صنعا(نیوز ایجنسیاں)یمن حوثیوں کے فوجی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یمن کے تین صوبوں میں 38فضائی اور میزائل حملے کیے، جن کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہریباقی صفحہ 4بقیہ نمبر 7 ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ یمن کی سرکاری فوج نے دعوی کیا ہے کہ المخا میں جھڑپوں میں 5 حوثی ہلاک اور13 زخمی ہوگئے ہیں ۔یمنی خبر رساں ادارے سبا کے مطابق یحیی سریع نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ سعودی حملے تعز، صعدہ اور حجہ صوبوں میں کیے گئے۔ادارے کے مطابق یمن…
Author: Khabrain News
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور سعودی وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی سلامتی اور استحکام پر بات چیت، ایران، غزہ، سوڈان اور یمن کی صورتِ حال سمیت آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمد و رفت کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ اور سعودی وزیرِ خارجہ کے درمیان یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئے ہیں جب یمن میں حوثی جنگجوں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں کارروائیاں…
اسلام آباد(ویب ڈیسک)چینی کی برآمد سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں 2لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دی گئی، چینی کی قیمتوں کی باقاعدہ نگرانی کے لیے مانیٹرنگ کمیٹی کی منظوری بھی دی گئی۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو عمل تیز کرنے اور زیرالتوا ضابطہ کارروائیوں کو فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایت کی۔اسحاق ڈار نے کہا اقدامات کا مقصد چینی کی صنعت اور گنے کے کاشتکاروں کی معاونت، زرمبادلہ کی آمدنی…
لاہور (نیوز ایجنسیاں) بانی پاکستان تحریک انصاف کی تینوں بہنوں نے جیل میں مبینہ طور پر بنیادی حقوق کی عدم فراہمی کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کر دی،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی نے کہا کہ علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان کو اہلخانہ سے ملاقات، کپڑوں اور ادویات کی فراہمی کی اجازت نہیں دی جا رہی۔انہوں نے ایکس پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ہم حماد اظہر کی انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیشی کے موقع پر موجود تھے جہاں فلک جاوید بھی کوٹ لکھپت جیل سے آئی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان…
اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ادھروزارت پیٹرولیم نے سلیب سسٹم ختم کرکے گیس کے یکساں ٹیرف پرکام شروع کردیا۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے پر مذاکرات میں حکومت نے پہلی سہ ماہی کے لیے ایف بی آر کا مقرر کردہ 3 ہزار 53 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ ایف بی آر حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ نہ صرف ستمبر کے لیے ایک ہزار 330 ارب روپے کی وصولی کا ہدف حاصل کیا…
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسمہ کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ قومی مزار کے احاطے میں سپرد خاک کردیا گیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سیتی حسمہ کی نمازِ جنازہ ریاست سیلنگور کی مسجد الشریف میں ادا کی گئی جس میں ملائیشیا کی اہم سیاسی شخصیات، شاہی خاندان کے افراد اور دیگر معززین نے شرکت کی۔اس موقع پر مہاتیر محمد کی رہائش گاہ پر بھی تعزیت کے لیے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا، جہاں سیاسی رہنماں اور شہریوں نے سابق وزیراعظم سے ان کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ…
لاہور( نیوز ایجنسیاں) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے میاں امجد فرزند کو چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں عظمیٰ بخاری نے پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کی مجلس عاملہ کے دیگر نومنتخب ارکان کو بھی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب نے کہا کہ پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کا فلم انڈسٹری کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ہے۔ اسی ایسوسی ایشن سے وابستہ نمایاں شخصیات نے ملکی فلم انڈسٹری کو کئی بڑی اور کامیاب فلمیں دی ہیں۔عظمیٰ…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بشری بی بی سے ملاقات کرا دی گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی کانفرنس روم میں ملاقات 55 منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔جیل ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد دونوں کو اپنے اپنے سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے چینی شہری ژو ژن لیانگ کے قتل میں ملوث چینی شہری ین گو شوان کو سزائے موت سنا دی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے کیس کا فیصلہ سنایا۔عدالت نے مجرم کو قتل کی دفعہ کے تحت سزائے موت جبکہ مجرم کو مقتول کے ورثا کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 6 ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگی۔عدالت نے گھر میں گھسنے کی دفعہ کے تحت مجرم کو 7 سال قیدِ بامشقت اور 1 لاکھ…
لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے ضمانتی مچلکے ضبط کرنے سے متعلق اہم قانونی اصول طے کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ضابطہ فوجداری کی دفعہ 514کے تحت ضمانتی رقم ضبط کرنے سے پہلے ضامن کو شوکاز نوٹس جاری کرنا اور وضاحت کا مکمل موقع دینا ضروری ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محمد اختر کی درخواست پر 5صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔درخواست گزار نے احتساب عدالت کے 30نومبر 2022ء کے حکم کو چیلنج کیا تھا، جس کے تحت ملزم ذاکر حسین کی عدم حاضری…
