لاہور( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرک سوئیپر ٹرک کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ٹرک کا معائنہ کیا اور انہیں پہلے فل الیکٹرک سوئیپر منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔لاہور رنگ روڈ پر الیکٹرک میکنیکل سوئیپر ٹرک کے ذریعے صفائی اور سڑک کی دھلائی کی جائے گی۔ فل الیکٹرک سوئیپر اور برومر پہلی مرتبہ سڑک پر موجود پانی کو بھی جذب کرکے صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ ٹرک ایک مرتبہ چارج ہونے کے بعد 70 کلومیٹر تک کام کر سکے گا۔فل الیکٹرک سوئیپر کے استعمال سے کاربن کا…
Author: Khabrain News
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کو لاہور رنگ روڈ پر صفائی کیلئے پاکستان کے پہلے فل الیکٹرو میکینکل سویپئر کے بارے میں بریفنگ دی جارہی ہے۔
لاہور( این این آئی)پنجاب کے اضلاع گوجرانوالہ اور ساہیوال میں قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے ایک ، ایک حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ آج (اتوار) کے روز ہو گی جس کے لئے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ، این اے 97گوجرانوالہ 1اور پی پی 2023ساہیوال6میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے سکیورٹی کے پیش نظر پاک فوج اور رینجرز کے دستوں کو 9 نومبر تک اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے ،سکیورٹی پلان کے تحت پنجاب رینجرز دوسرے درجے کی جبکہ پاک فوج تیسرے درجے کی رسپانس فورس کے طور پر دستیاب ہوگی۔ گوجرانوالہ…
اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم شہباز شریف10 نومبر سے ترکیہ کا 3روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ کے دوران وزیراعظم کوپ ۔31 کانفرنس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی اعلی قیادت کیساتھ دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال متوقع ہے ۔
کراچی(این این آئی)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تھر کے کوئلے کو بجلی کی پیداوار تک محدود رکھنے کے بجائے صنعتی ترقی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ تھر کول بلاک ٹو کی سالانہ پیداواری صلاحیت 7.6 ملین ٹن سے بڑھا کر 11.2 ملین ٹن کر دی گئی ہے، جس سے کوئلے کی پیداوار میں سالانہ 3.6 ملین ٹن کا اضافہ ہوا ہے۔شرجیل میمن کے مطابق کوئلے کی اضافی پیداوار سے بجلی گھروں کے علاوہ دیگر صنعتی شعبوں کو بھی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔ کوئلے کو صنعتی استعمال کے لیے موزوں بنانے کا…
کراچی(این این آئی) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب جعلی اور قبضہ میئر ہیں، جبکہ پیپلز پارٹی کا پورا نظام ایک فراڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے شہر کے مسائل کے حل اور اختیارات کے حصول کے لیے جدوجہد کا عزم کیا تھا اور وہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئےہے۔ناظم آباد میں سرکاری سکول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی واضح کردیا تھا کہ اختیارات کے لیے لڑیں گے اور فائل پھینک کر نہیں…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر) ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں کھلی کچہری، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے شہریوں کی شکایات سن کر ان کے حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے، مارک کردہ درخواستوں پر دیئے گئے ٹائم فریم کے اندر قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی متعلقہ افسران کو باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 50 ہدایت، شہریوں کے مسائل کے فوری حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی،ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن سیف اللہ کا پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر راولپنڈی پولیس کا منشیات کے خلاف مثر کریک ڈان، لیڈی منشیات سپلائر سمیت 7 منشیات سپلائر گرفتار، ساڑھے 12 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے لیڈی منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو300 گرام چرس برآمد کی، پیرودھائی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو حراست میں لے کر 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی، کلرسیداں پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 2 کلو 400گرام چرس برآمد کی، وارث خان پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر…
اسلام آباد( پ ر)حکومت پاکستان اوروزارت توانائی پاور ڈویژن کے ویژن اور ہدایات پر پاکستان کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن، شفافیت اور صارفین کو بروقت، فوری اور جدید سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) کے معزز صارفین بجلی بلوں اور تما م قسم کے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی بلوں اور ڈیمانڈ نوٹس پر پرنٹ شدہ کیو آر کوڈکے ذریعے کر سکتے ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے…
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل اور کاموں میں چستی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں یہ برق رفتاری زمانے نے سکھائی ہے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے سوال کیا کہ "آج تو وزیراعظم شہباز شریف نے بھی عوامی سطح پر آپ کے کام کرنے کی برق رفتاری کا باضابطہ اعتراف کیا ہے، آپ نے یہ برق رفتاری آخر کہاں سے سیکھی؟”صحافی کے اس دلچسپ سوال پر وفاقی وزیر داخلہ مسکرا دیئے اور برجستہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ "یہ…
