Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • وزیراعظم کی ایس ایم ایز کے لیے قرضوں کا طریقہ کارمزید آسان بنانے کی ہدایت
    • مشرق وسطی میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ٹرمپ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ایران
    • امریک میں طوفان 10 لاکھ افراد بجلی سے محروم
    • اسلام آباد : مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک پولیٹیکل اور ڈیفنس کمیٹی کے اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف ‘فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ‘ وزیر دفاع خواجہ آصف ‘ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار ‘ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود، وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان السعود ‘چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمد الرویلی اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر قومی دفاع یاسر گولر اور چیف آف جنرل سٹاف جنرل سلچوک بائرکتار اوغلو کا گروپ فوٹو۔
    • اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہبازشریف چھوٹے اوردرمیانے کاروبار کیلئے فنانسنگ سہولیات دینے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
    • پائلٹ محمد ذیشان علی کی خلائی مشن میں شمولیت ملک و قوم کے لیے باعث فخر ہے:شزا فاطمہ
    • جعلی انگوٹھے لگا کر 19 کنال اراضی اپنے نام منتقل کرنیوالے 6 ملزمان کی ضمانت میں توسیع
    • مکہ معاہدہ اہم پیشرفت، مثبت نتائج سامنے آنے کا امکان ہے: حسین حقانی
    • کراچی:خواتین پرتشددکے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ایسٹ زون پولیس اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگناسٹک سنٹر کے اشتراک سے آگاہی واک کی جارہی ہے۔
    • سائنس وٹیکنالوجی کے میدان میں پاک چین تعاون نئی تاریخ رقم کررہا :عبدالعلیم خان
    • کراچی:وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان چوتھے فوڈ ایکسپو کے موقع پر میڈیاسے گفتگو کر رہے ہیں۔
    • گھریلو تشدد ذہنی امراض، خودکشی کے خطرات میں اضافے کا بڑا سبب ہے: ماہرین
    • عالمی مالیاتی اداروں کی بڑھتی ہوئی شمولیت پاکستان کی مالیاتی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی: خرم شہزاد
    • کیش لیس پاکستان میں نمایاں پیش رفت، ڈیجیٹل ادائیگی مراکز کی تعداد چار گنا بڑھ کر 20 لاکھ ہو گئی ہے ، بلال اظہرکیانی
    • فضائی آلودگی میں خوفناک اضافہ 48 گھنٹوں کیلئے ہنگامی الرٹ جاری
    • آئی جی پنجاب عبدالکریم صوبہ بھر میں روڈسیفٹی اور ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے اقدامات سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔
    • لاہور ہائیکورٹ کے تین ججز کے بطور جج 10 سال مکمل
    • جینیفر بیریٹو مس یونیورس 2026 کا تاج جیت گئیں
    • لاہور ہائیکورٹ میں نظر بندی قانون کی دفعات 3 اور16 کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل، فائل چیف جسٹس کو ارسال
    • مومنہ اقبال شوہرحمزہ کے سرپرائزپرجذباتی ہو گئیں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    مشرق وسطی میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ٹرمپ امریکی ایف 16 طیارے کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ایران

    By Khabrain Newsنومبر 28, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن، تہران ( نیوز ایجنسیاں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی۔ ادھر ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی ایف 16لڑاکا طیارے کو بھاگنے پر مجبور کردیا علاوہ ازیں امریکی قبضے سے دو ایرانی آئل ٹینکر واپس حاصل کر لئے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ کویت میں ڈرون حملہ مشکوک، ہم تحقیقات میں تعاون کیلئے تیار ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں امریکا کی فتح قریب ہے تاہم وہ تہران کو معاہدے کا ایک موقع دے رہے ہیں تاکہ مزید جانی نقصان سے بچا جا سکے،ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی ، چین اور روس ایران کو اہم نوعیت کی انٹیلی جنس معاونت فراہم نہیں کر رہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے امریکی ریاست فلوریڈا میں تھینکس گیونگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ جنگ میں فتح کے وقت کا تعین ان کا اپنا فیصلہ ہوگا، سچ پوچھیں تو یہ فتح جب میں چاہوں گا تب حاصل ہو جائے گی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران لئے مذاکرات کا راستہ اب بھی کھلا رکھا ہے، ہم نرمی برتنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں معاہدہ کرنے اور بہت سی جانیں بچانے کا پورا موقع دے رہے ہیں لیکن مجھے یقین نہیں کہ آیا وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں گے یا نہیں۔دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی افواج سے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران دعویٰ کیا ہے کہ روس اور چین کی جانب سے ایران کو اہم نوعیت کی انٹیلی جنس معلومات فراہم نہیں کی جا رہیں۔ادھر ایرانی پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقاتِ عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں واقع ہنگام جزیرے کے قریب ایک جدید فضائی دفاعی نظام نے امریکی فوج کے ایف۔ 16 جنگی طیارے کو وارننگ دی، جس کے بعد طیارہ واپس مڑنے پر مجبور ہو گیا۔ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب نے کہا کہ یہ جنگی طیارہ ہنگام جزیرے کے جنوب مشرقی سمندری علاقے میں ایرانی فضائی حدود کے قریب آیا تھا اور مبینہ طور پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کر رہا تھا۔ ایران کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ کوئی فوجی تصادم ہوا تو امریکہ کو ایران کے نئے اور جدید فضائی دفاعی نظاموں کا سامنا کرنا پڑے گا۔دوسری جانب ایرانی بحریہ کے کمانڈر شہرام ایرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی مسلح افواج نے دو ایرانی آئل ٹینکر واپس حاصل کر لئے ہیں جنہیں ان کے بقول امریکی فوج نے قبضے میں لے لیا تھا۔دریں اثناء کویت میں دو اطالوی شہریوں کی ہلاکت کے بعد ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے اطالوی ہم منصب انتونیو تاجانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ہلاکت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہران کا موقف دہرایا کہ ایران کا کویت پر ڈرون حملے میں کوئی کردار نہیں، تہران اس واقعہ کے محرکات واضح کرنے اور اس کے مختلف پہلوں کی تحقیقات کے لیے کویت اور اٹلی کی حکومتوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے۔علاوہ ازیں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران پر مسلط کی گئی امریکی اور اسرائیلی جنگ کے خاتمے سے خطے میں نئی سفارت کاری، معاشی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کی راہیں ہموار ہو سکتی ہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ ایران کے پاس آبنائے ہرمز کو بند رکھنے کے لئے فوفی فوجی طاقت موجود ہے اور ہم اپنی میزائل صلاحیتوں کو مزید بہتر بنا رہے ہیں، ہمارے میزائلوں کی تیاری میں ذرہ برابر بھی کمی نہیں آئی۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ یہ کہا جا سکتا ہیکہ امریکیوں کو تزویراتی اہمیت کے حامل ہتھیاروں کی کمی کا سامنا ہے لیکن ہم پورے اعتماد سے کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں نہ تو اس وقت ایسے کسی بحران کا سامنا ہے اور نہ ہی مستقبل میں ہوگا۔ ہتھیاروں کے ذخائر کے معاملے میں ہماری پوزیشن امریکا کے مقابلے میں کہیں زیادہ بہتر ہے۔
    ٹرمپ

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      برطانیہ ‘ انسانی سمگلنگ کے منظم نیٹ ورک کے اراکین کو قید کی سزا

      بھارت میں ینسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری

      غزہ’ اسرائیلی فضائی حملہ’ حماس کے داخلی سلامتی کے سربراہ نعیم ابو نہل شہید

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.