Author: Khabrain News

لاہور (این این آئی)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مبینہ طورباقی صفحہ6بقیہ نمبر24 پر ملوث حاضر سروس پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت شاہد علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے ملزم کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کی ہے۔ترجمان کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر چرس فروخت کرنے کے لئے اس کے تین پیکٹ اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھے، خفیہ اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں

لاہور(آئی این پی )لاہور میں گیس بحران کے باعث شہری مہنگی ایل پی جی خریدنے پر  مجبورہوگئے۔لاہور میں سوئی گیس غائب یا پریشر انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہری ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبورہیں اور دکان داروں کی چاندی ہوگئی ہے۔ایل پی جی کی سرکاری ریٹ لسٹ ہوا میں اڑا دی گئی اورایل پی جی کی من مانی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔ ایل پی جی کی حکومتی قیمت 279 کے قریب ہے لیکن شہر بھر میں 380 سے 450روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،شہریوں نے حکومت سے گیس بحران کے خاتمے اورایل پی جی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں۔روسی ٹی وی کو انٹرویو میںوزیر توانائی اور پاک روس بین الحکومتی کمیشن کے شریک چیئرمین اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اپنے تعلقات روس سے بڑھانا چاہتا ہے کیونکہ روس نہ صرف خطے بلکہ دنیا میں پاکستان کے اہم ترین شراکت داروں میں سے ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ روسی کمپنیاں پانی ذخیرہ کرنے اور بجلی پیدا کرنے میں مدد دیں۔ وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ہر عالمی اسٹیج پر…

مزید پڑھیں

اقوام متحدہ(این این آئی)یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ مغربی یمن میں ستمبر سے جاری کشیدگی کے باعث تقریبا 79 ہزار بچے بے گھر ہو گئے ہیں۔یونیسف(اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے اطفال)نے ایکس پر شائع کردہ ایک رپورٹ میں کہا کہ پورے مغربی یمن میں دوبارہ شروع ہونے والی لڑائی اور بدلتے ہوئے محاذوں نے پہلے ہی سنگین انسانی بحران میں مزید شدت پیدا کر دی ہے۔ادارے نے نشاندہی کی ہے کہ تعز، الحدیدہ، مغربی ساحل اور آس پاس کے علاقوں میں لڑائی سے خاندان اپنے گھر، سامان اور روزگار کے ذرائع پیچھے چھوڑ کر دوبارہ نقلِ مکانی کرنے پر…

مزید پڑھیں

لاہور (خبریں ڈیجیٹل) فضائی آلودگی کے اعتبار سے لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر رہا۔ شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 189ریکارڈ کیا گیا جبکہ درجہ حرارت 34ڈگری  سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ماحولیاتی اعداد و شمار کے مطابق برکی روڈ پر ایئر کوالٹی انڈیکس 231،پیراگون سٹی میں 185اور گلبرگ ٹو میں 166ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح اقبال ٹائون میں فضائی آلودگی کی شرح 162، چمن پارک میں 158جبکہ ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 157 ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 45فیصد اور رفتار 3کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔

مزید پڑھیں

غزہ (این این آئی)اسرائیلی فوج کی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ فلسطینی حکام کے مطابق غزہ شہر میں رات گئے رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 5 افراد شہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔حکام کے مطابق شہید افراد میں 4 خواتین  شامل ہیں جن میں 2 کا تعلق مسیحی برادری سے ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ حملے کے وقت عمارت میں لوگ سو رہے تھے۔فلسطینی حکام کے مطابق گزشتہ اکتوبر میں جنگ بندی شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملتان بینچ میں 7ستمبر سے 2اکتوبر 2026ء تک 26 روز کے دوران مجموعی طور پر 1289 مقدمات اور درخواستیں نمٹا دیں۔ عدالتی کارکردگی کے اعداد و شمار کے مطابق جسٹس غلام سرور نہنگ نے سنگل بینچ کی حیثیت سے 911مقدمات کے فیصلے کیے جبکہ جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس غلام سرور نہنگ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے 378مقدمات نمٹائے۔ ڈویژن بینچ کی جانب سے نمٹائے گئے 378 مقدمات میں 132 تازہ، 144ریگولر اور 102فوری نوعیت کے مقدمات شامل تھے، ڈویژن بینچ کے سامنے فوجداری اپیلوں، بریت کے…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی) پنجاب یونیورسٹی کی فیکلٹی آف کمپیوٹنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں ہیومن سینٹرڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس لیبارٹری کا افتتاح 7 اکتوبر کو ہوگا۔لیبارٹری ترکیہ کی ٹیکا،وزارت ثقافت و سیاحت ترکیہ اور پنجاب یونیورسٹی کے اشتراک سے قائم کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں ترکیہ کا اعلی سطحی وفد شرکت کرے گا جبکہ ٹیکا کے نائب صدر علی ایرجان، پنجاب یونیورسٹی کے پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمود سلیم اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے۔

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف ترمیمی  درخواست دوبادہ دائر، محمد اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ پی ٹی آئی نے احتجاجی مارچ کا اعلان کیا، ہر شہری کو احتجاج یا دھرنا دینے کا آئینی حق حاصل ہے’ پنجاب بھر میں غیر قانونی طور پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

مزید پڑھیں

لاہور (کورٹ رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ترمیمی ججز روسٹر جاری، لاہور ہائیکورٹ پرنسپل سیٹ پر11 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر5 اکتوبر سے سماعت کرینگے، 28 سنگل بینچ حکم امتناعی، ضمانت، اندراج مقدمہ سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا۔ جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ بنکنگ، کمرشل اپیلوں پر سماعت کرے گا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب، دہشت گردی کیسوں کی سماعت کرے گا، جسٹس…

مزید پڑھیں