اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں) وزیراعظم کے مشیربرائے سیاسی امور سینیٹرراناثنا اللہ نے کہا ہے کہ ، جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتان لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کوm مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں توواپس کردیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوکاسیاست میں مقام ہے،ان کی بات کی وضاحت خودکرسکتے ہیں،بلاول بھٹو نے کہا ہے کسی نے ان سے صوبوں کی بات نہیں کی، صوبے بنانا پارلیمنٹ کا اختیار ہے، صوبوں کامعاملہ پارلیمنٹ میں آئے گا تون لیگ موقف اختیار کرے گی، جب تک پارلیمنٹ میں صوبوں کا معاملہ نہیں آتان لیگ کو رائے قائم کرنے کی ضرورت نہیں، پیپلزپارٹی کو مخصوص نشستیں غلط ملی ہیں توواپس کردیں، ہمیں مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ملی ہیں۔مشیر وزیراعظم کا کہناتھا کہ بلاول بھٹو کا بیان ٹھیک ہے کسی کو ٹشو پیپر اور کاغذی وزیراعظم،صدر نہیں ہوناچاہیے، بلاول بھٹو اچھے سیاستدان کی مثال بنیں،تاکہ تقلید کریں، 26ویں اور 27ویں ترمیم میں کوئی استعمال نہیں ہوا، 26ویں اور 27ویں ترمیم میں کوئی ٹشو پیپر نہیں بنا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورن لیگ نے میثاق جمہوریت کرلیاتھا، سیاستدانوں کو بیٹھنا چاہیے،معاملات حل کرنے چاہئیں،دہشتگردی ریاست کی ریڈلائن ہے،کوئی مخالف بیانیہ لے کر چلے گا تو پابندیوں کا سامنا ہو گا۔
رانا ثناء اللہ
مخصوص نشستیں پیپلزپارٹی کو غلط ملیں توواپس کردے : رانا ثناء

