All posts by Daily Khabrain

” بندر “ کہنے پر امریکہ میں نیا تنازعہ ….

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ)امریکہ ریاست مغربی ورجینیا کے ایک قصبے کی میئر کی جانب سے فیس بک پر سابق خاتون اول مشیل اوباما کے بارے میں ایک نسل پرستانہ پوسٹ کی وجہ سے امریکہ میں تنازع پیدا ہو گیا۔ پامیلا رمزے ٹیلر نامی ایک خاتون جو کلے کاونٹی میں ایک غیر منافع بخش گروہ چلاتی ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں خاتون اول کو ایپ یعنی بندر کہا تھا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وائٹ ہاوس میں ایک اعلی درجے کی، خوبصورت اور باوقار خاتون اول کا آنا کافی خوش آئند ہوگا۔ میں ایک بندر کو ہیل (اونچی ایڑھی کے جوتوں) میں دیکھ دیکھ کر تھک چکی ہوں۔ ایک مقامی میئر بیویرلی والنگ نے اس پوسٹ پر اپنے ردِعمل میں لکھا آج آپ نے مجھے خوش کر دیا۔

بلاول، بختاور اور آصفہ اکٹھے سفر نہیں کرسکیں گے

لاہور (خصوصی رپورٹ) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور انکی دونوں بہنوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکیورٹی خدشات کے باعث اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ وہ الگ الگ گاڑیوں پر سفر کریں گے۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو، بختاور اور آصفہ نے سکیورٹی اداروں کی ہدایت پر فضائی سفر کے سوا ملک کے اندر کسی منزل کی طرف جاتے ہوئے ایک ہی سواری پر اکٹھے سفر نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ایک ہی مقام پر جانا مقصود ہوگا تو تینوں الگ الگ سواریوں پر اور الگ الگ راستوں سے مختلف اوقات میں اس مقام پر پہنچیں گے۔ آصفہ بھٹو پیر کو کراچی سے بلاول ہاو¿س لاہور آئیں پھر گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما جہانگیر بدر کے گھر اظہار تعزیت کیلئے اکیلی ہی گئیں۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بلاول بھٹو بھی آئندہ چندر روز میںاکیلے ہی جہانگیر بدر کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت کیلئے لاہور آئیں گے۔

ترک سکولوں کے اساتذہ ، عملہ کے ویزوں بارے پاکستانی حکومت نے اہم اقدام اٹھا لیا

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) پاکستان میں ترک اس وقت ترک سکول سسٹم سے 417 ترک شہری منسلک ہیں‘ جن میں 132 اساتذہ ان کے اہل خانہ شامل ہیںاس وقت ترک سکول سسٹم سے 417 ترک شہری منسلک ہیں‘ جن میں 132 اساتذہ ان کے اہل خانہ شامل ہیںسکولوں کے اساتذہ اور عملے کو تین دن کے اندر (20 نومبر تک) ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ دوسری طرف پاک ترک انٹرنیشنل سکولز اینڈ کالجز کی انتظامیہ کی طرف سے حکومت کے اس فیصلے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ اس کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اس وقت ترک سکول سسٹم سے 417 ترک شہری منسلک ہیں جن میں 132 اساتذہ اور باقی ان کے اہل خانہ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان سب کے ویزے منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ پاک ترک سکول سسٹم معارف فاﺅنڈیشن کے حوالے کردیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے یہ اقدامات ترک صدر رجب طیب اردگان کے دورہ پاکستان کے سلسلے میں کئے گئے ہیں۔ یاد رہے پاک ترک سکول سسٹم کا تعلق فتح اللہ گولن سے جوڑا جاتا ہے جو امریکہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ ترکی میں حالیہ ناکام انقلاب کے بعد ترک کی حکومت نے پاکستان سمیت دنیا بھر سے مطالبہ کیا تھا کہ ترک سکول سسٹم کو بند کیا جائے اور دوسری طرف پاک ترک ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کمپنی لمیٹڈ بائی گارنٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عالمگیر خان کی طرف سے ایک پبلک اناﺅنسمنٹ میں کیا گیا ہے کہ پاک ترک سکولز اینڈ کالجز مینجمنٹ کی طرف سے پاک ترک تعلیمی اداروں میں ملک بھر میں پڑھنے والے بچوں اور ان کے والدین کو یقین دلایا گیا ہے کہ اس سے تعلیمی سرگرمیوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

