All posts by Daily Khabrain

خاتون ملازمہ نے کرکٹ حکام کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک کردیا

کولمبو(نیوز ڈیسک) مارکیٹنگ ڈویژن کی سابق سیکریٹری گیاتری وکرما سنگھے نے سری لنکن کرکٹ حکام کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک کردیا۔اپنے خلاف انکوائری میں بیان دیتے ہوئے سابق خاتون ملازمہ نے بتایاکہ مجھے بورڈ کے ملازمین کی جانب سے ’خواہشات‘ پوری نہ کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون نے کمیشن کوبتایا کہ سری لنکا کرکٹ میں ملازمت کے دوران مجھے بورڈ کے کئی افراد نے جنسی طور پر ہراساں کیا، بطور غیرشادی شدہ خاتون میرے لیے یہاں کام کرنا انتہائی دشوار بنا دیا گیا ¾ آفیشلز کو ’انکار‘ کرنے پرمیری کردار کشی شروع ہوئی اور میرے حوالے سے کئی جھوٹی کہانیاں میڈیا کو فراہم کی گئیں۔

میک اپ کے بغیر خوبصورت نہ لگنے پر بیوی کو طلاق دے دی گئی

دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے شادی کے کچھ ہی عرصے بعد اپنی نوجوان بیوی کو پہلی مرتبہ بغیر میک اپ کے دیکھنے کے بعد طلاق دے ڈالی۔ایک ماہر نفسیات ڈاکٹر عبدالعزیز آصف نے دعویٰ کیا کہ ایک 28 سالہ خاتون نے ان سے رابطہ کیا تاکہ اپنی اچانک طلاق کے بعد ڈپریشن سے نکلنے کے حوالے سے مدد لی جاسکے۔ڈاکٹر آصف نے خاتون کی شناخت ظاہر نہ کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون کی ایک 34 سالہ شخص سے 6 ماہ تک منگنی رہی جس کے بعد ان کی شادی ہوگئی۔اس عرصے کے دوران خاتون کے شوہر نے انھیں کبھی بھی میک اپ کے بغیر نہیں دیکھا اور شادی کے بعد جب اس نے پہلی مرتبہ اپنی بیوی کو بغیر میک اپ کے دیکھا تو وہ اسے پہچان نہیں پایا جس کے بعد اس شخص نے خاتون پر نقلی پلکوں اور بہت ساری کاسمیٹکس کے استعمال کے ذریعے انھیں دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو میک اپ کے بغیر ا±س وقت دیکھا، جب شادی کے کچھ ہی دن بعد وہ ایک ساحل پر سوئمنگ کےلئے گئے اور جہاں پانی کی وجہ سے خاتون کا میک اپ اتر گیا۔ڈاکٹر آصف کے مطابق اپنی نئی نویلی دلہن کو بغیر میک کے دیکھ کر شوہر نے اسے پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے فوری طور پر طلاق دے دی۔

داعش نے موصل میں 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا

بغداد(نیوز ڈیسک) بین الاقوامی شدت پسند تنظیم داعش نے عراق کے شمالی شہر موصل میں بچوں اور نوجوان لڑکوں سمیت 280 سے زائد افراد کو قتل کردیا۔امریکی میڈیا کے مطابق داعش نے عراق افواج کے حملوں سے بچنے کے لئے ڈھال کے طور پر اغوا کئے گئے 284 بچوں اور نوجوان لڑکوں کو کر کے قتل کردیا۔ سی این این نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ داعش نے ان افراد کی لاشوں کو اجتماعی قبروں میں دفنانے کے لئے موصل کے کالعدم ایگری کلچر کالج میں بلڈوزرز کا استعمال کیا تاہم سی این این نے ذرائع کی تصدیق سے انکار کیا ۔قبل ازیں اقوام متحدہ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ داعش کی جانب سے موصل اور ارد گرد کے علاقوں سے 550 خاندانوں کو اپنے ساتھ لے جانا انتہائی تشویشناک ہے۔واضح رہے کہ عراقی اور کرد فورسز نے موصل سے داعش کا قبضہ چھڑانے کے لئے چند روز قبل آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد داعش انسانی جانوں کی آڑ میں تحفظ لینے کے لئے سومالیہ گاو¿ں سے 200 اور نجافیہ سے 350 خاندانوں کو زبردستی موصل لے آئے۔

