Author: Khabrain News

اٹک ( ڈسٹرکٹ رپو رٹر ) اٹک کی تحصیل پنڈی گھیب میں نویں جماعت کی طالبہ کا مبینہ طور پر امتحان میں ناکامی پر گھر میں پڑی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب کے علاقہ اخلاص میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نویں جماعت کی طالبہ مبینہ طور پر مسلسل دوسری مرتبہ امتحان میں ناکامی کے بعد انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی،ذرائع کے مطابق طالبہ نے گھر پر پڑی زیریلی گولیاں کھا لی جس کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونے پر اسے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی گھیب…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈ ڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ ضلع بھر میں جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی اور الائیڈڈیپارٹمنٹس کی جانب سے انسداد ڈینگی اقدامات کے باعث رواں برس ڈینگی کیسز میں نمایاں کمی آئی ہے۔گزشتہ برس 635 افراد ڈینگی سے متاثرہوئے جبکہ رواں برس یہ تعداد 27 ہے۔ اس وقت ضلع بھر میں ڈینگی سے متاثرہ 9 مریض داخل ہیں۔ رواں برس ضلع بھر میں ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(شاہد ملک سے) راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں جدید کیرو ابلیشن مشین کے ذریعے کینسر کے علاج کا آغاز کردیا گیا ہے، جس کے تحت منتخب مریضوں کا علاج مکمل طور پر مفت کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اس جدید علاج کے لیے 15 پروب اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ایک پروب کی مالیت تقریبا 16 لاکھ روپے ہے، جبکہ ہر پروب صرف ایک مریض کے علاج کے لیے استعمال ہوگا۔راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال، بینظیر بھٹو اسپتال، راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال اور پی کے ایل آئی سے کینسر کے مریضوں کے کیسز کی اسکریننگ اور فلٹرنگ کا عمل شروع کردیا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی احمد ارشد محمود نے تھانہ دھمیال کے مقدمہ قتل میں میں نامزد ماں بیٹے پر فرد جرم عائد کردی ہے اور استغاثہ کے گواہان کو طلب  کرتے ہوئے سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز شمائلہ بی بی اور اس کے بیٹے علی حسن پر مشتمل دونوں ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نے اپنے بیٹے کے ساتھ مل کر بدچلنی کے الزام کے تحت اپنی سگی بہن سائرہ بی بی کو ڈنڈے کے وار کے بعد گلا دبا کر قتل…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)انسداد دہشت گردی راولپنڈی کی خصوصی عدالت نے تھانہ پیر ودھائی کے مشہور سدرہ عرب قتل کیس میں نامزد 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کی اپیلوں پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا 3 نومبر کو اپیلوں پر فیصلہ سنایا جائے گا جبکہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 5 اکتوبر تک ملتوی کردی پولیس نے مرکزی ملزمان سمیت 9 ملزمان کی ضمانت منسوخی کے لئے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ مقدمے…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)چکلالہ پولیس کی فوری کارروائی،ڈینگی ٹیم کو حراساں اور مزاحمت کرنے والا شخص گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق چکلالہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈینگی ٹیم کوحراساں اور مزاحمت کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا،متن مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص نے ڈینگی ورکرز کو حراساں کیا اور مزاحمت کی، چکلالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا، ایس پی پوٹھوہار چوہدری اثر علی کا کہناتھاکہ زیر حراست شخص کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی((سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی منشیات کے خلاف کارروائیاں، 3 منشیات سپلائر گرفتار،4 کلو سے زائد چرس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست  میں لے کر 1 کلو 660 گرام چرس برآمد کی، صدر بیرونی پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 400 گرام چرس برآمد کی، چکلالہ پولیس نے منشیات سپلائر کو حراست میں لے کر 1 کلو 200گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی کی فیلڈ ٹیمیں موسلادھار بارش کے پیش نظر متحرک ہیں، ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی راولپنڈی و سی ای او راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رانا ساجد صفدر نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا،رانا ساجد صفدر کی ہدایات پر ورکرز نے نشیبی علاقوں، اہم شاہراہوں، بازاروں اور دیگر مقامات پر بارش کے دوران صفائی آپریشن جاری رکھا۔ ڈرینز اور نالیوں سے رکاوٹیں دور کرنے، ڈی سلٹنگ اور جمع شدہ ویسٹ اٹھانے کا عمل بھی تیزی سے جاری رہا تاکہ پانی کے نکاسی میں کسی قسم کی رکاوٹ…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)وارث خان پولیس کی کارروائی، ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار، 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا، زیر حراست گینگ سے 8 مسروقہ و چھینے گئے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد ہوا، وارث خان پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں، 05 افراد کو حراست میں لے کر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 05 افراد کو حراست میں لے کر 30 لیٹر شراب اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، زیر حراست افراد کے خلاف کارروائیاں تھانہ رتہ امرال، صادق آباد، وارث خان، نصیرآباد اور روات کے علاقوں میں کی گئیں، ڈویژنل ایس پیز کا کہنا تھا کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں