Author: Khabrain News

الجیرز(آئی این پی ) الجزائر کے دارالحکومت کے مشرق میں واقع ریاست جیجل کے بلند و بالا پہاڑی علاقے اخرات میں ایک ایسا انوکھا اسکول بھی موجود ہے جہاں ہر روز گھنٹی بجتی ہے، کلاس روم کھلتے ہیں، اساتذہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے پہنچتے ہیں لیکن اسکول روزانہ صبح اپنے دروازے صرف ایک ہی طالبہ کے لیے کھولتا ہے۔ عرب میڈیارپورٹ کے مطابق پہاڑی علاقے میں قائم اس اسکول کا منظر عام پر آنا نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ ان دنوں اپنی انوکھی صورتحال کی وجہ سے مقامی اور عرب میڈیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں

گوجر خان ( نمائندہ خبریں محمد یاور منیر ملہوترہ) شہر کی مصروف ترین شاہراہ حیاتِ سر روڈ، بالمقابل عامر نہاری پر منڈلاتا ہوا حادثات کا خطرہ بالآخر ٹل گیا۔ روزنامہ ‘خبریں’ کے نمائندے محمد یاور منیر ملہوترہ کی نشاندہی اور ‘جہاں ظلم، وہاں خبریں’ کے پلیٹ فارم سے اٹھائی جانے والی عوامی آواز پر آئیسکو گوجر خان انتظامیہ نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مسئلہ حل کر دیا ہے۔ خبر کی اشاعت اور بھرپور کوریج کے فوراً بعد ایس ڈی او واپڈا گوجر خان نے معاملے کا فوری نوٹس لیا اور عملے کو موقع پر بھیج کر سڑک کنارے…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلبہ کے وفد کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ۔ طلبہ بین الاقوامی پیس بلڈنگ (Peacebuilding) پروگرام میں ماسٹرز ڈگری کے حصول کیلئے زیرِ تعلیم ہیں۔ یو نیورسٹی وفد میں شامل بین الاقوامی طالب علموں کا تعلق مختلف ممالک بشمول البانیہ ، گھانا، اِ نڈو نیشیا، لبنان اور امریکہ سے تھا۔ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کنیکٹیکٹ میں واقع ہے اور طلبہ کا وفد پیس اینڈ جسٹس ایسوسی ایشن کانفرنس میں شمولیت کیلئے واشنگٹن کے دورہ پر ہے۔ ہارٹ فورڈ یو نیورسٹی کا شمار ممتاز یونیورسٹیوں میں ہوتا ہے اور یہ یونیورسٹی مذہبی سکالر شپ، مکالمے…

مزید پڑھیں

لاڑکانہ (این این آئی) لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر فائرنگ سے 5 افراد  جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک دکان پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی پر پیش آیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور 3 بیٹے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک راہگیر بھی شامل ہے۔ فائرنگ کرنے والے ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے۔

مزید پڑھیں

لاہور(خبریں ڈیجیٹل)سپین میں گزشتہ چند روز سے جاری شدید بارشوں اور طوفانی موسم نے کئی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا کردی۔ الباسیٹے کے علاقے مادریگیراس (Madrigueras) میں موسلا دھار بارش کے بعد آنے والے سیلابی ریلے نے سڑکوں کو زیرِ آب کردیا اور متعدد گاڑیاں پانی میں بہہ گئیں۔مقامی حکام کے مطابق علاقے میں 142 ملی میٹر فی مربع میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیلابی پانی گھروں میں داخل ہوگیا، جبکہ ایک گھر میں پانی ایک میٹر سے زیادہ بلند ہونے کے باعث 102 سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی

مزید پڑھیں

واشنگٹن (این این آئی) امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت نے ایک اہم ترین بنیاد قائم کی ہے جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ رضوان سعید شیخ نے  یہ بات ہارٹ فورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کا دورہ کرنیوالے وفد کا تعلق مختلف ممالک سے تھا۔ اس موقع پر سفیرِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان امریکہا، ایران تنازعہ میں آج بھی کار فرما ہے اور خطے میں امن کے حصول کے لیے دوسرے اتحادیوں کے ساتھ مل کر کردار ادا کر رہا…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سکیورٹی صورِتحال ودیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر) راولپنڈی کی فیملی عدالتوں میں رواں سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران طلاق، خلع، نان نفقہ، جہیز، حق مہر اور بچوں کی حوالگی  سمیت خاندانی تنازعات کے 10 ہزار 103 مقدمات دائر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق یکم جنوری سے 30 ستمبر 2026 تک مختلف فیملی عدالتوں کی جانب سے 1,246 خواتین کو طلاق کی ڈگریاں جاری کی گئیں، جبکہ ماں سے دور کیے گئے 220 بچوں کو بازیاب کرا کے ان کے حوالے کیا گیا۔بچوں کے عبوری نان نفقے سے متعلق بھی 11 ہزار 247 احکامات جاری کیے گئے۔ رپورٹ میں خاندانی…

مزید پڑھیں

بھارہ کہو(نامہ نگار) اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ٹیم کا پریس کلب بھارہ کہو کا دورہ، جنرل سیکرٹری سردار سجاد طارق، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلمی ملک، جوائنٹ سیکرٹری راشد عباسی اور سینئر صحافی حارث عباسی ٹیم میں شامل تھے۔ بھارہ کہو پریس کلب کے صدر محمد نسیم نون، جنرل سیکرٹری مشتاق عباسی، سینئر صحافی فیصل عباسی اور آفس سیکرٹری حسن مغل نے آمد پر ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر موجودہ حالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل پر سیر حاصل گفتگو ہوئی اور مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا۔ اس امر کو…

مزید پڑھیں

گوجرخان ( بیورو رپورٹ)اسلام آباد کلب میں ‘وائز گروپ اور یونیورسٹی آف پوٹھوہار’ کے چیئرمین جناب طارق شریف بھٹی کی جانب سے ایک پروقار عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں سفارتی، تعلیمی، قانونی، کاروباری، میڈیا، سرکاری  اور ترقیاتی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔معزز مہمانوں کا استقبال جناب طارق شریف بھٹی اور پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد غنچہ (ٹی آئی) نے گرم جوشی سے کیا اور ایک خوشگوار اور بامقصد محفل میں ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔اس شام کو جن شخصیات کی شرکت سے رونق ملی، ان میں شامل تھے: عالی جناب منصور کریم بیکس…

مزید پڑھیں