Author: Khabrain News

غزہ شہر کے علاقے الرمال میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس اور الشفا اسپتال کے حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں 4 خواتین بھی شامل ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق حملہ ہفتے کی علی الصبح کیا گیا، جس کے دوران رہائشی اپارٹمنٹ پر دو میزائل گرنے سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی اور کئی حصے متاثر ہوئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے پانچ لاشیں اور متعدد زخمیوں کو نکال کر الشفا اسپتال منتقل کیا۔ رپورٹس کے مطابق شہید ہونے والوں…

مزید پڑھیں

یمن میں حوثی جنگجوؤں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی آئل کمپنی آرامکو کی ایک تنصیب کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، جس کے بعد وہاں آگ اور دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ تاہم سعودی حکام اور آرامکو نے فوری طور پر حملے کی تصدیق نہیں کی۔ حوثی فوجی ترجمان یحییٰ سریع کے مطابق ریاض میں آرامکو کی تنصیب پر کارروائی سعودی حملوں کے جواب میں کی گئی۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ حملے میں تنصیب کو براہِ راست…

مزید پڑھیں

امریکی محکمہ دفاع نے ٹیکنالوجی ارب پتی ایلون مسک کو مستقبل کی جنگوں کیلئے درکار ہتھیاروں اور جدید ٹیکنالوجی کا جائزہ لینے والے نئے منصوبے "پروجیکٹ میریڈیئن” کا شریک سربراہ مقرر کردیا ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کے مطابق یہ 120 روزہ منصوبہ مستقبل کے میدانِ جنگ کا جائزہ لے گا اور اس بات کی نشاندہی کرے گا کہ امریکی فوج کو آنے والے برسوں میں کن ہتھیاروں، ٹیکنالوجیز اور دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہوگی۔ ایلون مسک کے ساتھ اینڈوریل انڈسٹریز کے بانی پالمر لکی اور سابق امریکی ایوانِ نمائندگان کے اسپیکر نیوٹ گنگرچ بھی منصوبے کی قیادت کریں…

مزید پڑھیں

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر امرتسر میں معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ مدھو سودن المعروف میڈ سندھو کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ہفتے کی شام تقریباً 6 بجے لوہارکا روڈ پر پیش آیا، جہاں میڈ سندھو اپنی گاڑی لینے کیلئے کار واش سینٹر کے باہر موجود تھے۔ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے تقریباً 2 سے 3 فائر کیے، جس کے نتیجے میں میڈ سندھو شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور…

مزید پڑھیں

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے مستقبل کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک عمران خان سے ملاقات نہیں ہوتی، لانگ مارچ مؤخر کرنے کا فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ محمود اچکزئی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ ان کے مطابق ملاقات میں ہونے والی گفتگو کو خفیہ رکھا جائے گا اور اس کے بعد لانگ مارچ…

مزید پڑھیں

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا احتجاج لانگ مارچ شروع ہونے سے پہلے ہی کسی حد تک کامیاب ہوچکا ہے، کیونکہ اسلام آباد تقریباً 10 روز سے بند ہے۔ انہوں نے تحریک انصاف پر زور دیا کہ وہ اپنا لانگ مارچ ختم کرکے حکومت کے ساتھ مذاکرات کو آگے بڑھائے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی کے لیے تحریری معاہدہ کرنا چاہیے، جبکہ سیاسی اختلافات اور دہشت گردی کے معاملے کو…

مزید پڑھیں

لاہور میں رواں سال ریپ اور گینگ ریپ کے مقدمات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے 8 ماہ کے دوران شہر میں 498 ریپ اور 36 گینگ ریپ کے مقدمات درج ہوئے، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں بالترتیب 413 ریپ اور 26 گینگ ریپ کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔ اعداد و شمار کے مطابق ریپ کے مقدمات میں تقریباً 20 فیصد جبکہ گینگ ریپ کے کیسز میں تقریباً 38 فیصد اضافہ ہوا۔ لاہور کے مختلف پولیس ڈویژنز میں بھی کیسز کی تعداد بڑھی۔…

مزید پڑھیں

مائیکروسافٹ کی ڈیجیٹل ڈیفنس رپورٹ 2026 کے مطابق متحدہ عرب امارات دنیا بھر میں سائبر حملوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں چھٹے نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں جنوری سے جون 2026 کے دوران مائیکروسافٹ صارفین کو نشانہ بنانے والی سائبر سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکا پہلے، اسرائیل دوسرے، یوکرین تیسرے، تائیوان چوتھے، برطانیہ پانچویں جبکہ متحدہ عرب امارات چھٹے نمبر پر رہا۔ بھارت، جاپان، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا اور فلپائن بھی دنیا کے 12 زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہیں۔ مائیکروسافٹ کے اعداد و شمار کے مطابق متحدہ عرب امارات میں…

مزید پڑھیں

آبنائے ہرمز میں ایک آئل ٹینکر پر نامعلوم پروجیکٹائل سے حملے کے نتیجے میں جہاز میں آگ بھڑک اٹھی اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، جس کے بعد خطے میں بحری جہازوں کی سکیورٹی سے متعلق خدشات بڑھ گئے۔ برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز (UKMTO) کے مطابق واقعے میں عملے کے تمام ارکان محفوظ رہے اور آگ پر قابو پالیا گیا۔ UKMTO کے مطابق ٹینکر آبنائے ہرمز سے باہر نکلنے کے دوران نامعلوم پروجیکٹائل کا نشانہ بنا۔ جہاز پر معمولی آگ لگی اور بجلی کا نظام بند ہوگیا، تاہم عملے کو کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور ٹینکر…

مزید پڑھیں

آزاد کشمیر کے علاقے مظفرآباد میں دریائے جہلم میں اچانک پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث 55 سالہ خاتون رحمت بی بی تیز بہاؤ کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔ واقعہ چناری اور ہٹیاں بالا کے درمیان پیش آیا، جہاں رحمت بی بی دریائے جہلم کے کنارے لکڑیاں جمع کر رہی تھیں کہ اچانک پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا اور وہ دریا میں بہہ گئیں۔ پولیس، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے خاتون کی تلاش شروع کی۔ کئی گھنٹوں کی تلاش کے بعد خاتون کی لاش مظفرآباد کے قریب پاشی پل کے مقام سے برآمد کرلی گئی۔…

مزید پڑھیں