All posts by Muhammad Saqib

عمرہ کی ادائیگی کیلئے فرانسیسی شہری نے پیرس سے مکہ مکرمہ پیدل 8000 کلومیٹر سے زائد کا سفر کیا

مدینہ، 15 مئی، 2024، SPA — فرانسیسی سیاح محمد بولابیار نے عمرہ کی ادائیگی کے لیے پیدل سفر میں آٹھ ماہ گزارے، جو پیرس سے شروع ہو کر 8,000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کر کے 13 ممالک کا سفر کر کے مدینہ پہنچے۔ اس کے بعد وہ عمرہ ادا کرنے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) نے کل مسجد نبوی کے صحن میں بولابیار سے ملاقات کی، مختلف علاقوں سے گزرنے اور متعدد موسمی حالات کو برداشت کرنے کے چند گھنٹے بعد۔ مشکلات اور خطرات کے باوجود ان چیلنجوں نے ان کے مقدس مقامات تک پیدل پہنچنے کے ہدف کو نہیں روکا۔ فرانس میں تیونسی باپ اور ایک مراکشی ماں کے ہاں پیدا ہونے والے بولابیار نے کہا، “مجھے سڑک پر کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، لیکن سب سے بڑا چیلنج موسم تھا۔ میں گرمیوں میں روانہ ہوا اور موسم خزاں سے گزرتا ہوا بہار میں پہنچا۔ موسم سرما، طوفان اور گرج کے ساتھ سفر کے ایک مرحلے پر، یونانی سرحد پر برفانی طوفان نے میرے سفر میں ایک ہفتہ تاخیر کی۔” انہوں نے مزید کہا، “میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درجہ حرارت میں چل پڑا، لیکن شکر ہے کہ سب کچھ آسانی سے گزرا۔ میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں۔ مکہ مکرمہ کے بعد مدینہ منورہ جانا بچپن سے میرا خواب تھا۔ کل یہاں پہنچ کر میری آنکھیں بھر آئیں۔ میں سعودی لوگوں سے مل کر بہت خوش ہوں۔ میں یہاں آنے اور سفر مکمل کرنے کے لیے بے حد مشکور ہوں۔” سفر کے آغاز اور اس کے الہام کے بارے میں، بولابیار نے بتایا کہ اس نے دو سال قبل اس اوڈیسی کے لیے اپنی جسمانی صلاحیتوں کو بڑھا کر اور لمبی دوری کی پیدل چلنے کا شوق پیدا کر کے تیار کیا تھا۔ اس نے احتیاط سے سفر کے خیال اور راستے کی منصوبہ بندی کی، اسے شروع کرنے کا فیصلہ کیا، اور اپنے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر تیار کیا۔ اس مسافر نے 27 اگست 2023 کو پیرس کے ایفل ٹاور سے اپنی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا، “میں نے سفر کے دوران 8,000 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا، سعودی عرب پہنچنے سے پہلے 12 ممالک کو عبور کیا، جو میرے سفر میں 13 واں ملک ہے۔ یونان، ترکی اور اردن، آخر کار سعودی عرب پہنچنے سے پہلے۔” بولابیار نے تفصیل سے بتایا کہ وہ اپنے پورے سفر میں نقشے کی پیروی کرتے ہوئے اور 25 کلو گرام وزنی ضروری سامان لے کر گئے، جس میں کھانا، سونے اور آرام کے لیے ایک خیمہ بھی شامل ہے۔ اس نے ذکر کیا کہ وہ کبھی کبھار اپنے راستے کی مساجد میں یا ایسے مہربان لوگوں کے ساتھ راتیں گزارتے تھے جنہوں نے اسے اپنے گھروں میں خوش آمدید کہا۔ آخر میں، بولابیار نے زور دے کر کہا، “میں نے ہمیشہ یہ سفر کرنے کی خواہش رکھی ہے۔ یہ بچپن سے ہی ایک خواب رہا ہے۔ میں پیدل مکہ پہنچنے کی خواہش رکھتا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کی تقلید کرتے ہوئے”۔ انہوں نے پیدل چلنے کے اہم فوائد اور اس کے طرز زندگی پر اس کے مثبت اثرات پر روشنی ڈالی۔