خواجہ سرا ء” مس انڈونیشیا “ منتخب ، وجہ کیا بنی …. دیکھئے خبر

جکارتہ (خصوصی رپورٹ) انڈونیشیا میں خواجہ سراﺅں اور ہم جنس پرستوں نے صنفی اقلیتوں سے نفرت کے خلاف ایک خواجہ سرا کی تاج پوشی کی ہے۔ اس حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد خفیہ طریقے سے کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی اطلاع صرف منتخب صحافیوں کو دی گئی تھی اور چند گھنٹے قبل ہی انہیں جگہ کا بتایا گیا تھا کیونکہ انہیں شدت پسندوں کا خوف تھا۔ اس موقع پر 28 سالہ قائنابھ تاپائی کو جن کا تعلق جکارتہ سے تھا فاتح قرار دے کر ”مس“ وار یا انڈونیشیا 2016ءقرار دیا گیا اور ان کی تاج پوشی کی گئی۔ اس مقابلے میں 30 سے زائد خواجہ سراﺅں نے حصہ لیا۔ اب وہ اگلے سال تھائی لینڈ میں ہونے والے بین الاقوامی خواجہ سراﺅں کے مقابلہ حسن میں حصہ لیں گی۔

سابق قطری وزیراعظم کی پاکستانی سپریم کورٹ پیشی …. اہم ترین خبر سے کھلبلی مچ گئی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) اگرچہ قطر کی کمپنی ریڈکو انٹرنیشنل کے مالکان میں سے ایک سمجھے جانے والے حمد بن جسیم بن جبر الثانی جرح کیلئے سپریم کورٹ یا پھر کمیشن میں پیش ہونے کو تیار ہیں لیکن حکمران جماعت مسلم لیگ (ن)کی جانب سے جمع کرائی جانے والی دستاویزات کے جائزے اور ان کی تصدیق کی وجہ سے پاناما کیس کی کارروائی میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں منگل کو شہزادہ حمد الثانی کا خط پیش کیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ شہزادہ حمد الثانی، جو قطر کے سابق وزیراعظم ہیں اور ان کا نام بھی پاناما پیپرز میں آ چکا ہے، کو پاکستان آنے میں کوئی مسئلہ نہیں اور وہ کمیشن یا پھر عدالت میں پیش ہونے کو تیار ہیں۔ شہزادہ الثانی 33 سال کی عمر میں 1990ءکی دہائی میں قطر کے وزیر خارجہ مقرر ہوئے تھے اور بعد میں وزیراعظم بنے۔ 2012ءمیں ان کا نام ٹائم میگزین کی 100 بااثر شخصیات کی فہرست میں شایع ہوا تھا۔ فوربز نے ان کا نام 29 بڑے ارب پتی افراد میں شایع کیا تھا۔ شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ غیرملکی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے لیکن حکمران جماعت سے قربت رکھنے والے کچھ سینئر وکلاءکا کہنا ہے کہ شریف خاندان کے وکلاءکی جانب سے سپریم کورٹ میں پیش کی جانے والی دستاویزات مختلف ممالک کے مختلف محکموں کی دستاویزات ہیں اور اسی لیے ان کی متعلقہ ممالک سے مناسب انداز سے تصدیق کرائی جائے گی۔ ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ ایسی صورتحال میں جب درخواست گزار فریق نے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کیے اس وقت شریف خاندان کی جانب سے پیش کردہ دستاویزات کو مناسب تصدیق کے بغیر قابل بھروسہ قرار نہیں دیا جا سکتا‘ لیکن دستاویزات کے مصدقہ نہ ہونے کی وجہ سے قصوروار بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ غیرملکی حکومتوں سے تصدیق کرانے میں بہت وقت لگتا ہے اس لیے یہ واضح ہے کہ پاناما پیپرز کا کیس طوالت اختیار کرے گا۔ ماہرین نے ان شکوک و شبہات کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر شہزادہ حمد الثانی پاکستان آنے کیلئے تیار بھی ہیں تو وہ اپنے بتائے ہوئے وقت پرآئیں گے جس سے مزید تاخیر ہو سکتی ہے۔ یہ بہت ہی دلچسپ بات ہے کہ آیا شہزادہ حمد بن جسیم بن جبر الثانی کی گواہی سپریم کورٹ میں قبول کی جاتی ہے یا نہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے منگل کو رحمان ملک کی شریف خاندان کی رپورٹ کو قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ رحمان ملک کا نام بھی پاناما پیپرز میں شامل ہے۔
پیش ہونے کو تیار

