Author: Khabrain News

متحدہ عرب امارات میں بعض پروازیں تاخیر اور منسوخی کا شکار ہوگئی ہیں، جبکہ دبئی اور ابوظبی کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو اپنے فلائٹ اسٹیٹس کی تازہ معلومات چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ابوظبی کے زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جانے والی متعدد پروازوں کے شیڈول متاثر ہوئے ہیں۔ ایمریٹس، فلائی دبئی، اسپائس جیٹ اور دیگر ایئرلائنز کی بعض پروازیں تاخیر کا شکار جبکہ کچھ منسوخ ہوئی ہیں۔ ایئر کینیڈا نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث دبئی آنے اور جانے والی پروازوں کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے۔ ایئرلائن…

مزید پڑھیں

پاکستان کے نوجوان آل راؤنڈر معاذ صداقت نے انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (ILT20) کے پانچویں سیزن کی پلیئر آکشن کیلئے رجسٹریشن کرالی ہے۔ ان کا نام لیگ کے آکشن پول میں شامل پاکستانی کھلاڑیوں میں موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق ILT20 سیزن 5 کی آکشن فہرست میں 23 ممالک کے 200 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ پاکستان کے 17 کرکٹرز آکشن کیلئے رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ ان میں بابر اعظم، فخر زمان، نسیم شاہ، شاداب خان، صائم ایوب، محمد نواز، خوشدل شاہ، صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔ ILT20 سیزن 5 کی پلیئر آکشن یکم اکتوبر 2026 کو دبئی…

مزید پڑھیں

مصنوعی ذہانت (AI) سے فرضی جرائم پر مبنی کہانی لکھنے کے لیے مدد لینے والے کراچی کے ایک شہری کو سائبر حکام نے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی۔ تازہ رپورٹ کے مطابق شہری نے اے آئی سے ایک خیالی کرائم اسٹوری تیار کرنے کے لیے مختلف سوالات کیے تھے۔ اس سرگرمی نے مبینہ طور پر امریکا کے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (FBI) کے سیفٹی الرٹ کو متحرک کیا، جس کے بعد معاملہ پاکستانی حکام تک پہنچا۔ رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے شہری کو طلب کرکے اس سے اے آئی پر کیے…

مزید پڑھیں

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے علاقے باڑہ میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن (IBO) کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران مزید 2 دہشتگرد مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق باڑہ آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا۔ کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کی متعدد کمین گاہیں مکمل طور پر تباہ کردی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام تک کارروائیاں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے اپنے آل فیمیل مینجمنٹ ٹرینی افسران پروگرام-27 2026 کے دوسرے بیچ کا خیرمقدم کیا ہے، جس میں پاکستان بھر کے مختلف تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے الی 52 خواتین گریجویٹس شامل ہیں۔ یہ پروگرام او ی ڈی سی کے تنوع، مساوات اور شمولیت کے عزم اور توانائی کے شعبے میں خواتین کی شرکت بڑھانے کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق او جی ڈی سی ٹریننگ (آئل اینڈ گیس ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ او جی ٹی آئی) میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(عرفان چوہان سے)چکلالہ کینٹ بورڈ کے شعبہ فوڈ کنٹرول سیل کے افسران اور اہلکاروں کی مبینہ نااہلی، ملی بھگت اور چشم پوشی کے باعث چکلالہ کینٹ کے مختلف علاقوں میں ناقص، مضرِ صحت اور غیر معیاری خوراک کی کھلے عام فروخت جاری ہے، جس سے شہریوں کی زندگیاں شدید خطرات سے دوچار ہو چکی ہیں۔ شہریوں نے ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈز اینڈ کنٹونمنٹس بورڈز اور ایگزیکٹو افیسر چکلالہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چکلالہ کینٹ بورڈ کے مختلف علاقوں سکیم 3،جھنڈا چیچی، لال کرتی،ڈھیری حسن اباد،ٹاہلی موری، جھاورا اور دیگر علاقوں میں گندے اور پرانے…

مزید پڑھیں

ٹیکسلا(تحصیل رپورٹر)تحصیل ٹیکسلا کے 54 مواضعات کے لیے صرف ایک تحصیلدار جو کہ سب رجسٹرار کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ باقی سرکاری فرائض بھی ان کے ذمے آخر کہاں کہاں پہنچیں تاریخی شہر ٹیکسلا جو کہ راولپنڈی اور آسلام آباد کے سنگم پر واقع ہے اور اس کی آبادی لاکھوں نفوس پر مشتمل ہے اور بات کی جائے محکمہ مال  کی تو تحصیل ٹیکسلا میں کل 54 مواضعات ہیں جنکے کے لیے تحصیل میں ایک تحصیلد ار اور دو نائب تحصیلدار تعینات کرنا ضروری ہیں جبکہ اس کے ساتھ دو گرداور بھی سائلین کے مسائل حل…

مزید پڑھیں

مری کے علاقے لوئر موہڑا بڑا ہوتر کے قریب اسکول وین حادثے کا شکار ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق وین بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے فوراً بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ حادثے میں 10 بچے جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر بچوں کو وین سے بحفاظت نکالا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمی بچوں کو مزید علاج کے لیے سول ہسپتال مری منتقل کردیا گیا، جبکہ فائر فائٹنگ ٹیم نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا۔ رپورٹس کے مطابق وین میں سرکاری اور نجی اسکولوں…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین سی ڈی اے کے وژن اور ہدایات کے تحت وفاقی دارالحکومت میں علی الصبح ہونے والی بارش کےباقی صفحہدوران اور بعد از بارش شہریوں کو بروقت ریلیف فراہم کرنے، نکاسی آب کو مثر بنانے اور ٹریفک کی روانی معمول کے مطابق برقرار رکھنے کے لیے سی ڈی اے سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ، ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ ٹیمیں بھرپور انداز میں فیلڈ میں متحرک رہیں۔بارش کے دوران اور بعد از بارش شہر کے مختلف علاقوں، اہم شاہراہوں، انٹرچینجز، انڈر پاسز اور نشیبی مقامات کی مسلسل نگرانی کی گئی، جبکہ بارش کے پانی کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )اس اشتراک کے تحت اولاڈوک کے صارفین اپنے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے جوبلی لائف کے رضاکارانہ، سالانہ بنیاد پر قابلِ تجدید ٹرم تکافل سلوشنز سے باآسانی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔اسلام آباد، 28ستمبر 2026: جوبلی لائف انشورنس کمپنی لمیٹڈ ـ ونڈو تکافل آپریشنز نے اولاڈوک کے ساتھ ایک  باسٹریٹجک ڈیجیٹل تعاون کا معاہدہ کیا ہے۔ اس معاہدے سے اولاڈوک کے صارفین کو اس کے مستحکم ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر پلیٹ فارم کے ذریعے جوبلی لائف کے رضاکارانہ اور سالانہ بنیاد پر قابلِ تجدید ٹرم تکافل سلوشنز کی مختلف سہولیات تک باآسانی رسائی حاصل ہوگی۔یہ…

مزید پڑھیں