انڈونیشیا ہوائی اڈے پر عملے کی نااہلی، جہاز کی سیڑھیاں ہٹانے سے کارکن شدید زخمی

انڈونیشیا کے جکارتہ ہوائی اڈے پر زمینی عملے کے ایک رکن کو اچانک گرنے کا سامنا کرنا پڑا جب دو دیگر کارکنوں نے سیڑھی ہٹا دی جب وہ ٹرانس نوسا ایئربس اے 320 کے باہر قدم رکھ رہا تھا جب عملہ ٹیک آف کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ اسی کی ایک ویڈیو X پر شیئر کی گئی اور اس نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ایویالز کنسلٹنٹس کے سی ای او سنجے لازر کے ذریعہ شیئر کی گئی اب وائرل ویڈیو میں، ایئر لائن کے کارکن کو طیارے کے اندر کسی کے ساتھ بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہ اس بات سے بے خبر تھا کہ موبائل کی سیڑھیاں ہٹا کر جہاز سے باہر چلی گئی ہیں، صرف تارمک پر گرنے کے لیے۔

اس کے ہاتھ میں موجود کاغذات ہوا میں اڑ گئے جب رن وے پر موجود لوگ اس کی مدد کے لیے دوڑ پڑے۔ یہ واقعہ جائے وقوعہ پر موجود ایک اور شخص نے کیمرے میں قید کر لیا۔ ڈیلی میل نے AirLive.Net کے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا کہ کارکن کو فوری طور پر طبی امداد دی گئی اور وہ جان لیوا زخموں کو برداشت نہیں کر سکا۔

پاکستانی 155ارب روپے کی چائے پی گئے

پاکستانی 115ارب روپے سے زائد کی چائے پی گئے جس کے سبب پاکستان کا شمار سب سے زیادہ چائے درآمد اور استعمال کرنے والے ممالک میں ہونے لگا ہے۔ادارہ شماریات کی دستاویزات کے مطابق 155ارب کی چائے مختلف ممالک سے منگوائی گئی۔ سرکاری سطح پر چائے کی کاشت اس وقت پاکستان کے علاقے شنکیاری (مانسہرہ ) میں کی جارہی ہے۔ چائے کی کاشت کا رقبہ 40 سے 46 ایکڑ ہے جب کہ ایک نجی شعبہ (گروپ) ایک سو سے زائد ایکڑ پر کاشت کر رہا ہے اس کے علاوہ بعض کا شتکاروں نے بھی کاشت شروع کر رکھی ہے لیکن یہ ملکی ضروریات کے لئے ناکافی ہے۔ سروے کے مطابق پاکستانی علاقے شنکیاری ، مانسہرہ، بٹگرام، ایبٹ آباد، مری، سوات اور آزاد جموں و کشمیر میں چائے کاشت کی جاسکتی ہے ، اگر ان علاقوں میں چائے کاشت کر دی جائے تو پاکستان 50 فیصد اپنی ضروریات پوری کر سکتا ہے ۔ چائے کے پودے کی تیاری میں پانچ سال کا عرصہ لگتا ہے جو ایک صبر آزما ہے پھر اسی چائے کے پودے سے ایک سے دو سو سال تک فصل لی جاسکتی

کانز فلم فیسٹیول 2024 میں ایشوریہ رائے بچن کی پہلی جھلک جاری

فرانس: کانز فلم فیسٹیول 2024 میں سابقہ مِس یونیورس اور بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نےدھماکہ خیزانٹری دی۔

فرانس کے شہر کان میں دنیا کے سب سے بڑے 77ویں کانز فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا ہے، جس میں دنیا بھر کی فلم انڈسٹریز کے اداکار، ہدایتکار اور پروڈیوسرز شرکت کر رہے ہیں۔

ماہرہ خان کانز فیسٹیول میں

اس فلم فیسٹیول میں بالی ووڈ اسٹار ایشوریا رائے نے بھی شرکت کی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایشوریا رائے بچن کی کانز فلم فیسٹیول کے ریٹ کارپٹ پر واک کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔

اس طرح ایشوریا رائے بچن کے تمام مداح،جو 77 ویں کانز فلم فیسٹیول میں ریڈ کارپٹ ایونٹ میں سابق مس ورلڈ کو اپنا جادو بکھیرتے ہوئے دیکھنے کے لئے سانس روک کر انتظار کر رہے تھے، کا انتطار ختم ہوگیا۔

اس میگا ایونٹ میں ایشوریا رائے بچن نے کانز 2024 میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے معروف برانڈ ”فالگونی شین“ کا تیار کردہ خوبصورت گاؤن زیب تن کیا۔

اداکارہ کے گاؤن کا رنگ سیاہ تھا جس کی ٹیل سفید رنگ سے تیار کی گئی تھی جبکہ ٹیل پر گولڈن رنگ کی خوبصورت ’تھری ڈی‘ تتلیاں بھی بنی ہوئی تھی جس سے ایشوریا رائے بچن کے گاؤن کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہورہا تھا۔