دودھ میں ملاوٹ کرنیوالوں کیلئے سب سے اہم خبر …. قانون منظور

لاہور (خصوصی رپورٹ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے شہریوں کو خالص دودھ کی فراہمی اور جانوروں کی خوراک کو ریگولیٹ کرنے کیلئے ”دی پنجاب اینمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاﺅنڈ ایکٹ“ کو منظور کر لیا۔پنجاب اسمبلی سے اس قانون کی منظوری کے بعد ملاوٹ کرنے والوں کو جرمانے اور سزائیں ہو سکیں گی۔ قائمہ کمیٹی برائے لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کا اجلاس چیئرمین زبیرخان کی سربراہی میں ہوا جس میں کمیٹی نے اس قانون پر تفصیلی غوروخوض کیا اور جانوروں کی فیڈ کو ریگولیٹ کرنے کی تجویز دی۔ قانون کے مطابق دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ اس کیلئے لیبارٹریاں اور انسپکٹرز رکھے جائیں گے اور جو لوگ ملاوٹ کرتے پائے گئے ان کو پہلے مرحلہ میں 6ماہ تک قید اور 2لاکھ روپے تک جرمانہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ کم سے کم جرمانہ 50ہزار ہو گا۔ دوسری مرتبہ جرم پر سزا ایک سال قید اور جرمانہ 5لاکھ روپے تک ہو سکتا ہے۔ قائمہ کمیٹی نے بل منظور کر کے حکومت کو بھیج دیا جس کی پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے بعد ایکٹ کی صورت اختیار کر جائے گا۔
ملاوٹ‘ قانون منظور

شریف خاندان کی سرمایہ کاری کے وقت قطری شہزادے کی عمر ۔۔۔۔

اسلام آباد(نیٹ نیوز) 38 سالہ حمد بن جاسم 25 اگست 1978 کو قطر کے دارالخلافہ دوحہ میں پیدا ہوئے وہ امیرِ قطر شیخ حمد بن الخلیفہ الثانی کے تیسرے صاحبزادے ہیں۔حمد بن جاسم نے ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد قطر آرمی میں اپنی خدمات انجام دیں وہ تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں کے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور قطر کے بڑے تجارتی گروپ الثانی کے اہم رکن ہیں۔یاد رہے کہ قطر کے شہزادے حمد بن جاسم نے تجارتی گروپ الثانی میں شریف خاندان کی جانب سے سرمایہ کاری سے متعلق لکھے گئے خط کے بعد سے پاکستان میں زیرِ بحث ہیں اور لوگ ان کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جب شریف خاندان نے1980میں سرمایہ کاری کی تھی اس وقت حمد بن جاسم کی عمر دو سال تھی۔

مشترکہ اجلاس میں شرکت کرینگے یا نہیں …. جواب آ گیا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں پارلیمینٹ جا کر کرپٹ وزیراعظم کو قبول نہیں کر سکتے۔ جب تک سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کا کیس چل رہا ہے تب تک پارلیمینٹ میں نہیں جائیں گے البتہ ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پانامہ لیکس کی پہلے کہانی تھی رائیونڈ سے دبئی اور دبئی سے جدہ اور پھر مے فیئر تک اور اب نئی کہانی ہے رائیونڈ سے دبئی، دبئی سے قطر اور پھر قطر سے مے فیئر تک۔ مسلم لیگ (ن) پہلے بھی کہانیاں تبدیل کرتی رہی ہے اور پچھلے سات مہینوں میں انہوں نے بڑی قلابازیاں کھائی ہیں جس سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ جب شروع میں جھوٹ بول دیا جاتا ہے تو پھر اسے چھپانے کیلئے مزید جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ترک ترک سفیر نے شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کے وفد سے درخواست کی تھی کہ 17 نومبر کو ترک صدر کے پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے موقع پر اجلاس میں شریک ہوں جس پر ہم نے بہت غور و فکر کیا ہے اور ہم ان کی درخواست کی عزت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف اس بات پر متفق ہے کہ ترکی سے پاکستان کی شائد سب سے قریبی دوستی ہے اور چین کے علاوہ اگر کسی ملک کے عوام سے پاکستانی عوام کا بہت زیادہ پیار ہے تو وہ ترکی ہی ہے۔ ترکی کے سفیر کی درخواست کو بہت سنجیدگی سے لیا تاہم مشاورت کے بعد ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پارلیمینٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے کہا کہ پارلیمینٹ کے اجلاس کا بائیکاٹ ختم نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ نواز شریف ہیں کیونکہ کوئی بھی جمہوریت اس بات کی اجازت نہیں دیتی کہ اگر کسی شخص پر کرپشن کے الزام لگیں تو وزیراعظم بن سکے یا پھر وزیراعظم رہ سکے۔ نواز شریف کو سات مہینے پہلے استعفی دے کر اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے تھا، جیسا کہ انہوں نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بارے میں کہا تھا۔ اس سے بھی بڑی وجہ خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی پرویز خٹک اور ان کے قافلے پر کیا گیا تشدد اور شیلنگ ہے جس کے باعث ہمارے ایم این اے بے ہوش بھی ہوئے اور کئی کارکن زخمی ہوئے۔ہم ایک سیاسی جماعت ہیں اور پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ وزیراعظم پر کرپشن کے مقدمات ہیں تو وہ اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرے۔

