Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ریاض پر 2 بیلسٹک میزائل 8 ڈرون حملے ناکام
    • ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 336 ملین ڈالر کے 2 قرضوں کی فراہمی
    • نئے صوبوں پر بلاول و مریم کا مؤقف ایک جیسا ، تقسیم نہیں چاہتے: شوکت یوسفزئی
    • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ پاکستان ساہینز کی بنگلا دیش اے کو شکست فائنل میں انٹری
    • پاکستان کا پہلا خلا باز کون نمبر ون سلیم نے زیشان علی کے تاریخی خلائی ٹائٹل کو چیلنج کر دیا
    • مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا:فیصل کریم کنڈی
    • لاہور میں بدستور دنیا کا آلودہ ترین شہر پنجاب کے پی میں دھند کے ڈیرے
    • عمران خان نے 28ویں ترمیم، نئے صوبوں پر پارٹی سے رائے طلب کر لی ، حتمی فیصلہ وہ خود کرینگے: بیرسٹر علی ظفر
    • عمارت سے دو روز بعد زندہ نکالا گیا شخص ۔
    • بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد کی سربراہی میں کراچی پہنچنے والا وفد کا بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کیلئے آرہا ہے۔
    • لاہور میں دفعہ 144کے نفاذ میں 3روز کی توسیع 29نومبر تک پابندیاں برقرار
    • کراچی عمارت حادثہ، 55 گھنٹے بعد ملبے سے 2 افراد زندہ نکال لیے گئے
    • افغان طالبان کی پالیسیوں پر عالمی تنقید،ایمنسٹی انٹرنیشنل کا احتساب کا مطالبہ
    • پٹرول مزید 1 روپے سستا ڈیزل کی قیمت برقرار
    • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا چارٹ
    • بانی پی ٹی آئی ریفرنڈم کی حمایت کیسے کرسکتے ہیں:علامہ ناصر عباس
    • پشاور:امیرجے یو آئی مولانا فضل الرحمن کی مبینہ گرفتاری کے خلاف کارکنان احتجاج کررہے ہیں۔
    • مولانا فضل الرحمن نے خود گرفتاری دیدی جے یو آئی ف کا دعویٰ پولیس کی تردید
    • لیبیا کشتی حادثے کی تصدیق نہیں ہوسکی دعا ہے خبر غلط ہو: ترجمان دفتر خارجہ
    • کم عمری اور جبری شادی بچوں کے حقوق تعلیم اور محفوظ مستقبل چھین لیتی :مرادعلی شاہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 336 ملین ڈالر کے 2 قرضوں کی فراہمی

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(ویب ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)نے پاکستان میں آبی وسائل اور زرعی انتظام کو بہتر بنانے، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے مقامی آبادی کی استعداد بڑھانے، دیہی روزگار کے مواقع میں اضافے اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے مجموعی طور پر 468 ملین ڈالر کے دو رعایتی قرضوں کی منظوری دے دی ہے جن سے تقریباً 7لاکھ 28ہزار افراد مستفید ہوں گے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پہلے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا میں 208 ملین ڈالر کی مالی معاونت سے ریزیلینٹ اریگیٹڈ ایگریکلچر لائیولی ہڈز ڈیولپمنٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا، جس کا مقصد نوشہرہ، صوابی اور اپر چترال کے چھوٹے کاشت کاروں کی زرعی پیداوار اور آمدن میں اضافہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس منصوبے کے تحت آب پاشی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے، موسمیاتی اور قدرتی آفات کے مقابلے کی صلاحیت رکھنے والے آبی ڈھانچے کی تعمیر و بحالی، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، پانی کے بہتر استعمال اور کسانوں کی استعداد کار بڑھانے کے اقدامات کیے جائیں گے اور خواتین کو روزگار سے متعلق تربیت فراہم کرنے کے ساتھ آبی وسائل کے انتظام میں ان کے کردار کو بھی بڑھایا جائے گا۔اسی طرح دوسرا منصوبہ پنجاب کے پہاڑی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات کم کرنے اور سیلابی پانی کو محفوظ بنانے کے لیے شروع کیا جائے گا، جس کے لیے اے ڈی بی نے 260ملین ڈالر کے رعایتی قرض کی منظوری دی ہے۔انٹیگریٹڈ ہل ٹورنٹ مینجمنٹ پراجیکٹ کے تحت پانی ذخیرہ کرنے، نکاسی آب اور سیلاب سے تحفظ کے لیے اہم بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا جائے گا جبکہ سیلابی پانی کو آب پاشی کے لیے استعمال کرنے، زیرزمین پانی کی سطح بہتر بنانے اور قدرتی ماحول کی بحالی کے لیے پائیدار زرعی طریقوں اور قدرتی حل کو فروغ دیا جائے گا۔اے ڈی بی کی پاکستان میں کنٹری ڈائریکٹر ایما فین نے کہا کہ یہ منصوبے غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے ساتھ بڑھتے ہوئے ماحولیاتی دبا اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کریں۔ان کا کہنا تھا کہ دیہی آبادی کی معاشی صلاحیت کو بروئے کار لانے کے لیے موسمیاتی خطرات کا مقابلہ کرنے والا آبی ڈھانچہ اور پائیدار زرعی طریقے انتہائی اہم ہیں۔ اے ڈی بی کے مطابق دونوں منصوبوں سے مقامی آبادی کو قدرتی آفات کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے، صوبائی سطح پر آفات سے نمٹنے کی تیاری بہتر بنانے، زرعی پیداوار بڑھانے، روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور زراعت، گھریلو استعمال اور ماحولیاتی بحالی کے لیے پانی کی قابل اعتماد فراہمی میں مدد ملے گی۔
    قرض

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      نئے صوبوں پر بلاول و مریم کا مؤقف ایک جیسا ، تقسیم نہیں چاہتے: شوکت یوسفزئی

      پاکستان کا پہلا خلا باز کون نمبر ون سلیم نے زیشان علی کے تاریخی خلائی ٹائٹل کو چیلنج کر دیا

      مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعہ پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا:فیصل کریم کنڈی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.