ہاتھ کی چوٹ کے باوجود اپنے پوز اور اپنی خوبصورت مسکراہٹ کے ساتھ ریڈ کارپٹ کو ہلا کر رکھ دیا۔

تصویروں میں ان کے ہاتھ پر سفید پٹی واضح طور پر نظر آتی ہے جسے انہوں نے اپنے لباس کا حصہ بنایا تھا۔

بتایا جارہا ہے کہ آرادھیا بچن بھی کالی ہوڈی اور پتلون پہن کر اپنی والدہ کے ساتھ چل رہی تھیں۔

یاد رہے کہ کانز فلم فیسٹیول 25 مئی تک جاری رہے گا،تقریب کے اختتام میں بہترین فلم کو پام ڈی اور ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

گزشتہ رات ایشوریہ رائے بچن اپنی بیٹی آرادھیا بچن کے ساتھ تقریب میں شرکت کے لیے روانہ ہوئی تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے ماہرہ خان سے معافی مانگ لی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے پاکستان لٹریچر فیسٹول میں پیش آنے والے واقعے پر پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان سے معافی مانگ لی۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کراچی آرٹس کونسل آف پاکستان (اے سی پی) کی جانب سے منعقد کیے گئے دو روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول (پی ایل ایف) کا اختتام ہوگیا ہے۔

اس تقریب میں عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے بھی بطورِ مہمان شرکت کی تھی جہاں دورانِ تقریر، اُن کے ساتھ اسٹیج پر ناگوار واقعہ پیش آیا تھا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

پاکستان لٹریچر فیسٹیول میں ماہرہ خان کی تقریر کے دوران ہجوم کی جانب سے اداکارہ پر کوئی نامعلوم چیز پھینکی گئی تھی۔

اس واقعے کے بعد ماہرہ خان نے اپنی تقریر روک دی تھی اور شائقین سے شکوہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کی طرف نامعلوم چیزیں پھینکی جارہی ہیں۔

اب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے پر اداکارہ سے معذرت کی ہے، پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا کہ میں ماہرہ خان کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر بےحد شرمندہ ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ جو ناگوار سلوک ماہرہ خان کے ساتھ کیا گیا وہ پورے بلوچستان نے نہیں بلکہ صرف اُس ایک شخص نے کیا، میں بحثیثت بلوچ اس واقعے کی مذمت کرتا ہوں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ میں ماہرہ خان سے معافی کا طلب گار ہوں۔

پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور کسی بی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی قیادت کے حالیہ جارحانہ بیانات سے متعلق پاکستان نے اپنا تفصیلی موقف دے دیا ہے۔ ہم ان بے بنیاد اور حقائق کے منافی بھارتی الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان اپنی سیکورٹی اور کسی بھی علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کے ایران سے ٹھوس اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ ایرنی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان میں دونوں ممالک نے متعدد معاہدوں پر دستخط کیے جبکہ گوادر اور چاہ بہار کو جڑواں بندرگاہ قرار دیا گیا ہے۔ بھارت اورایران کے درمیان کسی معاملے پر ردعمل نہیں دیتے۔ یہ دونوں ممالک کا اندرونی معاملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی علاقائی سالمیت و خودمختاری کا حامی ہے۔ پاک افغان سرحد پر حالات کے حوالے سے افغان انتطامیہ کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا کر دیا ہے۔ پاکستان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی رکنیت دینے کی قرارداد کی بھرپور حمایت کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظلومین کے خاندان آج بھی مسائل کا سامنا کررہے ہیں۔ ہزاروں کشمیری خواتین آج بھی اپنے شوہروں کا انتظار کررہی ہیں جن کو بھارتی فوج مبینہ طور پر قتل کرچکی ہے۔

’’یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دیکھائیں گے‘‘شاہین آفریدی

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کو فاتح دیکھنا چاہتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اسوقت مکمل فٹ ہوں اور ٹی20 ورلڈکپ کیلئے پوری طرح تیار ہوںم انہیں اچھے نتائج دینے کیلئے پُر عزم ہوں، ہم بھی لوگوں کو یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں کہ ورلڈکپ جیتیں گے لیکن انشاء اللہ اس مرتبہ یہ کر کے دکھائیں گے۔

