انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے فاسٹ بولر برائیڈن کارس کے حالیہ نائٹ کلب تنازع کے بعد انگلش کرکٹ میں سخت کارروائی پر زور دیا ہے۔ وان کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ایسی سزا ہونی چاہیے جو انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کے ساتھ ساتھ نچلی سطح پر کھیلنے والے نوجوان کرکٹرز کے لیے بھی واضح مثال قائم کرے۔ 31 سالہ برائیڈن کارس کو ہفتے کی شب ڈربی میں اپنے ڈرہم کے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ ایک نائٹ کلب کے باہر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص کو شراب کے…
Author: Khabrain News
چین نے ایران کے خلاف امریکا کی نئی اقتصادی پابندیوں اور مزید سخت اقدامات کی دھمکی پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیجنگ اپنے قومی اور اقتصادی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ چین یک طرفہ اور غیر قانونی پابندیوں کی پہلے بھی مخالفت کرتا رہا ہے اور آئندہ بھی اپنے حقوق و مفادات کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات کرے گا۔ امریکا کی جانب سے ایران کے ساتھ کاروباری روابط رکھنے والے بعض اداروں، جن میں چینی ادارے بھی شامل ہیں، پر پابندیاں…
بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے کہا ہے کہ ڈھاکا سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مکہ دفاعی معاہدے کا حصہ بننے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر مملکت برائے امور خارجہ ہمایوں کبیر نے کہا کہ ہم نے مکہ دفاعی معاہدے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے. ہنگلا دیش ایک تسلیم شدہ ملک ہے۔ پوری دنیا میں مسلم دنیا کے شراکت دار اب بنگلا دیش کی قیادت کو دعوت دے رہے ہیں. انہوں نے مزید کہا کہ اگر مغربی ایشیا میں کوئی اسلامی ممالک کے درمیان سیکورٹی معاہدہ ہے تو اس کا حصہ بننا…
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کی بندرگاہوں کے خلاف جاری امریکی بحری ناکہ بندی کے باوجود 40 سے زائد انسانی امداد لے جانے والے بحری جہازوں کو ایران کی بندرگاہوں تک پہنچنے یا وہاں سے گزرنے کی اجازت دی گئی۔ سینٹ کام کے مطابق جولائی کے وسط میں ناکہ بندی دوبارہ نافذ ہونے کے بعد امریکی افواج نے 71 تجارتی بحری جہازوں کا رخ تبدیل، 3 جہازوں کو ناکارہ اور 2 جہازوں پر سوار ہوکر کارروائی کی۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی امداد لے جانے والے جہازوں کو ان کارروائیوں سے مستثنیٰ رکھا گیا۔ امریکی…
گلوکارہ دعا لیپا نے شادی اور ازدواجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں مشورہ دیا گیا تھا کہ شادی کے دن خود کو بھی مہمان سمجھیں تاکہ پریشانی کم ہو اور تقریب سے بھرپور لطف اٹھایا جاسکے۔ انہوں نے جوڑوں کو یہ مشورہ بھی دیا کہ تقریب میں چاہے کتنے ہی لوگ ہوں، ایک دوسرے کو نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔ دعا لیپا نے بتایا کہ محبت ملنے کے بعد ان کی گیت لکھنے کی سوچ بھی بدل گئی ہے۔ اب وہ دل ٹوٹنے کے بجائے محبت بھرے رشتوں کی پیچیدگیوں، خاموش لمحات اور چھوٹی…
سندھ حکومت نے سندھ ای اسپورٹس چیمپئن شپ 2026 کا باضابطہ آغاز کردیا، جس میں ایک ہزار سے زائد ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ مقابلوں کے لیے مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ چیمپئن شپ کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح پیر کے روز لیاقت لائبریری میں منعقدہ تقریب کے دوران کیا گیا۔ ایونٹ میں PUBG Mobile، Tekken 8 اور FC 27 سمیت مقبول ای اسپورٹس گیمز شامل ہیں۔ مقابلوں کے کوالیفائنگ راؤنڈز سندھ کی مختلف جامعات میں منعقد ہوں گے، جبکہ سیمی فائنلز کراچی کے معروف شاپنگ مالز میں کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ…
سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر اور کرکٹ تجزیہ کار سکندر بخت نے پاکستان کرکٹ کے موجودہ بحران پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے کرکٹ نظام کو خراب کرنے میں خود کرکٹرز کا بھی بڑا کردار رہا ہے، اس لیے ہر ناکامی کا الزام دوسروں پر نہیں ڈالا جا سکتا۔ ان کا یہ بیان حالیہ سوشل میڈیا پوسٹس میں سامنے آیا ہے۔ سکندر بخت کے مطابق پاکستان میں سابق کرکٹرز کو کرکٹ انتظامیہ میں اہم ترین عہدے بھی ملے اور سیاسی سطح پر بھی غیر معمولی اختیار حاصل ہوا۔ انہوں نے اسی تناظر میں کہا کہ ایک کرکٹر…
گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی چار خواتین کوہ پیماؤں نے ایک شاندار کارنامہ انجام دیتے ہوئے 7,027 میٹر بلند اسپانٹک چوٹی کو بغیر ہائی آلٹیٹیوڈ پورٹرز کی مدد کے کامیابی سے سر کرلیا۔ اس مہم میں شمشال وادی کی شما باقر اور سمانہ رحیم، گلمت وادی گوجال اپر ہنزہ کی زونی اسلم اور شگر سے تعلق رکھنے والی زائبہ بتول شگری شامل تھیں۔ ٹیم میں رومانیہ کی ایک خاتون کوہ پیما اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک مرد کوہ پیما نے بھی حصہ لیا۔ مشکل موسمی حالات اور بلند پہاڑی علاقے میں درپیش چیلنجز کے باوجود ٹیم نے…
فاطمہ ثنا پُرعزم، پاکستان کی ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر نظریں پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا نے متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ویمنز ایشیا کپ سے قبل ٹیم کی مسلسل اور مستقل کارکردگی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر میچ کو اہمیت دے گا اور کسی ایک حریف پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے پورے ٹورنامنٹ میں یکساں فوکس برقرار رکھے گا۔ فاطمہ ثنا کے مطابق ٹیم کی ایشیا کپ کے لیے تیاریاں اچھی انداز میں جاری ہیں اور کھلاڑیوں کی توجہ اپنی غلطیوں پر قابو پانے اور…
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے ان کے دو بیٹوں میں سے ایک کو قتل کرنے کی کوشش کی۔ نیتن یاہو نے یہ الزام اسرائیلی ٹی وی چینل چینل 14 کو دیے گئے ایک ٹیلی فونک انٹرویو کے دوران عائد کیا، تاہم انہوں نے مبینہ سازش کے حوالے سے کوئی مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ نیتن یاہو کے مطابق ایران نے ان کے ایک بیٹے کو باقاعدہ نشانہ بنایا اور اسے قتل کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے خاندان کو حاصل سیکیورٹی محض ایک سہولت نہیں بلکہ ضروری…