افغان طالبان وفد کی پاکستان آمد سے لاعلم ہوں:سرتاج عزیز

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے ان رپورٹس سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جن کے مطابق افغان طالبان کا ایک وفد حال ہی میں اسلام آباد آیا اور پاکستانی حکام کو افغان حکومت کے ساتھ قطر میں ہونے والے خفیہ مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہاکہ وفود آتے رہتے ہیں اور اس سے پہلے بھی آئے تھے تاہم ابھی اس حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی جاسکتی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی برطانوی اخبار گارجین نے قطر میں افغان طالبان اور کابل حکام کے خفیہ مذاکرات کی رپورٹ دی تھی جس کی طالبان نے تردید کردی تھی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ افغان میں امن کے لیے ہر کوئی کوشش کر رہا ہے اور اس مقصد کےلئے کام کرنے والے چار ملکی گروپ کی کوششیں بھی جاری ہیں تاکہ وہاں امن قائم کیا جاسکے۔یاد رہے کہ غیر ملکی میڈیا نے خبر دی کہ طالبان کے 3 سینئر ارکان پر مشتمل وفد نے حال ہی میں اسلام آباد میں پاکستانی عہدیداران سے متعدد ملاقاتیں کیں اور انھیں طالبان اور افغان حکومت کے درمیان قطر میں ہونے والے حالیہ مذاکرات کے بارے میں بریفنگ دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر حضرت عمر زاخیل وال نے بتایا کہ وہ ان ملاقاتوں کے بارے میں واقف ہیں تاہم انھوں نے تفصیلات بتانے سے معذرت کرلی۔

پاکستان کی پیلے رنگ کی نئی کرنسی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)سٹیٹ بنک کی جانب سے دس روپے کے سکے کا باقاعدہ اجراء پیر کو ہوگا،سٹیٹ بنک پاکستان کو وفاقی حکومت نے نوٹیفیکیشن کے ذریعے 10کا سکہ جاری کرنے کی اجازت دی تھی،اس سکہ کے کا رنگ پیلا ہوگا۔اور اس کا وزن 5.5ملی میٹر ہوگا۔ اس پر چاند اور 5ستارے ہوں گے۔

