اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) پاکستانی اسٹارٹ اپس کے لیے ابتدائی سرمایہ حاصل کرنا چیلنج کا صرف ایک حصہ ہے، جبکہ کاروبار کو وسعت دینے کے لیے درکار اضافی فنڈنگ کا حصول اب بھی ایک اہم رکاوٹ ہے۔ یہی اہم مسئلہ انویسٹر سمٹ 2026 کا مرکزی نقطہ ہے، کانفرنس کا انعقاد منگل کے روز نیشنل انکیوبیشن سینٹر (NIC) اسلام آباد میں کیا گیا، جہاں سرمایہ کاروں، کارپوریٹ اداروں، پالیسی سازوں اور اسٹارٹ اپس کے فانڈڑز نے شرکت کی۔سمٹ میں سیڈ فنڈنگ کے بعد اسٹارٹ اپس کو درپیش چیلنجز، بالخصوص سیریز اے اور کاروباری ترقی کے لیے درکار سرمایہ (Growth Capital) کے…
Author: Khabrain News
گوجر خان (نمائندہ خبریں )شہر کی سب سے مصروف ترین شاہراہ حیات سر روڈ، عامر نہاری والے کے بالکل سامنے، آئیسکو حکام کی بے حسی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت بن چکی ہے۔ سڑک کے بالکل کنارے بنا کسی حفاظتی تدابیر کے لاوارث چھوڑا گیا موبائل ٹرانسفارمر کسی بھی وقت ایک خوفناک اور جاں لیوا حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔حکام کی اس سنگین غفلت کا عالم یہ ہے کہ گنجان آباد علاقے اور مصروف سڑک کے کنارے پڑے اس خطرناک موبائل ٹرانسفارمر کے گرد نہ تو کوئی حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے اور نہ ہی کوئی خبردار کرنے…
مدینہ بس نیٹ ورک نے یکم اکتوبر 2026 سے پبلک ٹرانسپورٹ سروس میں توسیع کرتے ہوئے نئے روٹس اور اضافی اسٹاپس متعارف کرائے ہیں۔ توسیع کے بعد نیٹ ورک 16 روٹس اور 476 اسٹاپس پر مشتمل ہوگیا ہے۔ نئی سہولیات میں حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے اسٹیشن سے مسجد نبوی ﷺ تک براہِ راست بس روٹ بھی شامل ہے، جس سے ٹرین کے ذریعے مدینہ پہنچنے والے مسافروں اور زائرین کو مسجد نبوی ﷺ تک رسائی میں آسانی ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق ایئرپورٹ بس کا کرایہ کم کرکے 3.45 سعودی ریال کردیا گیا ہے، جس سے شہیدِ مدینہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے…
راولپنڈی(خصوصی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی کی جانب سے شہر بھر کے قبرستانوں کو سرسبز، خوبصورت اور ماحول دوست بنانے کے لیے خصوصی شجرکاری مہم کے تحت پودے لگانے کا عمل بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مہم کا مقصد شہر کے قبرستانوں میں سبزہ بڑھانے، ماحول کو بہتر بنانے، درجہ حرارت میں کمی لانے اور شہریوں کو صاف ستھرا اور پرسکون ماحول فراہم کرنا ہے۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایات پر شہر کے مختلف قبرستانوں میں شجرکاری اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہارٹیکلچر ٹیموں کی جانب…
جہانیاں(این این آئی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں اساتذہ کرام کا عالمی دن ” ورلڈ ٹیچرز ڈے ” 5اکتوبر کو منایا جائے گا اس دن کی مناسبت سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس میں اساتذہ کرام کی عظمت کے اعتراف میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ورلڈ ٹیچرز ڈے ہر سال 5اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں100 سے زائد ممالک میں منایا جاتا ہے بعض ممالک میں اس دن کی اہمیت کے پیش نظر تعطیل بھی کی جاتی ہے دنیا بھر میں اساتذہ تنظیمیں یہ دن اہتمام سے…
بھارت کی ریاست مہاراشٹرا کے رائے گڑھ ضلع میں دیواگر ساحل پر پکنک کے دوران پونے کے ایک نجی کوچنگ ادارے کے 8 طلبہ سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ تمام لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق وِنرز اکیڈمی، آلندی، پونے سے 48 افراد پر مشتمل گروپ تفریحی دورے پر دیواگر پہنچا تھا، جس میں 25 لڑکے، 17 لڑکیاں اور 6 اساتذہ شامل تھے۔ جاں بحق ہونے والے طلبہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طالب علم تھے۔ اطلاعات کے مطابق 8 طلبہ سمندر میں اترے تو وہ پانی کی گہرائی اور تیز لہروں کا درست اندازہ نہ…
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی یوکرین تنازع ختم کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کے پاس باہمی طور پر قابلِ قبول حل تلاش کرنے کیلئے ’’بہت اچھے خیالات‘‘ ہیں۔ ماسکو میں والڈائی ڈسکشن کلب کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ مودی روس اور بھارت کے قریبی تعلقات کے باوجود ہر ملاقات میں یوکرین تنازع کے خاتمے کا معاملہ اٹھاتے ہیں اور مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ روسی صدر کے مطابق مودی کا مؤقف غیر جانب دار ہے، تاہم وہ تنازع کے جلد…
یمن میں حوثیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے سعودی قیادت میں اتحاد نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی فضائی دفاعی فورسز نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل اور 4 ڈرونز کو روک کر تباہ کردیا۔ اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق ایک بیلسٹک میزائل خمیس مشیط جبکہ دوسرا جازان کے اوپر روکا گیا، جبکہ چاروں ڈرونز خمیس مشیط کے اوپر تباہ کیے گئے۔ سعودی سول ڈیفنس کے مطابق ایک میزائل کے ملبے کے گرنے سے خمیس مشیط کے رہائشی علاقے میں کچھ عمارتوں اور گاڑیوں کو محدود نقصان پہنچا، تاہم کسی…
کورنگی کے علاقے سنگر چورنگی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 2 افراد کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں متاثرین کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی، جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارنے شروع کردیئے ہیں۔ حادثے کے باعث علاقے میں ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی، تاہم پولیس کی…
خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی تحصیل ادنزئی کے پہاڑی علاقوں میں پراسرار اور شدید بخار کی اطلاعات کے بعد تشویش پھیل گئی ہے۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران کم از کم 10 افراد، جن میں 4 خواتین اور 6 بچے و نوجوان شامل ہیں، جاں بحق ہوئے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں خانپور، اسبنڑ، برمکئی، بوچکے، شادم اور شورشنگ سمیت دیگر دیہات شامل ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق متاثرہ مریضوں کو تیز بخار، سانس لینے میں دشواری اور خون میں سفید خلیوں کی کمی کا سامنا ہے، جبکہ متعدد مریضوں کو چکدرہ، سوات اور دیگر…
