہیں گے ۔ بھارت کی 3 ریاستیں بن جائینگی ۔ جاپان میں پہلے سے زیادہ خوفناک سونامی کا امکان ہے ۔

پانامہ ” پھاہ نامہ “ بن گیا …. ایک وکیل سے ” مایوس “ دوسرے سے ” ” ناراض “

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پانامہ کیس میں تحریک انصاف کے وکیل سے عدالت نے بار بار وزیراعظم اور ان کے بچوں کیخلاف ثبوت مانگے مگر وکلاءنے کاغذی اور اخباری تراشے عدالت میں جمع کروائے ۔ بنی گالہ میں قانونی ٹیم پر عمران خان برس پڑے ۔ حامد خان اور نعیم بخاری کی جگہ بابر اعوان کو وکیل مقرر کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا ۔

وزیراعظم غیر متوقع طور پر مستعفی …. کھلبلی مچ گئی

صوفیہ (ویب ڈیسک) یلغاریہ کے وزیراعظم نے صدارتی الیکشن میں اپنے نامزد امیدوار کی شکست پر عہدے سے استعفی دیدیا ۔ اور شکست کو بھی تسلیم کر لیا ہے ۔ بوائکی بور یسوف نے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابی نتائج ظاہر کرتے ہیں کہ حکمران جماعت اپنی مقبولیت کھو بیٹھی ہے ۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع, اہم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو توسیع نہ دینے کافیصلہ کر لیاہے جبکہ اہم ترین عہدوں کی تقرری کیلئے وزیراعظم نے نام بھی فائنل کر لیے ہیں جن کا اعلان آئندہ ہفتے میں متوقع ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں پر نئی تقرریوں کا فیصلہ کر لیاہے جس کا اعلان اگلے ہفتے متوقع ہے جبکہ اس حوالے سے نو نمبر کو وزیراعظم نے صدرمملکت سے ملاقات کے دوران اعتماد میں لے لیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق بری فوج کی سنیارٹی لسٹ میں اس وقت سب سے اوپر چار لیفٹیننٹ جنرل ہیں جن میں چیف آف جنرل اسٹاف زبیر حیات ،کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم ،کور کمانڈر بہاولپورجاوید اقبال رمدے اورآئی جی ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن قمر جاوید باجوہ شامل ہیں ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کسی تھری سٹار جنرل کو فور سٹار جنرل بنا کر بھی آرمی چیف کے عہدے پر فائز کر سکتے ہیں ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف پہلے ہی توسیع نہ لینے کا اعلان کر چکے ہیں اور وہ 29 نومبر کو عہدے سے ریٹائرڈ ہو رہے ہیں ۔

ترک صدر کا ”مریم نواز“ بارے وزیراعظم سے حیران کُن مکالمہ

اسلام آباد (نیٹ نیوز) ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے بارے میں دلچسپ پیشگوئی کردی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر اور وزیراعظم پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے اپنی اہلیہ کلثوم نواز کی ترک صدر اور ان کی اہلیہ سے ملاقات کروائی۔اس موقع پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز بھی موجود تھیں۔وزیراعظم نے ترک صدر سے مریم نواز کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کو سیاست میں بہت دلچسپی ہے۔”میرے دونوں بیٹوں کو تو سیاست میں کوئی دلچسپی نہیں لیکن میری بیٹی اس میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔“ ترک صدر وزیراعظم کی بات نہایت توجہ سے سن رہے تھے اور اس موقع پر انہوں نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا کہ ”آپ کی بیٹی سیاست ضرور کامیاب ہوگی۔

اپوزیشن لیڈر کے وارنٹ گرفتاری جاری, ہلچل مچ گئی

ڈھاکا(اے این این ) بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سالگرہ کی تاریخ سے متعلق کیس کی سماعت میں عدم پیشی پر اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق یہ عجیب تنازع گذشتہ ایک دہائی سے جاری ہے جس کی بنیاد اس بات پر ہے کہ سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم خالدہ ضیا اپنی سالگرہ 15اگست کو عین اس دن مناتی ہیں جس دن بنگلہ دیش کے سابق رہنما ءشیخ مجیب الرحمن کو قتل کیا گیا تھا۔ شیخ مجیب الرحمن بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے والد تھے، جن کے حامیوں کا ماننا ہے کہ خالدہ ضیا جعلی تاریخ پیدائش استعمال کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں بہت سے افراد کے پاس ان کی تاریخ پیدائش کا ریکارڈ موجود نہیں اور اربوں افراد سرکاری ملازمتیں حاصل کرنے کے لیے جعلی تاریخ پیدائش کا استعمال کرتے ہیں۔ خالدہ ضیا کے خلاف حکومت کے حامی ایک صحافی کی جانب سے عدالت میں دائر کیے گئے مقدمے میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھوں نے اپنی تاریخ پیدائش کے حوالے سے جھوٹ بولا۔ درخواست گزار صحافی غازی جاہر الاسلام کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے خالدہ ضیا کی ذاتی دستاویزات کی کاپیاں موجود ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ان کی 15 اگست کی تاریخ پیدائش جھوٹی ہے، ہمارے پاس ان کے اسکول سرٹیفکیٹ، ان کے پاسپورٹ اور شادی کی دستاویزات کی کاپیاں موجود ہیں، جن میں ان کی تاریخ پیدائش بالکل مختلف ہے۔انہوں نے کہاکہ وہ 1996 سے اپنی حریف جماعت کے حامیوں کی بے عزتی کرنے کے لیے 15 اگست کو سالگرہ منارہی ہیں، جو اس دن کو یوم سوگ کے طور پر مناتے ہیں ۔ درخواست گزار کے وکیل دلال مترا نے میڈیاکو بتایا کہ کیس کی سماعت کے دوران خالدہ ضیا کے پیش نہ ہونے پر مجسٹریٹ مظہر الاسلام نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پولیس کو خالدہ ضیا کو گرفتار کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ دی گئی ہے،

برطانوی سرزمین پر پاکستانی کا قتل, وزیرداخلہ نے اہم مطالبہ کردیا

لندن(بیورو رپورٹ)وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے لندن میں لارڈ نذیر احمد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات، برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے کردار اور انکو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ الطاف حسین کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ لارڈ نذیر احمد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرِداخلہ نے کہا کہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ان کے ہر مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کا معاملے پر حکومت پاکستان کو تحفظات ہیں۔برطانوی سر زمین پر پاکستانی کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانا برطانوی حکومت کی قانونی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔لارڈ نذیر نے پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے وزیر داخلہ کی ذاتی کاوشوں کو سراہا۔علاوہ ازیںوزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان سے بریڈ فورڈ ویسٹ سے ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے بھی ملاقات کی ۔ ناز شاہ نے برطانوی شہریت کی حامل خاتون سامعہ شاہد کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں وزیرِداخلہ کی ذاتی کاوشوں اور دلچسپی کو سراہا ۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اس کیس کی تفتیشی ٹیم خصوصا ڈی آئی جی بخش کے کام کی بھی تعریف کی جنہوں نے تفتیش کی نگرانی کی اور جس کے تیجے میں کئی گرفتاریاں عمل میں آئیں جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ وزیرِداخلہ نے خواتین کے حقوق اور سامعہ شاہد کیس کے حوالے سے ناز شاہ کے کردار اور کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سامعہ شاہد قتل کیس میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیرِداخلہ سے ملاقات کے بعد ناز شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں قوی امید ہے کہ اس عزم کے ہوتے ہوئے ہمیں سامعہ شاہد کیس میں انصاف مل جائے گا۔