شاہین آفریدی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن سے اپنی گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ گیری کرسٹن نے ان سے یہ زبردست بات کہی کہ کہ آپ کی شرٹ کے پیچھے جو نام ہے اس کیلئے نہیں کھیلنا بلکہ شرٹ کے آگے سینے پر جو نام ہے اس کیلئے کھیلنا ہے، یہ نہ صرف موجودہ بلکہ آنے والے کرکٹرز کے لیے بھی بہت اہم پیغام ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ وقت کسی بحث کا نہیں ہے بلکہ اصل مقصد کے حصول کا ہے، کوشش کریں گے کہ ٹیم ان سے جو توقعات وابستہ کیے ہوئے ہے اس پر پورا اتریں، قوم ہم سے بہت پیار کرتی ہے اور سب لوگ یہی چاہتے ہیں کہ ہم جیتیں۔

فاسٹ بولر نے کہا کہ 2022 کے ٹی20 ورلڈکپ فائنل میں انجری کے سبب وہ ٹیم کا ساتھ نہ دے پائے جس کا انہیں بےحد افسوس ہے، اسی ٹورنامنٹ میں زمبابوے کے خلاف شکست بھی تکلیف دہ تھی۔

شاہین نے سابق کپتان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد نے کیرئیر کے ابتدائی دنوں میں بڑی رہنمائی کی، خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ اتنے کم عرصے میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملا۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے جو خود بھی ٹیسٹ کرکٹر رہ چکے ہیں ان کی کوچنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے، وہ پیار کرنے والے بھائی لیکن سخت کوچ ہیں جبکہ ایک اور بھائی نے انہیں کرکٹر بنانے کیلئے اپنی کرکٹ چھوڑدی۔

عرب لیگ کا فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن افواج کی تعیناتی کا مطالبہ

مناما: عرب لیگ کے 33 ویں سربراہی اجلاس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کا واحد دو خود مختار ریاستوں کا قیام ہے اور تب تک وہاں اقوام متحدہ کی امن افواج تعینات کی جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کی میزبانی بحرین نے کی اجلاس میں دریائے نیل، دجلہ اور فرات میں پانی کی حفاظت اور مصر، سوڈان، عراق اور شام کے حقوق کی حمایت کا اظہار کیا۔

اجلاس کے اختتام پر اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ مصر اور جمہوریہ سوڈان کے لیے آبی تحفظ ضروری ہے جب کہ دریائے دجلہ، فرات اور نیل کے پانیوں کے حقوق میں شام اور عراق کا بھی حصہ شامل ہے۔

اعلامیے میں اندرونی معاملات میں مداخلت اور وہاں آبادیاتی تبدیلی لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ شام کے تنازع کے حل کے لیے سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اعلامیے میں یمن کے معاملے میں سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یمن کی صدارتی کونسل کی حمایت اور سیاسی بحران کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو مزید آگے بڑھایا جائے۔

اعلامیے میں لیبیا کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور تمام غیر ملکی افواج کے انخلا پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیبیا کے عوام کو اپنا فیصلہ خود کرنے دیا جائے۔

عرب لیگ کے اعلامیے میں فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دو ریاستی حل کے نفاذ تک اقوام متحدہ سے وہاں امن افواج کی تعیناتی کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔

جناح ہاؤس حملہ کیس؛ یاسمین راشد، عمر چیمہ کی ضمانت منظور

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت مںظور کرلی۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ڈاکٹر یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عدالت نے یاسمین راشد اور عمر چیمہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کو لاہورمیں جناح ہاؤس پر حملے اور جلاؤ اور گھیراؤ کے الزامات پر گرفتار کیا گیا تھا۔ دونوں رہنما زیر حراست ہیں۔

ٹی20 ورلڈکپ؛ جے شاہ نے اپنی ٹاپ 4 ٹیموں کی پیشگوئی کردی

سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹاپ فور سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں کا نام بتادیا۔

ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری نے اپنی ٹاپ فور ٹیموں کے حوالے پیشگوئی کی، تاہم پاکستان کو ٹاپ فور میں شامل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر بھارت، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ کے علاوہ میزبان ویسٹ انڈیز سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں میں شامل ہوں گی کیونکہ انکے پاس مختصر فارمیٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کررہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آغاز یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، گروپ اے کی ٹاپ 2 ٹیمیں پاکستان اور بھارت 9 جون کو نیوریاک میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل وارم اَپ میچز کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس میں 17 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ پاکستان، انگلیںڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں ان میچز کا حصہ نہیں ہوں گی۔