All posts by Khabrain News

ملازمین کی ہڑتال، امریکا میں اسٹار بکس کے متعدد کیفے بند

امریکی ملٹی نیشنل کافی ہاؤسز کی چین اسٹار بکس کے ہزاروں ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کے لیے ہڑتال کا اعلان کردیا۔

 ہزاروں ملازمین پلے کارڈز اٹھائے سڑکوں پر آگئے۔ لاس اینجلس، شکاگو، نیو جرسی، فلاڈیلفیا اور سینٹ لوئس میں اسٹار بکس کے متعدد کیفے بند ہوگئے ہیں۔

کرسمس سے قبل 5ہزار سے زائد ملازمین ملک بھر کے اسٹورز سے کام چھوڑ کر اپنے مطالبات کی منظوری کیلیے سڑکوں پر نکل آئے۔    

چیمپئنز ٹرافی 2025: 2017 کے مقابلے میں کتنی انعامی رقم ملنے کی توقع؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونیوالی چیمپئینز ٹرافی کیلئے انعامی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم گزشتہ ایڈیشن میں فاتح ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی تھی۔


اگلے برس فروری اور مارچ میں کھیلی جانے والی چیمپئینز ٹرافی کا شیڈول گزشتہ روز باضابطہ طور پر آئی سی سی نے جاری کیا، جو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی۔

ایونٹ ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا اور فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا، دنیائے کرکٹ کی 8 ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں کُل 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان میں، راولپنڈی، لاہور اور کراچی ٹورنامنٹ کے کھیل کی میزبانی کرنے والے 3 مقامات ہوں گے جبکہ ہر وینیو پر 3 گروپ میچز کھیلے جائیں گے۔

سال 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے 4.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی تھی، جس میں 8 ٹیموں کے ٹورنامنٹ کے فاتح یعنی پاکستان کو 2.2 ملین ڈالر کا چیک دیا گیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے رنر اپ یعنی بھارت کو 1.1 ملین ڈالر کا چیک تھمایا گیا تھا۔

دیگر دو سیمی فائنلسٹ ہر ایک کو 450,000 ڈالر ملے تھے، ہر گروپ میں تیسرے نمبر پر آنے والی ٹیموں کو ہر ایک کو 90,000 ڈالر جبکہ ہر گروپ میں آخری نمبر پر آنے والی ٹیموں کو محض 60,000 ڈالر ادا کیے گئے تھے۔

سال 2013 میں ہوئی چیمپئینز ٹرافی (جو بھارت نے جیتی تھی) کے مقابلے 2017 میں 500,000 ڈالر کا اضافہ ہوا تھا۔

تاہم اب توقع کی جارہی ہے یہ انعامی رقم 2017 کے مقابلے دوگنی ہوگی کیونکہ براڈکاسٹرز اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاک بھارت مقابلے سے بڑی آمدنی متوقع ہے۔

ادھر پاک بھارت بورڈز کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کے معاملے کو ہائبرڈ ماڈل کی بحث نے ٹورنامنٹ کی ہائپ مزید بڑھادی ہے۔واضح رہے کہ ٹورنامنٹ میں پاکستان بطور دفاعی چیمپئین ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کے سامنے میدان پر اُترے گا۔

سائرہ یوسف کا انکشاف: اداکارہ نے “چوری” کرنے کا اعتراف کر لیا۔

پاکستانی اداکارہ و ماڈل سائرہ یوسف نے سپر اسٹور میں اپنی چوری کی ویڈیو وائرل ہوجانے کے بعد بالآخر اقرارِ جرم کرلیا ہے۔

گزشتہ روز وائرل ہونے والی سائرہ یوسف کی ویڈیو نے ان کے مداحوں کو تفتیش میں مبتلا کردیا تھا جس میں اداکارہ ایک سپر اسٹور سے کچھ چرا کر اپنے لباس میں چھپا کر لے جاتی دکھائی گئی تھیں۔

چوری کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر کھلبلی مچ گئی اور صارفین نے مختلف قسم کے کئی تبصرے کیے جس میں زیادہ تر حیرانی اور سائرہ کے اس عجیب طرز عمل کو مختلف جامہ پہنانے سے متعلق تھے۔

