Author: Khabrain News

اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) سکھوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر پاکستان نے کرتارپور راہداری کھول کر مذہبی رواداری اور بین المذاہب ہم آہنگی کی مثال قائم کردی۔بھارت نے پہلگام واقعے کو جواز بنا کر مئی 2025سے کرتارپور راہداری کے ذریعے سکھ یاتریوں کی آمدورفت معطل کر رکھی ہے جبکہ سکھ برادری مسلسل پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی اور مقدس مقامات کی زیارت کے لیے راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتی رہی ہے۔اسی سلسلے میں 27اکتوبر 2026کو بھارتی پنجاب اسمبلی میں بھی کرتارپور راہداری کھولنے کے حق میں قرارداد منظور کی گئی تھی۔ پاکستان کی حکومت مذہبی خیرسگالی کے تحت 17ستمبر…

مزید پڑھیں

سرینا ہوٹل میں منعقدہ جاپان سیلف ڈیفنس فورسز ڈے ) جاپان کی خود دفاعی افواج کے د ن (کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر، مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ محمد آصف، رکن قومی اسمبلی اور پاکستان کے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، پاکستان میں جاپان کے سفیر جناب اکاماتسو شوئیچی، محترمہ اکاماتسو یومیکو، اور جاپانی سفارت خانے میں ڈیفنس اتاشی کرنل تویوڈا تاکیشی نے دیگر معزز مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) جاپان کے سفارت خانے کے زیر اہتمام جاپان کی سیلف ڈیفنس فورسز کے قیام کی 72ویں سالگرہ کے موقع پر اسلام آباد میں پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی نمائندگی کرتے ہوئے سابق وزیراعظم اور رکن قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی اور ان کی اہلیہ یومیکو اکاماتسو نے استقبالیہ تقریب کی میزبانی کی۔ تقریب میں جاپانی سفارت خانے کے دفاعی اتاشی کرنل تویوڈا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) میٹا نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکائونٹس بند کر دیئے۔ حکام کے مطابق غیر فعال نمبرز پر واٹس ایپ اکائونٹس سائبر فراڈ کا بڑا ذریعہ بن رہے تھے۔ پی ٹی اے کی درخواست پر میٹا نے ری سائیکل موبائل نمبرز پر فعال ایک لاکھ 76ہزار واٹس ایپ اکائونٹس بند کر دیئے۔ پی ٹی اے حکام کے مطابق غیر فعال اور منسوخ نمبرز پر واٹس ایپ کے ذریعے سائبر فراڈ کی شکایات سامنے آئی تھیں۔ ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس ایک کروڑ 60 لاکھ ری سائیکل نمبرز موجود ہیں،…

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عبہر گل خان نے ازدواجی زندگی میں تشدد اور زیادتی سے متعلق قانون سازی کرنیکی درخواست خارج کر دی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے شادی کے دوران جنسی تشدد سے متعلق علیحدہ قوانین بنانے کی استدعا کی۔ عدالت نے لکھا کہ شادی کی وجہ سے کسی خاتون کے آئینی حقوق اور انسانی وقار کم نہیں ہوتا، شادی کسی شریک حیات کو دوسرے پر تشدد کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔ عدالت نے کہا کہ قانون سازی کرنا پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کا آئینی اختیار ہے، عدالتیں پارلیمنٹ کی جگہ خود…

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے بیوہ بزرگ خاتون رضیہ بیگم کی درخواست منظور کرتے ہوئے پوتے کے حق میں جاری عبوری حکم امتناعی کالعدم قرار دے دیا۔ تحریری فیصلے میں عدالت نے قرار دیا کہ ماتحت عدالتوں نے انگوٹھے کے نشان کو ضرورت سے زیادہ اہمیت دی، بیع کے معاہدے کی تصدیق کا بوجھ مدعی (پوتے) پر ہے، خاتون پر نہیں۔ عدالت نے اصول بیان کیا کہ پہلے مدعی اپنا دعویٰ ثابت کرے پھر دوسرے فریق سے جواب مانگا جائے، پردہ نشین اور کمزور خواتین کے مقدمات میں سپریم کورٹ کے حفاظتی اصولوں پر…

مزید پڑھیں

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے عروج پر ، ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے ساندہ کی حدود میں پولیس نے ٹی نمبر 5کی قریب دوران چیکنگ پولیس نے موٹر سائیکل سوار ڈاکووں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈاکو ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جس کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی،جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے مفرور ساتھی کی گرفتاری…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت7روپے اضافے سے 570روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت5روپے اضافے سے 393روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت2روپے اضافے سے 253روپے فی درجن کی سطح پر رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے20 روپے زائد قیمت پر فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد پرویز نے سزا کیخلاف دھوکہ دہی فراڈ کے ملزم کی نظرثانی اپیل نمٹا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے’ درخواست گزار ملزم کو ٹرائل کورٹ نے تین سال سزا سنائی، ملزم محمد شہباز21 ماہ سزا کاٹ چکا ہے۔ جیل رپورٹ کے مطابق 9 ماہ 13 دن کی سزا معاف کی گئی، ملزم نے جتنی سزا کاٹ لی کافی ہے باقی سزا کی معافی دی جاتی ہے۔ چوہدری نصیر کمبوہ ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ محمد شہباز پر اراضی کا جعلی اقرار نامہ دینے پر دھوکہ دہی فراڈ کا مقدمہ درج کیا۔ درخواست گزار…

مزید پڑھیں