Author: Khabrain News

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری عازمین حج 2027 کے تحت حج واجبات کی دوسری قسط جمع کروانے کا آغاز کل 5 اکتوبر (پیر)سے ہوگا۔جاری اعلامیہ کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ سرکاری عازمین حج 2027 اپنی واجبات کی دوسری قسط 5 اکتوبر سے جمع کراسکیں گے، دوسری قسط 5 تا 20 اکتوبر تک جمع کرا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ حج واجبات کی دوسری قسط بھی پاک حج ایپ یا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے جمع ہوگی لہذا عازمین حج مقررہ تاریخ تک دوسری قسط کی ادائیگی یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے نابالغ بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ والدین کی باہمی رضامندی سے بھی بچوں کا خرچہ کم یا معاف نہیں کیا جا سکتا۔جسٹس عثمان غنی راشد چیمہ نے خاتون شازیہ نورین کی درخواست منظورکرتے ہوئے معاملہ دوبارہ فیملی کورٹ کو بھجوا دیا۔عدالت نے قراردیا کہ نان و نفقہ بچوں کاقانونی حق ہے،والدین یا سرپرست اسے کم یا ختم کرنے کااختیار نہیں رکھتے۔عدالت نے ہدایت کی کہ فیملی کورٹ بچوں کے والد کی مالی حیثیت اوردیگر متعلقہ عوامل کا جائزہ لے کر نان و نفقہ کا تعین…

مزید پڑھیں

لاہور(خبر نگار) محکمہ اوقاف پنجاب کی زرعی و کمرشل پراپرٹی سے سالانہ اربوں روپے کی آمدن کے باوجود قومی خزانے کو کروڑوں روپے کے انکم ٹیکس سے محروم رکھنے کا سنگین معاملہ سامنے آگیا، ذرائع کا دعوی ہے کہ لاہور، ملتان، پاکپتن، سرگودھا، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان سمیت نو سے دس زونز میں زرعی رقبوں کی نیلامی اور کمرشل پراپرٹی سے حاصل ہونے والی آمدن پر واجب الادا انکم ٹیکس کی رقم مبینہ  طور پر ایف بی آر میں جمع کرانے کے بجائے خردبرد کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق مبینہ بے ضابطگیوں کا محور متعلقہ سرکل رینٹ کلرک…

مزید پڑھیں

کراچی(بزنس رپورٹر)ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4لاکھ 36 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت 3 ہزار687 روپے کم ہو کر 3لاکھ 74ہزار 87 روپے ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھائو 43 ڈالر کم ہوکر 4138 ڈالر فی اونس رہا۔

مزید پڑھیں

واشنگٹن (آئی این پی )عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھائو کاسلسلہ جاری ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت 1.90 فیصد کمی کیساتھ 91.11 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔دوسری طرف برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 0.06 فیصد کمی کے بعد 102.3 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آگئی ہے۔اماراتی مربن خام تیل کی1.30 فیصد اضافے سے 110.8 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوئی تھی اورامریکی خام تیل 3.42 ڈالر سستاہوکر 89.45 ڈالر فی بیرل تک گرگیاتھاجبکہ لندن برینٹ آئل…

مزید پڑھیں

لاہور(این این آئی)سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان کا نظام زمیں بوس نہیں ہوا، اصل مسئلہ کمزور ڈیلیوری سسٹم ہے، شفاف انتخابات ضروری، تاہم صرف الیکشن درست ہونے سے تمام مسائل حل نہیں ہوں گے، گورننس کو سیاسی جماعتوں سے جوڑنا ہوگا۔انہوں نے لاہور میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پاکستان کا نظام زمیں بوس ہو چکا ہے تاہم ملک کا ڈیلیوری سسٹم انتہائی کمزور ہے جس میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،احتساب پر مبنی حکومت کو دنیا تسلیم کرتی ہے اور جمہوریت ہی…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) پاکستان علماء کونسل کے مرکزی ترجمان مولانا محمد اشفاق پتافی نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان اور بیرونِ پاکستان چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی، ان کے بھائی محمد حسن معاویہ اور ان کے خاندان کے خلاف چلائی جانے والی بے بنیاد مہم اور عائد کیے جانے والے الزامات کے حوالے سے پاکستان علماء کونسل خود غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کر چکی ہے، کونسل کا واضح موقف ہے کہ ہر مجاز فورم پر شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا خیرمقدم کیا جائے گا اور ہر الزام کا جواب قانونی…

مزید پڑھیں

لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے کیس میں متاثرہ لڑکی نے آذربائیجان واپس جانے سے انکار کردیا۔متاثرہ لڑکی آذربائیجان واپسی کے لیے رات گئے ائرپورٹ پہنچی، ائیرپورٹ پر چیک ان، امیگریشن کا عمل مکمل کیا  گیا۔بورڈنگ کے بعد لڑکی جہاز میں سوار بھی ہوئی مگر کچھ دیر بعد متاثرہ لڑکی نے واپسی سے انکار کردیا۔متاثرہ لڑکی نے بیان دیا کہ پاکستان رک کر اپنے کیس کی پیروی کرنا چاہتی ہوں۔

مزید پڑھیں

لاہور (خبر نگار) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کے خصوصی خط کا فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے زراعت، لائیو سٹاک اور فشریز کے شعبوں میں تعاون بارے کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب  کی ہدایت پر وزیر زراعت و لائیوسٹاک سید عاشق حسین کرمانی کی سربراہی میں تشکیل کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی گلگت بلتستان کے دورے پر ہے۔ کمیٹی میں سیکرٹری زراعت پنجاب شکیل احمد میاں، سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب احمد عزیز تارڑ اور سیکرٹری ایکواکلچر و فشریز رانا سلیم افضل و دیگر افسران شامل ہیں۔ پنجاب کے وفد نے زراعت، لائیو سٹاک اور…

مزید پڑھیں

خضدار(این این آئی) خضدار کے علاقے سے تین افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو خضدار کے علاقے فیروز آباد سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لیکر شناخت کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ۔مزید کاروائی جار ی ہے ۔

مزید پڑھیں