چین کی پاکستان کو زبر دست پیشکش بھارت میں واویلا

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان کو 8 عدد ”یوآن کلاس“ آبدوزیں فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سرکاری چینی اخبار ”پیپلز ڈیلی“ کے مطابق ٹائپ 039/ ٹائپ 041 یوآن کلاس کی ان حملہ آور آبدوزوں میں حرکت اور توانائی کےلئے ڈیزل انجن نصب ہوتا ہے۔ یہ سمندر میں 400 میٹر تک کی گہرائی میں رہتے ہوئے 20 ناٹ (37 کلومیٹر فی گھنٹہ) تک کی رفتار سے سفر کرسکتی ہیں۔پاکستان کو آبدوزوں کی فروخت کے مذکورہ معاہدے پر اپریل 2016 میں وزیرِاعظم پاکستان نواز شریف کے دورہ چین کے موقعے پر دستخط کیے گئے جس کے مطابق ان میں سے 4 آبدوزیں چین اور باقی کی 4 کراچی شپ یارڈ (پاکستان) میں تیار کی جائیں گی ¾معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی (ٹیکنالوجی ٹرانسفر) کی شق بھی یقینا شامل ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق معاہدے کی لاگت 4 سے 5 ارب امریکی ڈالر کے مساوی ہے جس کے تحت پاکستان کو 2028 تک ایسی 8 آبدوزیں فراہم کردی جائیں گی۔ اس طرح یہ چین کے بڑے دفاعی برآمدی معاہدوں میں سے ایک ہے۔ پہلی 4 آبدوزیں جو پاکستان کو 2023 تک ملیں گی انہیں چین میں تیار کیا جائےگا جبکہ مزید 4 آبدوزیں 2023 سے 2028 کے درمیان کراچی شپ یارڈ میں مکمل کی جائیں گی۔ایسی ہر آبدوز تقریباً 2300 ٹن وزنی اور چینی ساختہ YJ-2 بحری جہاز شکن میزائلوں کے علاوہ Yu-3 ایکٹیو/ پیسیو ہومنگ تارپیڈوز سے لیس بھی ہوگی۔ یوآن کلاس آبدوزوں کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان سے بہت ہی کم شور پیدا ہوتا ہے اور اسی لیے یہ چینی بحریہ کی ”خاموش ترین“ آبدوزوں میں بھی شمار کی جاتی ہیں۔اس کے علاوہ پاکستان اور ترکی کے درمیان جون 2016 میں بھی ایک اور معاہدہ طے پاچکا ہے جس کے تحت پاکستان کی 3 عدد ”اگوسٹا 90 بی کلاس“ (المعروف ”خالد کلاس“) آبدوزوں کو جدید پروپلشن نظاموں سے لیس کرتے ہوئے ان کی کارکردگی اور عمر، دونوں میں اضافہ کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا اچانک دورہ ….ہر طر ف ہلچل مچ گئی

