Author: Khabrain News

لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں غیرملکی خاتون سے مبینہ زیادتی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں مبینہ زیادتی کی نشاندہی ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہولت  کاری میں خاتون سمیت گرفتار تین افراد نے معاملہ مشکوک بنادیا جبکہ متاثرہ لڑکی کی ٹریول ہسٹری اور بیانات بھی مشکوک ہیں۔ذرائع کے مطابق لڑکی کے کپڑے کے کاروبارکرنے کے شواہدنہیں مل سکے، لڑکی کے 3 بار لاہور آنے کی وجوہات بھی مشکوک ہیں۔ لڑکی کا لاہور آنے پر متعدد افراد کے ساتھ رابطہ رہا۔ زیادتی اور رضامندی سمیت تمام پہلوئوں پر تفتیش…

مزید پڑھیں

کراچی(نیوز ایجنسیاں ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات جائز ہیں، گورنر راج گلے پڑ جائے گا، پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم ہونی چاہئیں، ریلیف نہ ملا تو لانگ مارچ کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سیاسی کشمکش میں عوام کے اصل مسائل نظر انداز ہوگئے ہیں، عوام جن کے ووٹ اور حمایت سے سیاسی جماعتیں آگے بڑھتی ہیں، انہی کے مسائل نظر انداز ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی نے عوام کی زندگی…

مزید پڑھیں

لاہور (کرائم رپورٹر) پی ٹی آئی احتجاج میں اشتعال انگیزی کے لیے مبینہ تیاری کے معاملے میں  بغاوت کے مقدمے کی تفتیش کے دوران مزید دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے دونوں پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں کارکنان پی ٹی آئی ویلفیئر ونگ کی ایک خاتون عہدیدار سے رابطے میں تھے اور انہیں اسی رابطے کی تحقیقات کے سلسلے میں حراست میں لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ڈیفنس کے علاقے میں خاتون سمیت دو افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ پہلے…

مزید پڑھیں

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب میں فلو کے کیسز میں اضافے کے دوران لاہور سمیت صوبے کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں فلو ویکسین کی عدم دستیابی نے محکمہ صحت کی ویکسین پروکیورمنٹ پالیسی پر سوالات اٹھا دیئے۔ ذرائع کے مطابق سرکاری سطح پر فلو ویکسین کی بروقت خریداری نہ ہونے کے باعث شہریوں کو ویکسین کے حصول کے لیے نجی مارکیٹ کا رخ کرنا پڑ رہا ہے جہاں انہیں اضافی مالی بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں فلو ویکسین کی پروکیورمنٹ ڈی جی ہیلتھ آفس کی سطح پر کی جاتی رہی ہے تاہم رواں…

مزید پڑھیں

لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور شہر میں کورونا کی  علامات کے حامل مریض بڑھنے لگے ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا کی تشخیص کی سہولت ناپید ہیں۔ کھانسی ، بخار ، سانس میں دشواری ، جسم میشدید دکھن کی علامات کے ساتھ روزانہ مریض رپورٹ ہورہے ہیں ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں کورونا ٹیسٹ نہ ہونے سے مریضوں کی تصدیق نہیں ہورہی ۔ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی جانب سے کورونا ٹیسٹ کی سہولت کا بندوبست نہیں کیا گیا ۔ ٹیسٹ اور تشخیص نہ ہونے کی وجہ سے کورونا کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فقدان ہے۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان وسطی ایشیا کے ساتھ تجارت، جدید ریل رابطوں اور نئے تجارتی راستوں کو فروغ دے کر اپنی جغرافیائی پوزیشن کو معاشی ترقی، سرمایہ کاری اور علاقائی رابطوں کیلئے بروئے کار لانا چاہتا ہے۔پیر کو ایکس پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کے لیے منگولیا کے دارالحکومت اولان باتور میں سنٹرل ایشیا ریجنل اکنامک کوآپریشن اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔اولان باتور ایئرپورٹ پہنچنے پر منگولیا کی وزارتِ معیشت کے سٹیٹ سیکرٹری بتخو ایدیش نے…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی قراقرم ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ۔ ترجمان کے مطابق منسوخ کی گئی قراقرم ایکسپریس کے مسافروں کو پاک بزنس ایکسپریس اور کراچی ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیا ۔ قراقرم کے مسافروں کو فیصل آباد سے ملت ایکسپریس میں اکاموڈیٹ کیا گیالاہور،سرگودھا کے درمیان چلنے والی میانوالی ایکسپریس براستہ وزیرآباد، لالہ موسی روانہ ہوئی۔

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)شالیمار کے علاقے میں بیوہ خاتون سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے ،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔پولیس کے مطابق ملزم فیصل مبینہ طور پر دھوکہ دہی کے ذریعے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ ملزم نے خاتون سے دھوکے کے ذریعے خطیر رقم بھی ہتھیا لی۔پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ واقعے کا مقدمہ ملزم فیصل کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی شعبہ تاریخ و مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام تاریخ نویسی: جدید رجحانات اور نئے زاویہ نظرکے عنوان سے دو روزہ بین الاقوامی علمی کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد الرازی ہال میں ہوا۔ کانفرنس کا مقصد پاکستان میں تاریخ نویسی کے بدلتے ہوئے رجحانات اور نئے تحقیقی و علمی طریقہ کار کا جائزہ لینا تھا۔ افتتاحی سیشن میں ملک اور بیرونِ ملک سے ممتاز مورخین، ماہرینِ تعلیم، محققین، سکالرز اور طلبہ نے شرکت کی۔ اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی، برطانیہ کی کیمبرج یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ہسٹری کے پروفیسر سجیت سیواسندرم، پنجاب…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)شہر میں پرچون سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت مزید30روپے اضافے سے 476روپے ، زندہ برائلر کی قیمت20روپے اضافے سے328روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت بھی مزید ایک روپے اضافے سے 262روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔

مزید پڑھیں