لندن(ویب ڈیسک)لندن کی ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں آج دو ایرانی نژاد افراد 36 سالہ سلام احمدیان اور 34 سالہ رحمان صالحی پیش ہوئے۔پراسیکیوٹر مارک لکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ دونوں ملزمان ایران میں موجود ایک تیسرے شخص کے رابطے میں تھے جو حملے کی ہدایات دے رہا تھا اور گھر میں دھماکہ خیز مواد بنانے کا طریقہ بتا رہا تھا۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے یومِ کپور کے موقع پر مانچسٹر کی یہودی کمیونٹی کو نشانہ بنانے کے لیے کلورین بم بنانے کی سازش کی۔ دونوں نے مانچسٹر جیوش میوزیم اور ہیٹن پارک سائناگوگ کی خفیہ ریکی…
Author: Khabrain News
صنعا(این این آئی) یمن بھر میں حکومتی افواج اور حوثی جنگجوں کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یمنی مسلح افواج کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 474 حملوں میں 1,540 حوثی جنگجو ہلاک یا زخمی ہوئے جبکہ سعودی قیادت میں اتحاد نے جنوبی سعودی عرب کی جانب داغے گئے 3 بیلسٹک میزائل روک لیے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے دارالحکومت صنعا اور تیسرے بڑے شہر تعز میں شدید لڑائی اور فضائی حملوں کے بعد ملک میں ایک بار پھر بھرپور جنگ چھڑنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔یمنی سرکاری افواج کے مطابق گزشتہ روز تعز…
فرانس میں تعلیمی نظام اور اسکولوں کی ابتر صورتحال کے خلاف طلبہ کا احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ مظاہرین اساتذہ اور معاون عملے کی کمی، کلاس رومز میں زیادہ تعداد، ناکافی وسائل، خستہ حال اسکول عمارتوں اور طویل تعلیمی اوقات کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق احتجاج کے دوران اسٹراسبرگ، مارسیلے، رین اور پیرس سمیت مختلف شہروں میں طلبہ اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ بعض مقامات پر مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کیں، اشیا کو آگ لگائی اور پولیس پر پٹاخے یا دیگر اشیا پھینکیں، جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔…
لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی، بھٹہ چوک میں نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹنے والے نوجوان کو پولیس نے چند گھنٹوں بعد گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم سبحان نے مبینہ طور پر PUBG گیم میں بینک ڈکیتی سے متعلق ٹاسک سے متاثر ہوکر واردات کی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے بینک کی پہلے سے ریکی کی تھی اور پارکنگ کی سہولت اور گاڑی کے آسانی سے آنے جانے کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ برانچ کا انتخاب کیا۔ واردات کے دوران ملزم نے سیکیورٹی گارڈ کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنایا اور کیش کاؤنٹر سے تقریباً 7 لاکھ روپے…
پاکستان نے 2 اکتوبر 2026 کو قصور کے قریب بیدیاں سیکٹر میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کی فائرنگ سے 2 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق فائرنگ میں 2 پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک شہری زخمی ہوا۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تینوں شہری غیر مسلح تھے۔ جاں بحق افراد کی شناخت عظمت رسول شاہ اور محسن جٹ کے نام سے ہوئی، جن کا تعلق لدھڑ گاؤں کے جٹاں والی حویلی سے بتایا گیا…
کوئٹہ کے نواحی علاقے بولان میں پکنک منا کر واپس آنے والے ہزارہ نوجوانوں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن (خالق آباد) سے تعلق رکھنے والے 6 نوجوان بولان میں پکنک منانے کے بعد کوئٹہ واپس آرہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں مصطفیٰ ولد نادر علی جاں بحق ہوگئے جبکہ دو نوجوان شدید زخمی ہوئے۔ لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا
اسپین میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید بارشوں اور طوفانی موسم نے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی۔ الباسیٹے کے علاقے مادریگیراس (Madrigueras) میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے سڑکوں کو زیرِ آب کردیا اور متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔ مقامی حکام کے مطابق علاقے میں 142 ملی میٹر فی مربع میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جبکہ ایک گھر میں پانی ایک میٹر سے زیادہ بلند ہونے کے باعث 102 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ ریسکیو اداروں نے سیلاب میں پھنسے تقریباً 90 افراد کو…
سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے جنوبی وزیرستان اور بلوچستان کے گورندر-ماشکیل کے علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں کرتے ہوئے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ دوسری جانب بلوچستان کے گورندر-ماشکیل علاقے میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائی کی گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی اور…
اسلام آباد میں حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج ہفتہ 3 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں ہوگا۔ جمعہ کو ہونے والے پہلے دور میں دونوں فریقین نے اپنے اپنے مؤقف اور مطالبات پیش کیے، تاہم کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے بانی عمران خان کو جیل سے اسپتال منتقل کرنے اور دیگر سیاسی و عدالتی معاملات پر پیش رفت کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ حکومت نے 4 اکتوبر کے اسلام آباد احتجاجی مارچ…
لاہور ایک بار پھر دنیا کے بڑے شہروں میں سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے۔ IQAir کی لائیو عالمی درجہ بندی کے مطابق شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 167 ریکارڈ کیا گیا، جو “Unhealthy” کی کیٹیگری میں آتا ہے۔ پنجاب انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 3 اکتوبر کی صبح لاہور کا مجموعی AQI 295 تک پہنچ گیا، جبکہ شہر کے بعض علاقوں میں صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب رہی۔ شاہدرہ میں AQI 500 اور ملتان روڈ، جی ٹی روڈ اور کاہنہ نو میں AQI 360 سے زائد ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹس…
