اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے دورہ پاکستان کی اجازت بھارتی حکومت کو دینی ہے، بھارت کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کا دعوت نامہ موصول ہوا ہے شرکت کا فیصلہ قیادت ادارہ جاتی مشاورت کے بعد کرے گی۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے کہا ہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی اتحاد کے سیکریٹری جنرل لیفٹننٹ جنرل (ر) نعمان محمود جلد ریاض میں اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، ایران امریکا تنازع پر پاکستان نے ایک مخلص ثالث کی حیثیت سے سہولت کاری فراہم کی اور 47 برس سے ایک دوسرے سے بات…
Author: Khabrain News
جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (جے پی ایم سی) میں جینیاتی بیماری اسپائنل مسکولر ایٹروفی (ایس ایم اے) میں مبتلا بچوں اور بالغ مریضوں کے لیے حکومت سندھ نے مہنگے ترین علاج کی مفت فراہمی کا عملی آغاز کردیا اور انمول پروگرام کے تحت رجسٹرڈ 25 مریضوں کو 13 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے ریسڈیپلام سیرپ کی پہلی بوتل فراہم کردی گئی ہے، مریضوں میں 21 بچے اور 4 بالغ افراد شامل ہیں اور محکمہ صحت سندھ نے ان مریضوں کے چار سالہ علاج کے لیے 26 کروڑ روپے مختص کردیے ہیں۔ جناح اسپتال انتظامیہ کے مطابق محکمہ صحت…
اسلام آباد(آئی این پی )الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی تاریخ تبدیل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4رکنی بنچ نے سماعت کی، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری لوکل کمیشن میں پیش ہوئے۔دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پنجاب کی کابینہ کمیٹی اور الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا تھا، پنجاب حکومت نے 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران الیکشن کرانے کا کہا تھا۔چیف سیکرٹری پنجاب نے بتایا کہ ہماری بلدیاتی الیکشن کی تیاری مکمل ہے، درخواست ہے…
لاڑکانہ(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا افتتاح کر دیا۔اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو ادارے کے مختلف شعبوں اور تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ دی۔بلاول بھٹو زرداری نے سوشل سائنسز اینڈ ہیومینیٹیز، انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ایگریکلچرل سائنسز اور قانون کی فیکلٹیز کا دورہ بھی کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف لاڑکانو کا قیام سندھ یونیورسٹی اور قائدِ عوام یونیورسٹی کے سابق لاڑکانہ کیمپسز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج اور شہید…
ڈبلن(آئی این پی )یورپ میں مسافر طیاروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن سے اٹلی کے شہر روم جانے والے مسافر طیارے کو بم کی دھمکی کے بعد فرانس کی جانب موڑ دیا گیا۔ فرانسیسی حکام کے مطابق ایئر لنگس کے طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کرلی۔طیارے میں 151 مسافر اور عملے کے 6 ارکان سوار تھے جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی موقع پر تعینات کردیا گیا ۔ یورپی میڈیا کے مطابق منگل کو بھی یورپ کی دس پروازوں کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔ جبکہ روم میں…
ٹوکیو(آئی این پی )جاپان میں ایک امریکی فوجی اڈے پر تربیتی واقعے کے دوران ایک امریک فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ،اہلکار کی شناخت ابھی تک ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ایکٹو ڈیوٹی انفنٹری یونٹ کے مطابق، قریبی رشتہ داروں کو مطلع کیے جانے کے بعد سروس ممبر کا نام 24 گھنٹے کے لیے روک دیا جاتا ہے۔ حکام نے بتایا کہ یہ واقعہ اوکیناوا جزیرے کے شمال مشرقی ساحل پر گنوزا گاں کے قریب کیمپ شواب میں پیش آیا۔
آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ایگزیکٹو بورڈکے اجلاس کی صدارت کے دوران پولیسنگ اور انتظامی امور میں بہتری کیلئے افسران کو ضروری ہدایات دے رہے ہیں۔
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں پنجاب پولیس کے تمام یونٹس اور فارمیشنز کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیسنگ اور انتظامی امور میں بہتری کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں جبکہ مختلف یونٹس کے سربراہان نے ایجنڈے میں شامل امور اور زیربحث معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی کہ تمام یونٹس کے سربراہان مفاد عامہ کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامی امور کی موثر انجام دہی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔…
اسلام آباد : طالبات کالج میں تقریب کے سلسلے میں سٹال سجا رہی ہیں
لاہور: بچے ریڑھی والے سے شکرقندی خرید رہے ہیں۔
