ریاض،صنعا(نیوز ایجنسیاں)سعودی فوجی اتحاد نے ریاض پر داغے گئے 2بیلسٹک میزائل اور 8ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ یمن میں جوابی کارروائی کے دوران حوثیوں کے 50اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے بتایا کہ 8ڈرونز میں سے 7مشرقی صوبے اور ایک جدہ کی اسلامی بندرگاہ کے قریب تباہ کیا گیا۔دوسری جانب حوثیوں نے جدہ اور جزان کی بندرگاہوں کے علاوہ راس تنورہ آئل ریفائنری کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔سعودی اتحادی افواج نے یمن کے صوبوں صنعا، حدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے خلاف فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے 50اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترکی المالکی کے مطابق ان حملوں میں 117حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے، جبکہ 87 گاڑیاں اور جنگی سازوسامان بھی تباہ کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں یمن کی سرکاری افواج نے حوثیوں کے ٹھکانوں پر 767حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
ڈرون حملے
