اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ ہم جمعیت علما اسلام(جے یو آئی)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو سڑکوں کی طرف نہیں دھکیل رہے بلکہ وہ خود تصادم کی طرف جارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن ڈیڑھ سال سے چل رہا ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھیجے گئے نوٹس کا ان کی موجودہ سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا بیان ان کی ذاتی…
Author: Khabrain News
لاہور( این این آئی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد 76برس کے ہو گئے ۔شیخ رشید احمد6 نومبر 1950 کو پیدا ہوئے۔ شیخ رشید احمد کا شمار ملک کے سینئر اور معروف سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے 1985 میں عملی پارلیمانی سیاست کا آغاز کیا اور مختلف ادوار میں متعدد مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور کئی وزارتوں کے قلمدان سنبھالے ۔شیخ رشید احمد سیاسی حلقوں میں اپنے منفرد اندازِ گفتگو، برجستہ جملوں اور سیاسی پیشگوئیوں کے باعث پہچانے جاتے ہیں۔
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ رانا ثنا اللہ کبھی کبھی بہت سلجھی ہوئی بات کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ثبوت نہ ہوں تو الزام نہیں لگانا چاہیے، الزامات پر تو ہماری حکومت ہی ختم کر دی گئی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ہم موجود ہیں، پارلیمانی کمیٹیوں میں ہمیں جانا چاہیے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کا ایجنڈا بھی ساتھ لائے ہیں، یہ کس کھاتے میں سڑکوں کا افتتاح کر رہے ہیں؟ نہیں…
کراچی(این این آئی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی کو ایسا شہر بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جس پر سب فخر کرسکیں، باہمی اختلافات کے بجائے ایک دوسرے کے لیے آسانیاں پیدا کرنا اور شہر کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں معروف مصنف خالد فاطمی کی کتاب ”نامراد کراچی” کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں اخلاق احمد، خادم حسین سومرو اور ذیشان الرب جعفری نے بھی شرکت کی اور کتاب کے مختلف پہلوؤں سمیت کراچی کی تاریخی اور سماجی…
لاڑکانہ ( بیورورپورٹ) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو سیاسی اختلافات ختم کرکے معاشی مسائل پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر کسی سے جھگڑنے کے بجائے تمام سیاسی اور صوبائی اسٹیک ہولڈرز سے بات چیت کی جائے،اگر ہم پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان سے لڑتے رہیں گے تو معاشی ترقی کب کریں گے؟،وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بہت مثبت رہی اور وفاق کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کے لیے مشترکہ حکمت عملی بنائی گئی ہے۔لاڑکانہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے…
اپر کرم( مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختوںخوا کے علاقے اپر کرم میں سکیورٹی فورسز نے افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک مسلح افغان خارجی کو گرفتار کر لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان سے دراندازی کرنے والی دہشت گرد تتظیم کا ایک مسلح رکن گرفتار ہوا جب کہ تنظیم کے دیگر افراد سرحد عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ گرفتار افغان خارجی کی شناخت قاری وقاص عرف قدوس کے نام سے ہوئی ہے، جس کا تعلق سپین غر افغانستان سے بتایا جاتا ہے، دورانِ تفتیش گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ خارجی…
لاہور (این این آئی ) شاعر مشرق سر ڈاکٹرعلامہ اقبال کا149واں یوم ولادت 9نومبر کو منایا جائے گا ۔ ملت اسلامیہ کو لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری جیسی آفاقی فکر دینے والے بیسویں صدی کے عظیم صوفی شاعر ،قانون دان اور تحریک پاکستان کی اہم ترین شخصیت ڈاکٹر سر علامہ اقبال9نومبر 1877 کوسیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔علامہ اقبال جدید دور کے صوفی شاعر تھے انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے امت مسلمہ میں انقلابی روح بیدار کی ان کی شاعری میں تصوف اور احیائے اسلام کا رنگ نمایا ں تھا۔سر علامہ اقبال کی شاعری کی کتب کی…
یہ نصف صدی کا قصہ ہے دو چار برس کی بات نہیں
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہسپتال منتقلی سے متعلق کیس جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس کو آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جو خبریں آرہی ہیں وہ حوصلہ افزا ء نہیں، ہمیں سخت تشویش ہے،سپریم کورٹ کے 18اگست کے حکم پر عملدرآمد کیلئے درخواست دائر کی ہوئی ہے،عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے ہماری درخواست جلد…
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلا دیش کی سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ واجد نے رواں سال دسمبر میں وطن واپس آنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ایک انٹرویو میں شیخ حسینہ نے کہا کہ جلاوطنی میں رہنے کے بجائے جیل جانے یا موت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔ان کا کہنا تھاکہ اگر موت ہی میری قسمت ہے تو میں اپنے ہی ملک میں اپنے لوگوں کے درمیان مرنا پسند کروں گی۔شیخ حسینہ 2024 میں عوامی احتجاج کے نتیجے میں حکومت سے بے دخل ہونے کے بعد بھارت چلی گئی تھیں۔ شیخ حسینہ واجد
