گوجرخان ( بیورو رپورٹ)گوجرخان شہر کے بعض علاقوں میں دس روز سے پانی کی سپلائی معطل،شہری بوند بوند کو ترس گئے، وارڈ 19 کا نیا ٹیوب ویل بھی فعال نہ ہو سکا ،اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان سے نوٹس لینے کی اپیل تفصیلات کے مطابق گوجرخان شہر کے کئی علاقے گزشتہ دس روز سے پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں محلہ عیدگاہ، غوری شادی ہال، اسلامیہ ہائی سکول اور ملحقہ علاقوں میں دس روز سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود پانی کی سپلائی بحال نہ ہونے پر اہلِ علاقہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں، جبکہ وارڈ نمبر 19 میں نیا…
Author: Khabrain News
نئی دہلی (آئی این پی )امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور مذاکرات میں تعطل کے بعد خام تیل کی قیمتوں میں اضافے نے بھارتی اسٹاک مارکیٹ کو بھی شدید دبا ئومیں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں اہم انڈیکس تقریبا چھ ماہ کی کم ترین سطح کے قریب پہنچ گئے۔ پیر کو بھارتی حصص بازار میں مسلسل ساتویں ہفتے بھی مندی کا سلسلہ جاری رہا۔بھارت دنیا کا تیسرا بڑا خام تیل درآمد کرنے والا ملک ہے، اس لیے عالمی سطح پر تیل مہنگا ہونے کا براہِ راست اثر بھارتی معیشت پر پڑ سکتا ہے۔ مہنگے تیل سے ملک…
سرینگر (این این آئی) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی جانب سے قانون ساز اسمبلی میں ریاستی حیثیت سے متعلق پیش کی گئی قرارداد میں ترامیم پیش کی ہیں جن میں دفعہ 370 اور 35 اے کے تحت مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حکمران نیشنل کانفرنس اور اس کی اتحادی جماعتوں کے آٹھ ارکان سمیت 10 ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی ریاستی حیثیت سے متعلق قرارداد میں ترامیم پیش کی ہیں جن میں…
اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے وژن کے تحت سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد انتظامیہ اور محکمہ صحت اسلام آباد کے تعاون سے وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی سے بچا اور ویکٹر کنٹرول کے لیے جامع اور مثر سرگرمیاں مسلسل جاری ہیں۔ ان اقدامات کا مقصد ڈینگی مچھروں کی افزائش گاہوںکی بروقت نشاندہی اور خاتمہ، مثر سرویلنس اور بیماری کی ممکنہ منتقلی کو ابتدائی مرحلے ہی میں روکنا ہے۔ویکٹر کنٹرول آپریشنز ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ، سی ڈی اے، ایم سی آئی کی نگرانی میں تمام کارروائیوں کے دوران مثر سرویلنس، بروقت تشخیص، مکینیکل…
راولپنڈی(سٹی رپورٹر)صدر بیرونی کے علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، صدر بیرونی پولیس کی موثر تفتیش، خاتون کو قتل کر کے نعش دفنانے والا ملزم گرفتار، پولیس نے خاتون کی دونوں بچیوں کو بھی بحفاظت بازیاب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر بیرونی کے علاقہ سے خاتون کے 2 بچیوں سمیت اغوا کے مقدمہ میں اہم پیشرفت، صدر بیرونی پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے خاتون کو قتل کر کے نعش دفنانے والے ملزم کو گرفتارکرلیا، پولیس نے خاتون کی دونوں بچیوں کو بھی بحفاظت بازیاب کر لیا، ملزم خاتون کا دیور ہے،…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ایف آئی اے کی نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) راولپنڈی نے سیٹلائٹ ٹان کمرشل مارکیٹ میں غیر قانونی کال سینٹر کے خلاف کاروائی میں مجموعی طور پر 61 افراد کو حراست میں لے کر 71 موبائل فونز اور 155 لیپ ٹاپس برآمد کر لئے این سی سی آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزمان فارن لون ریکوری سکیم کے ذریعے بین الاقوامی فراڈ میں ملوث ہیں اور شہریوں کو دھمکا کر رقوم بٹورتے تھے جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ نیٹ ورک سے متعلق تفتیش جاری ہے ترجمان کے…
چینگدو(این این آئی)پاکستان میں چین کی زرعی ٹیکنالوجی کی منتقلی کے نتیجے میں نمایاں اور ٹھوس فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ یہ بات چینگدو میں پاکستان کے قونصل جنرل تنویر اے بھٹی نے 28 ستمبر کو 12ویں چینگدو انٹرنیشنل اربن ماڈرن ایگریکلچر ایکسپو کی افتتاحی تقریب اور کلسٹر و چین ڈویلپمنٹ کیلئے چینگدو ماڈرن اربن ایگریکلچر انویسٹمنٹ پروموشن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔رپورٹ کے مطابق قونصل جنرل نے کہاکہ چین کے صوبہ سیچوان سے فراہم کردہ ہائبرڈ مرچ کی اقسام اور خشک کرنے والی ٹیکنالوجی نے پاکستانی کسانوں کی فی ایکڑ آمدن 300 ڈالر سے کم سے بڑھا کر 900…
لاہور (این این آئی) 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے تکیوں اور صوفے کے کشنز پر ہاتھ سے خوبصورت اور دلکش کشیدہ کاری کرکے سب کو حیران کر دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد نے سوئی اور دھاگے کی مدد سے کپڑوں پر رنگ برنگی کڑھائی کی ہے جس میں ہاتھی، گھوڑے، پرندے، تتلیاں، پھول اور دلکش بیل بوٹے نمایاں نظر آتے ہیں۔ ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنی اس فن کے بارے میں جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تخلیق کسی سٹوڈیو میں نہیں بلکہ پسِ…
لاہور (کرائم رپورٹر) شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے’ طلائی زیورات’ موبائل فون’ موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوہاری گیٹ میں کاشف سے 5 لاکھ80 ہزار روپے اور موبائل فون’ مناواں میں ارسلان سے 5لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، قائد اعظم انڈسٹریل سٹیٹ میں ریاض سے 5 لاکھ روپے اور موبائل فون، قلعہ گجر سنگھ میں اشتیاق سے 4 لاکھ70 ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ گارڈن ٹائون اور سول لائنز سے گاڑیاں جبکہ ساندہ شادمان اور مصری شاہ…
لاہور (این این آئی) ستھرا پنجاب ٹیموں کی جانب سے شہریوں کو گھر کی دہلیز پر صفائی سہولیات فراہمی کا عزم ، سی ای او شہریار عارف خان صفائی انتظامات اور ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن کے عمل کا جائزہ لینے گلبرگ ٹائون پہنچ گئے ۔ ترجمان کے مطابق شہریار عارف خان نے کالج روڈ،مکہ کالونی اورگرومانگٹ روڈپراہل علاقہ سے ویسٹ کولیکشن بارے براہ راست فیڈ بیک لیا۔ سی ای او شہر یار عارف خان نے کہا کہ گلبرگ ٹائون میں 1000سے زائد ورکرز اور 134آپریشنل گاڑیاں خصوصی صفائی آپریشن پر مامور ہیں، گلبرگ ٹائون میں ڈور ٹو ڈور ویسٹ…