تاہم اب سائرہ یوسف نے خود فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ نہ صرف اس چوری کا اعتراف کررہی ہیں، بلکہ انھوں نے اپنی مجبوری بھی بتائی ہے۔

انسٹا پر شیئر کئی گئی ویڈیو میں سائرہ کہہ رہی ہیں کہ ’’میں اعتراف کرتی ہوں کہ وہ میں ہی تھی، کیوں کہ مجھ سے صبر نہیں ہوا اور مجھے یقین ہے آپ سے بھی نہیں ہوگا۔ چاہے مجھے کوئی بھی الزام دیں لیکن سب سے کریمی ملک چاکلیٹ کےلیے میں مجرم ہوں‘‘۔

اداکارہ کی یہ ویڈیو ظاہر کررہی ہے کہ چوری کی وائرل ہونے والی ویڈیو دراصل اشتہاری مہم کا حصہ تھی جو دانستہ بنائی گئی تھی۔ گزشتہ ویڈیو پر کئی مداحوں سے یہی تبصرہ کیا تھا کہ سائرہ حقیقت میں چوری نہیں کرسکتی بلکہ یہ کوئی اشتہاری مہم ہوگی۔

قازقستان میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ، کئی ہلاکتوں کا خدشہ

قازقستان کے شہر اکتاؤ میں آذربائیجان کا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں کئی ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے 5 افراد سمیت 72 مسافر سوار تھے جن میں سے 12 مسافروں کے زندہ بچ جانے کی اطلاعات ہیں۔

آذربائیجان کا مسافر طیارہ آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روسی ریاست چیچنیا کے دارالحکومت گروزنی جا رہا تھا لیکن دھند کی وجہ سے طیارے کا راستہ تبدیل کیا گیا۔

قازقستان کی ہنگامی امور کی وزارت کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز جائے حادثہ پر آگ بجھانے کا کام کر رہی ہیں۔

حادثے سے قبل طیارے نے اکتاؤ ایئرپورٹ کے اوپر کئی چکر بھی لگائے۔

کیا حکمت عملی کافی ہوگی؟: پاک-جنوبی افریقا ٹیسٹ، قومی ٹیم کی کارکردگی پر سوالیہ نشان؟

قومی کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے جنوبی افریقا کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ کیلئے7 بیٹر کیساتھ میدان میں اُترے کا فیصلہ کرلیا۔


رپورٹس کے مطابق جمعرات سے سپر اسپورٹس پارک سنچورین میں جنوبی افریقا کیخلاف شروع ہونے والے سیریز کے پہلے ٹیسٹ کیلئے اِن فارم صائم ایوب اور کپتان شان مسعود سے اوپننگ کروانے کا انتخاب کیا ہے۔

سابق ٹیسٹ کپتان بابراعظم کو ون ڈاؤں پوزیشن پر کھلایا جاسکتا ہے جبکہ جنوبی افریقا کیخلاف مسلسل 3 ون ڈے میچز میں صفر پر پویلین لوٹنے والے عبداللہ شفیق کو ڈراپ کیا جائے گا۔

بابراعظم گزشتہ ماہ اکتوبر میں انگلینڈ کیخلاف آخری دو ٹیسٹ میچز کیلئے آرام دیا گیا تھا انکی پلئینگ الیون میں واپسی ہوگی، کامران غلام نمبر 4، نائب کپتان سعود شکیل نمبر5 جب کہ ون ڈے اور ٹی 20 کپتان وکٹ کیپر محمد رضوان نمبر 6  پر بیٹنگ کریں گے۔

اس کے علاوہ بیٹنگ آل راؤنڈر سلمان علی آغا نمبر 7 پر بیٹنگ کے لیے آئیں گے۔

واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز کے بعد اب پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

 خیال رہے کہ ٹی20 سیریز جنوبی افریقا کے نام رہی تھی جبکہ ون ڈے سیریز میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو وائٹ واش کیا تھا۔

چیمپئینز ٹرافی؛ کون سا اسٹیڈیم سب سے زیادہ میچز کی میزبانی کرے گا؟

پاکستان 28 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے باقاعدہ شیڈول کا اعلان کردیا۔


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج 8 ٹیموں پر مشتمل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے جس کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 10 مارچ تک کرے گا۔

یہ میچز پاکستان کے تین مقامات راولپنڈی، کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ کم از کم 4 میچز کی میزبانی دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا۔

کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 3، 3 گروپ میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ لاہور کا قذافی اسٹیڈیم کم از کم 4 میچوں کی میزبانی کرے گا، تمام میچ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز بدھ 19 فروری کو نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں دفاعی چیمپئن پاکستان اور نیوزی لینڈ کے گروپ اے کے میچ سے ہوگا۔

پاکستان کا دوسرا گروپ میچ اتوار 23 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف ہوگا۔ میزبان ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ جمعرات 27 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گی۔

گروپ بی میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کو رکھا گیا ہے۔

ہر گروپ کی سرفہرست 2 ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، پہلا سیمی فائنل منگل 4 مارچ کو دبئی میں شیڈول ہے۔ دوسرا سیمی فائنل 5 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ دونوں سیمی فائنلز کو بھی ریزرو ڈے الاٹ کیے گئے ہیں۔

ایونٹ کا فائنل اتوار 9 مارچ کو شیڈول ہے جس کا مقام لاہور کا قذافی اسٹیڈیم یا دبئی کا دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم ہے جس کی تصدیق میچ کے قریب آنے پر ہوگی۔ 10 مارچ فائنل کے لیے ریزرو ڈے ہوگا۔

بائیڈن کی معافی پر ٹرمپ کا سخت ردعمل، “ریپ اور قاتل کے مجرموں کو سزائے موت”

امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دوسرے دور اقتدار کے دوران سزائے موت کے استعمال  میں تیزی لانے  کا وعدہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ “ریپ کرنے والوں، قاتلوں اور درندوں” کا تعاقب کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق منگل کو سامنے آنے والا ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ سبکدوش ہونے صدر جو بائیڈن نے اپنے عہدے کے آخری ماہ کے دوران گزشتہ دنوں اعلان کیا تھا کہ وہ پیرول پر رہائی کے امکان کے بغیر وفاقی سطح پر پھانسی کے منتظر 40 قیدیوں میں سے 37 کی سزائے موت کو عمر میں تبدیل کر رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے اپنے پلیٹ فارم سوشل ٹرتھ پر جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی میں عہد سنبھالوں گا، فوری طور پر محکمہ انصاف کو ہدایت دوں گا کہ وہ پرتشدد عصمت دری کرنے والوں، قاتلوں اور درندوں سے امریکی خاندانوں اور بچوں کو بچانے کے لیے سزائے موت پر سختی سے عمل کرے، ہم ایک بار پھر امن و امان والی قوم بنیں گے!

اپنے پہلے دور صدارت کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریباً 20 سال کے وقفے کے بعد وفاقی سطح پر پھانسی کی سزاؤں پر عمل درآمد کو بحال کیا اور 13 مجرموں کی پھانسی دی گئی، یہ تعداد جدید تاریخ میں کسی بھی صدر کے دور میں دی جانے والی پھانسیوں سے زیادہ تھی۔

ایسے وقت میں جب کہ  امریکا میں لوگ قتل جیسے جرائم کے لیے سزائے موت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، گیلپ سروے کے مطابق یہ حمایت اس وقت دہائیوں میں سب سے نچلی سطح پر ہے، 1994 میں 80 فیصد رائے دہنندگان  اس کے حق میں تھے  جب کہ 2024 میں ان کی تعداد 53 فیصد رہ گئی ہے، اس عرصے کے دوران مخالفت 16 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہوگئی ہے۔

عامر خان بھی ’’اخلاقی برائیوں‘‘ کا شکار نکلے

بالی ووٖڈ کے سپر اسٹار اور مسٹر پرفیکٹ کے نام سے مشہور عامر خان بھی ذاتی زندگی میں ’’اخلاقی برائیوں‘‘ کا شکار نکلے۔

بالی ووڈ اداکار نے اعتراف کیا ہے کہ وہ ذاتی زندگی میں اخلاقی طور پر پرفیکٹ نہیں رہے ہیں بلکہ انھوں نے ماضی میں شراب نوشی کی لت میں مبتلا ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

اداکار عامر خان حال ہی میں ایک شو میں شریک تھے جہاں انھوں نے اپنی پرانی بری عادتوں پر پشیمانی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ وہ ماضی میں پائپ پینے اور شراب نوشی کی عادت میں مبتلا تھے اور زندگی میں نظم و ضبط کے بھی پابند نہیں تھے۔

