لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، مانگامنڈی میں شیخاں والا قبرستان جانیوالی خستہ حال سڑک کی تعمیر کیلئے درخواست دائر، احمد عبداللہ ڈوگر ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ شیخاں والا قبرستان جانے والی سڑک کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے، بارش کے دوران قبرستان جانے والی سڑک دلدل کی شکل اختیار کر لیتی ہے، قبرستان تک رسائی کیلئے پختہ سڑک کی تعمیر عوامی اہمیت کا معاملہ ہے، سڑکوں اور شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر مقامی حکومت کی ذمہ داری ہے، استدعا ہے کہ مانگا منڈی شیخاں والا قبرستان جانے والی سڑک تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔ عدالت حکام…
Author: Khabrain News
اسلام آباد(آئی این پی )چیئرمین سپارکو یوسف خان نے کہا ہے پاکستان اب یورپی اور چینی سیٹلائٹ کے بجائے اپنی سیٹلائٹ پر انحصار کررہا ہے جبکہ پاکستان کی پہلی فلائی گاڑی جناح ون 2028 میں چاند پر اترے گی۔ورلڈ سپیس ویک کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپارکو نے کہا نوجوانوں کو سپیس ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے میں ورلڈ سپیس ویک اہم کردار ادا کرتا ہے، حالیہ برسوں میں پاکستان کے سپیس پروگرام میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے۔
کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے صحت مصطفی کمال نے سندھ میں ایم ڈی کیٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات کا نوٹس لے لیا۔وزارت صحت نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کی تحقیقات کے لیے صدر پی ایم ڈی سی کو خط لکھ دیا ہے، جس میں سینٹر وائز امیدواروں کی تعداد، نمبرز، پاس ریٹ اور ہائی سکورز کا تجزیہ کرنے کا کہا گیا ہے۔وزارت صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ مراکز کے نتائج میں غیر معمولی یا نمایاں فرق کی بھی جانچ کی جائے، مراسلے میں حاضری شیٹس، سیٹنگ پلان، سینٹر ریکارڈ اور رزلٹ ڈیٹا…
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا ہے کہ رجسٹرڈ ڈاکٹر اپنے مریض کو دوا تجویز کرنے کے ساتھ اسے فراہم بھی کرسکتا ہے، تاہم وہ ڈرگز ایکٹ 1976 کے تحت مطلوبہ لائسنس کے بغیر میڈیکل سٹور یا ریٹیل ڈرگ آئوٹ لیٹ نہیں چلا سکتا۔وفاقی آئینی عدالت نے یہ فیصلہ پشاور ہائیکورٹ کے ڈی آئی خان بینچ کا 5 جون 2023 کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے جاری کیا۔ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں رجسٹرڈ میڈیکل پریکٹیشنرز کے خلاف میڈیکل سٹورز اور ڈسپنسریاں چلانے کے الزام میں کی جانے والی ضابطہ کار کارروائی روک دی تھی۔چیف جسٹس امین…
لاہور(این این آئی)چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے ٹریفک افسران کے اجلاس میں شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔سی ٹی او لاہور نے محفوظ روڈ، محفوظ پنجاب کے ویژن پر بریفنگ دیتے ہوئے سموگ، اوور لوڈنگ، کم عمر ڈرائیونگ اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنانے کی ہدایت کی۔
نیویارک(این این آئی) امریکا میں قائم ایک غیر سرکاری تنظیم نے بتایا ہے کہ ایران کی معروف اداکارہ الناز شاکردوست کو جنوری میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران کریک ڈائون میں ہلاک ہونے والے مظاہرین کی حمایت کرنے پر ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق دو دہائیوں پر محیط اپنے فلمی کیریئر کے دوران درجنوں فلموں میں اداکاری کرنے والی الناز شاکردوست نے فروری میں کہا تھا کہ وہ ملک گیر احتجاج کے خلاف حکومتی کریک ڈان میں ہزاروں افراد کی ہلاکت کے بعد ایران میں دوبارہ کبھی اداکاری نہیں کریں گی۔امریکا میں قائم…
لاہور (این این آئی) لاہور ہائیکورٹ نے نجی میڈیکل کالج اور ہسپتال کو پراپرٹی ٹیکس سے استثنی دینے کی دونوں درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ٹیکس کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کرنے پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس خالد اسحاق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 15صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلہ جسٹس خالد اسحاق نے تحریر کیا۔
کیف /سیول(این این آئی)جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے جنگی قیدیوں کی منتقلی کا معاملہ عوامی سطح پر افشا کرنے پر یوکرین سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق یوکرین اور جنوبی کوریا کے درمیان تنازع اس وقت پیدا ہوا جب یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شمالی کوریا کے 2 جنگی قیدیوں کو جنوبی کوریا منتقل کیے جانے کا انکشاف کیا۔جنوبی کوریا کے مطابق یوکرین نے قیدیوں کی منتقلی کو خفیہ رکھنے…
لاہور(آئی این پی )عارف والا میں لڑکی سے ملنے آنے والے آشنا کو بھائیوں نے قتل کر دیا ۔ تفصیل کے مطابق تھانہ احمد یار کے علاقہ میں لڑکی کو اس کے گھر جاکر ملنے والا آشنا لڑکی کے بھائیوں کے ہاتھوں قتل مقتول سعید لڑکی کو ملنے جاتا تھا جس کا شک لڑکی کے بھائیوں کو ہوگیا جس پر رات لڑکی کے بھائیوں نے آشنا کے آتے ہی کلہاڑیوں کے وار کردیئے ۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لیکر مزید تحقیقات شروع کردی ۔ دوسری جانب وہاڑی میں تھانہ ٹھینگی کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ، مقامی قبرستان…
ملتان(کامرس رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے)نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 30ستمبر2026تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 32لاکھ 8ہزار402گانٹھ کپاس آئی۔ 30ستمبر2025تک 30 لاکھ44ہزار409گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1لاکھ 63ہزار993گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے۔ اضافے کی شرح 5.39فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 12لاکھ 14ہزار951گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل11لاکھ36ہزار439گانٹھ کپاس سے 78ہزار512گانٹھ زیادہ ہے۔ پنجاب میں اضافے کی شرح6.91فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 19لاکھ…