لاہور (نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ہسپتال انتظامیہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ طبی سہولتو ںکی فراہمی اور صفائی میں بہتری کا مطلب یہ نہیں کہ آپ نے منزل حاصل کر لی ہے، یہ عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے۔ اگرچہ صفائی کے نظام میں کچھ بہتری آئی ہے لیکن صفائی کا معیار وہ نہیں جو میں چاہتا ہوں۔ جو کمپنی صفائی کا نظام بہتر انداز سے نہیں چلاسکتی، اس کی جگہ دوسری کمپنی کو یہ کام دیا جائے تاہم اس دوران صفائی کے انتظام میںکوئی خلل نہیں آنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے مریضوں کے واش رومز میں صابن اور ہینڈواش لوشن نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایم ایس کے واش روم میں ہینڈ واش لوشن کو یقینی بنایا جاسکتا ہے تو غریب مریضوں کیلئے کیوں نہیں؟ میں اس سوال کا جواب چاہتا ہوں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ واش رومز میں ہاتھ خشک کرنے والی مشینیں لگائی جائیں اور صاف تولئے، صابن اور ہینڈواش لوشن بھی رکھے جائیں۔وزیراعلیٰ نے استفسار کیا کہ صفائی کے حوالے سے جو مسائل وارڈز میں بتائے جا رہے ہیں وہ ڈاکٹروں اور انتظامی افسران کے کمروں میں کیوں نہیں ہیں؟ جتنی توجہ آپ نے اپنے واش روم پر دی ہے اس سے آدھی توجہ مریضوں کے واش رومز اور کمروں کی صفائی پر دیتے تو صورتحال یہ نہ ہوتی اور مریضوں کو شکایت کا موقع نہ ملتا۔ انہو ںنے کہا کہ اس تفاوت کو دور کرنا میرا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال قصور کے دورے کے دوران سیڑھوں میں بھڑوں کے چھتے، گندگی اور پارکنگ کی نامناسب سہولتوں پرای ڈی او ہیلتھ کو معطل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کے زخمو ںپر مرہم نہ رکھنے والے افسران کا عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔ وزیراعلیٰ نے ہسپتال کا سٹور کھلوا کر وہاں پرموجود سامان کا جائزہ لیا۔سٹور میں کاٹن اور پٹیاں زمین پر گرد و غبار میں پڑی دیکھ کر وزیراعلیٰ کی متعلقہ حکام کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ ای ڈی او ہیلتھ اور متعلقہ افسران کوسٹور کی حالت زار پر شرم آنی چاہیئے۔ آخر آپ لوگوں کو کب اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوگا۔جزا اور سزا کا نظام قائم کئے بغیر ہسپتال ٹھیک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں جون میں اسی ہسپتال آیا تھا اور آج اکتوبر ہے، آپ کو ہسپتال کی حالت درست کرنے میں کتنا وقت اور چاہیئے۔وزیر اعلی نے ہسپتال میں ٹی بی وارڈ کی بحالی اور 6 ڈائلسز مشینوں کی تنصیب کے ساتھ ادویات اور انجکشنز کو محفوظ رکھنے کیلئے کولنگ فریج منگوانے پر متعلقہ حکام کو شاباش دی اور کہا کہ اگر چہ میرے گزشتہ دورے سے لیکر اب تک ہسپتال میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی بھی دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے بہت کچھ کرنا باقی ہے – وزیر اعلی نے اپنے گزشتہ دورے کے دوران ہسپتال سے تبدیل کئے گئے ایک اے ایم ایس کو دوبارہ ہسپتال میں دیکھ کر برہمی کا اظہار کیا اور اس اے ایم ایس کی ہسپتال میں دوبارہ تعیناتی کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا- وزیراعلیٰ نے مریض کی ٹانگ کٹنے سے بچانے پر ڈاکٹر محمد عارف کو 50 ہزار روپے انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ڈاکٹر عارف جیسے مسیحا ہر ہسپتال میں ہوں تو مریضوں کی 80 فیصد شکایتیں دور ہو جائیں۔ وزیراعلیٰ نے ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرامیڈیکل سٹاف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی اسی طرح تیمارداری کریں جس طرح آپ اپنے بیمار فرد کی کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے تاکید کی کہ نرسوں کو یونیفارم میں ہونا چاہیئے اور ایک جیسے جوتے پہننے چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو معیاری اور جدید طبی سہولتوں کی فراہمی اور ہسپتالوں میں طبی سہولتوں کو بہتر بنانا میرا مشن ہے۔ پنجاب میں ہر فرد کو صحت کی معیاری سہولتیں فراہم کرکے دم لوں گااور میں اس وقت تک ہسپتالوں کے دورے جاری رکھوں گا جب تک نظام درست نہیں ہو جاتا- انہوںنے کہا کہ وہی ایم ایس اپنے عہدے پر رہے گا جو نتائج دے گا-

دوسرے دن کا کھیل ختم، ویسٹ انڈیز کے 4وکٹ کے نقصان پر 106 رنز

ابوظہبی(ویب ڈیسک) سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی 452 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز نے بیٹنگ شروع کی انہیں 27 رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا۔ اوپنر جونسن 12 رنز پر راحت علی کا شکار ہوئے۔ 43 رنز پر کھیلتے ڈیرن براوو کی وکٹ 65 کے مجموعے پر گری انہیں یاسر شاہ نے آو¿ٹ کیا۔ 106 رنز پر تیسرا اور چوتھا مہمان کھلاڑی آو¿ٹ ہو گیا۔ مارلون سموئلز کو 30 رنز پر راحت علی نے چلتا کیا جبکہ بریتھ ویٹ 21 رنز پر میدان بدر ہوئے۔

مبینہ خودسوزی کرنے والی خاتون دم توڑ گئی

لاہور(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے ہنجروال میں خودسوزی کرنے والی خاتون اسپتال میں دم توڑ گئی، دو بچوں کی ماں نے گھریلو جھگڑے پر مبینہ خود سوزی کی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کی جائے گی، واقعے کی مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کردی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شازیہ نے تیل چھڑک کرخودکو آگ لگائی تھی۔