اداکار نے اس بات کا انکشاف کیا کہ فلموں میں کام کے دوران ان کی ذاتی زندگی سب سے زیادہ بے قاعدگی کا شکار ہوتی تھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ایسا نہیں تھا کہ میں سیٹ پر لیٹ آتا تھا، وہاں تو میں وقت پر پہنچ جاتا تھا لیکن میں اپنی نجی زندگی میں بے قاعدگی کا شکار ہوجاتا تھا‘‘۔

عامر خان نے اپنی بری عادتوں کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ’’پائپ تو میں اب بھی پیتا ہوں لیکن اب میں نے شراب پینی چھوڑ دی ہے۔ لیکن ایک وقت ایسا تھا جب میں پیتا تھا تو رات بھر پیتا رہتا تھا‘‘۔

عادات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ‘پائپ تو میں اب بھی پیتا ہوں، اب میں نے شراب پینی چھوڑ دی ہے لیکن ایک وقت تھا جب میں پیتا تھا اور جب میں پیتا تھا تو رات بھر پیتا رہتا تھا’۔

مسٹر پرفیکٹ نے پروگرام میں گفتگو کے دوران خود کو شدت پسند بھی قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں یہ بھی جانتا ہوں کہ میں جو کررہا ہوں وہ غلط ہے لیکن میں خود کو روک نہیں پاتا‘‘۔

معصومیت کا خون: نئی دہلی,آرمی کوارٹرز میں 8 سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل،

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں کڑی نگرانی والے آرمی کوارٹرز سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی کے کینٹونمنٹ ایریا میں واقع آرمی کوارٹروں سے 8 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ ۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی پیرکی شام سخت نگرانی والے علاقے سے لاپتا ہوئی تھی جس کی تلاش جاری تھی۔ بچی کی لاش شنکر وہاڑ ملٹری اسٹیشن میں ایک خالی گھر سے برآمد ہوئی۔ بچی سے زیادتی اور قتل کے الزام میں 19 سالہ پڑوسی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمرے کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بچی مجھے بھائی کہتی تھی۔ اسے چیزوں کا لالچ دے کر خالی گھر میں لے گیا۔ زیادتی کی کوشش کے دوران بچی نے مزاحمت کی تو گلا گھونٹ کر مار دیا۔ پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے بچی کو قتل کرنے کے بعد اس کے گلے میں اسکارف باندھ دیا تا کہ خود کشی معلوم ہو۔ ملزم سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے اعتراف سے اسرائیل پر حملوں کا جواز مل گیا، ایران

ایران نے رواں برس تہران میں حماس کے سابق سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے اسرائیل کے گھناؤنا جرم کے بےشرمانہ اعتراف کی مذمت کی ہے اور اس کے بعد اپنے صہیونی ملک پر حملے کو جائز قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے ایران نے منگل کے روز یو این سیکریٹری جنرل کو لکھے گئے اپنے خط میں کہا کہ یہ ڈھٹائی کے ساتھ اعتراف پہلی بار ہے جب اسرائیلی حکومت نے اس گھناؤنے جرم کی اپنی ذمہ داری  کو کھلے عام تسلیم کیا ہے۔

اپنے خط میں ایران نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے اعتراف کے بعد اس کی مذمت کرے۔

ایرانی سفیر نے استدلال نے کیا کہ اس اعتراف نے یکم اکتوبر کو اسرائیل کے خلاف ایران کے بیلسٹک میزائل حملے کو جواز فراہم کردیا ہے، ایران نے تقریباً 200 میزائلوں سے صہیونی ملک کو نشانہ بنایا تھا، حملے کے بعد لاکھوں اسرائیلی شہریوں نے شیلٹرز میں پناہ لی تھی۔

گزشتہ روز وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعتراف کیا تھا کہ اسرائیل نے رواں سال کے اوائل میں ایران کے دارالحکومت تہران میں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سابق سربراہ اسمٰعیل ہنیہ کو شہید کیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم حوثیوں کی قیادت کا سر قلم کردیں گے جیسے ہم نے تہران، غزہ اور لبنان میں اسمٰعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار اور حسن نصراللہ کے ساتھ کیا تھا، ہم الحدیدہ اور صنعا میں بھی ایسا ہی کریں گے۔