لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے کرایہ داری سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ کرایہ دار یکطرفہ طور پر مالک مکان کے ساتھ قانونی تعلق ختم نہیں کرسکتا اور کسی تیسرے شخص کے ملکیت کے دعوے کی بنیاد پر اصل مالک کو کرایہ دینے سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ سنگل بینچ نے شہری اعجاز حسین کی درخواست پر 6 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ عدالت نے اپیلٹ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رینٹ ٹربیونل کی جانب سے تخلیے کا حکم بحال کر دیا اور کرایہ دار کو فوری طور پر…
Author: Khabrain News
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے چین کے قومی دن پرصدر شی جن پنگ اور برادر چینی عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ جمعرات کو ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی باہمی اعتماد، احترام اور مشترکہ اُمنگوں پر قائم ہے، پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر فخر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سٹرٹیجک کوآپریٹو پارٹنر شپ پاکستان اور چین کی قابل فخر شراکت داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک 2.0 کے تحت پاکستان اور…
لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ہمایوں خان نے خیبر پختو نخواہ میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ صدر مملکت قائل ہوئے تو کوئی آئینی فیصلہ کریں گے، تاہم یہ بات بھی درست ہے کہ پی ٹی آئی نے 14 برسوں میں صوبے میں انتشار کے سوا کچھ نہیں کیا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین اور جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھا ہے۔ خیبر پختونخواہ میں قائم پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے گزشتہ 13،…
خان یونس(این این آئی)جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملے جاری ہیں۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس کے علاقے المواسی پر اسرائیلی فوج کی جانب سے بمباری کی گئی۔ اسرائیل کے فضائی حملے میں معروف صحافی محمد عبدالعزیز النجر شہید ہو گئے۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق شہید صحافی کے بچوں نے اپنے والد کو اللہ آپ پر رحم کرے بابا کے الفاظ کے ساتھ الوداع کہا۔
کہروڑپکا(رپورٹ/محمد افضل جاوید) اکتوبر ‘ پاکستان میں اہم قومی و سیاسی واقعات کا مہینہ ۔ میاں نواز شریف نے 4 سالہ جلاوطنی کے بعد اکتوبرمیں لاہور جلسے سے خطاب کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک افغان سرحد پر جھڑپوں کے بعد شدید کشیدگی پیدا ہوئی اور پاکستان نے حملے کی کوششوں کا منہ توڑ جواب دیا مگر بعد میں قطر اور ترکی کی ثالثی میں 19 اکتوبر 2025 کو جنگ بندی کا اعلان کیا گیا۔ لاہور میں احتجاج اور جھڑپوں میں پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کی ہلاکت کے بعد TLP کا لانگ مارچ اسلام آباد روانہ ہوا مگر پر…
لاہور(خبریں ڈیجیٹل)ایلون مسک کی کمپنی X نے اپنی الگ میسجنگ ایپ XChat متعارف کرا دی ہے، جسے واٹس ایپ اور دیگر میسجنگ پلیٹ فارمز کے متبادل کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔ XChat میں صارفین میسجز کے علاوہ فائل شیئرنگ، آڈیو اور ویڈیو کالز اور گروپ چیٹس کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔X کے مطابق XCh میں اہل چیٹس کے لیے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن موجود ہے، جبکہ پیغامات PIN کے ذریعے بھی محفوظ کیے جاسکتے ہیں۔ ایپ میں غائب ہونے والے پیغامات، پیغامات ایڈٹ یا ڈیلیٹ کرنے اور اسکرین شاٹ بلاک کرنے جیسے پرائیویسی فیچرز بھی شامل ہیں۔XChat…
لاہور (جنرل رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن کا صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں سہولیات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔اساتذہ کی ریشنلائزیشن ،ڈوپلیکٹ،خالی اسامیوں کا جائزہ لینے کیلئے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ۔ 7 رکنی کمیٹی کے کنوینئرسپیشل سیکرٹری محمد اقبال کومقرر کیاگیا۔ کمیٹی میں سی ای او پیکٹا سید موسی علی بخاری،ایڈیشنل سیکرٹری ،ڈی پی آئی سیکنڈری شامل ہیں ۔کمیٹی سہولیات کا جائزہ لینے کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن کو رپورٹ پیش کریں گی۔
لاہور( این این آئی)شہر میںپرچو ن سطح پر فی کلو برائلر گوشت کی قیمت14روپے اضافے سے490روپے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت 10 روپے اضافے سے338روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 264روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں مختلف مقامات پر برائلر گوشت سرکاری نرخنامے سے 15سے20روپے زائد قیمت پر فروخت کیا گیا۔
لاہور (این این آئی) سیکرٹری محکمہ ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ (ریسکیو 1122)، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ستمبر 2026 کے دوران پنجاب بھر میں پیش آنے والے 41,472 روڈ ٹریفک حادثات میں 330 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع، 21,528 افراد کے شدید زخمی ہوکر مستقل معذوری کا شکار ہونے، 1,473 آگ لگنے کے واقعات اور 143 ڈوبنے کے حادثات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب ایمرجنسی سروسز (ریسکیو 1122) نے ستمبر 2026 کے دوران پنجاب بھر میں 2 لاکھ 34 ہزار 91 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے 2 لاکھ 35 ہزار 750 متاثرین کو ریسکیو سروسز…
ااسلام آباد(خبریں ڈیجیٹل) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 9.41 ارب روپے مالیت کے غیر واضح اثاثے پرانے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں غیر قانونی طور پر شامل کرنے کے فراڈ کا سراغ لگا لیا۔ایف بی آر کے مطابق ڈیٹا بیس کے تجزیے کے دوران 85 ٹیکس دہندگان کی نشاندہی ہوئی جنہوں نے مارچ 2025 سے جون 2026 کے دوران ٹیکس سال 2014 سے 2019 کے ویلتھ اسٹیٹمنٹس میں پہلے سے ظاہر نہ کی گئی نقد رقم، سونا، پرائز بانڈز، جائیدادیں اور کاروباری سرمایہ شامل کیا۔
