کراچی(این این آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کم عمری اور جبری شادی کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کم عمری اور جبری شادی بچوں کے بنیادی حقوق، تعلیم اور محفوظ مستقبل سے محروم کردیتی ہے، جبکہ کم عمری کی شادی بالخصوص بچیوں کی صحت، تعلیم اور خودمختاری پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ 27 نومبر کا عالمی دن اس سنگین سماجی مسئلے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا پیغام دیتا ہے۔ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے تمام طبقات کم عمری اور جبری شادی کے نقصانات سے متعلق شعور بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ حکومت نے کم عمری کی شادی کی روک تھام کے لیے 2013 میں خصوصی قانون متعارف کرایا، جس کے تحت سندھ میں لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کی کم از کم عمر 18 سال مقرر کی گئی ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ بچوں کے تحفظ، آگاہی اور حقوق کے فروغ کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔
کم عمری اور جبری شادی بچوں کے حقوق تعلیم اور محفوظ مستقبل چھین لیتی :مرادعلی شاہ