پانامہ کیس ختم ۔۔۔ اہم ترین خبر

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر اور معروف قانون دان ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ سعدرفیق ٹھیک کہتے ہیں پانامہ لیکس طوطا مینا کی کہانی ہے لیکن طوطا پکڑا گیا ہے۔ آج کیس ختم ہو گیا ہے کیونکہ اب کسی اور ثبوت کی ضرورت نہیں ہے۔ اب قطری شہزادے کے خط میں ہی فیصلہ ہو جائے گا۔ ماضی میں بڑے بڑے کیس اخباری تراشوں پر چلے اور فیصلے ہوئے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ آرٹیکل 117 کے تحت اب سپریم کورٹ کو کوئی کمیشن بنانے کی ضرورت نہ پڑے گی۔ لیڈر آف سٹیٹ کر رہا ہے کہ انہوں نے کسی اور ملک کے سربراہ سے پیسے لیے ہیں یہ ایک اور مقدمہ بنتا ہے کہ پیسے کیوں لیے اور اس کے عوض کیا چیز بیچی گئی عوام کو بیچا گیا ملک کو بیچا گیا یا کوئی اور چیز بیچی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیف الرحمان کے کردار کو بھی یاد رکھا جائے جو قطر میں ہی بیٹھا ہے۔ یہ بھی قوم یاد رکھے کہ ایل این جی کا ٹھیکہ بھی قطر سے کیا گیا ہے جو خود ایک بڑا فراڈ اس کی تفصیلات بھی سامنے آ جائے گی۔ 40 سال سے وکالت میں ہوں آج تک دنیا میں ایسا کیس نہیں دیکھا کہ ایک شخص کو بچانے کیلئے ساری حکومت اور مشینری کا استعمال ہو رہا ہے۔ اس وقت خود کو اپوزیشن قرار دینے والی جماعتیں آگے بڑھیں اور اس معاملہ پر بات کریں۔ قطر کے شہزادے کو پاکستان آ کر درجہ اول مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونا ہو گا ان سے بیان لیا جائے گا اور تصدیق تک جیل میں رکھا جائے گا۔ قبول ذمہ داری سے کہتا ہوں کہ طوطا پھنس گیا ہے اب یہ نہیں بچ سکتا۔ قوم کی نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ بابر اعوان نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی حکومت اخباری تراشوں پر کرپشن کا الزام لگا کر ختم کی گئی۔ مشرف کیس، ریکوڈک کیس، سٹیل ملز اور شوگر ملز کیس میں اخباری تراشے ہی پیش کیے گئے تھے۔

جہانگیر بدر کے بچوں کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہوں

لاہور (لیڈی رپورٹر)آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا اثاثہ اور شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کیلئے ناقابل فراموش کام کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ خواہش ہے کہ جہانگیر بدر کے بچے اور ہم مل کر کام کریں۔ جہانگیر بدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی تفصیلات کے مابق آصفہ بھٹو جہانگیر بدر کی رہائش آگاہ آئیں اور ان کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی اور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے پارٹی کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جہانگیر بدر کے بچے اور ہم مل کر کام کریں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جہانگیر بدر پیپلز پارٹی کا اثاثہ اور شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی تھے، انہوں نے پیپلزپارٹی کیلئے ناقابل فراموش کام کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، خواہش ہے کہ جہانگیر بدر کے بچے اور ہم مل کر کام کریں۔ گزشتہ روز آصفہ بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر جہانگیر بدر کی رہائشگاہ ٹھوکر نیاز بیگ علی ٹاﺅن پہنچیں اور ان کے اہلخانہ کیساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر بدر شہید بینظیر بھٹو کے قابل اعتماد ساتھی اور پیپلز پارٹی کا اثاثہ تھے۔ انہوں نے پارٹی کیلئے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ جہانگیر بدر کے بچے اور ہم مل کر کام کریں۔واضح رہے کہ جہانگیر بدر گردوں اور دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور اتوار کی شام دل کادورہ پڑنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