نئی دہلی (نیوز ایجنسیاں)بھارتی فوج کے جعلی ان کاؤنٹر کا پردہ فاش کرنے پر پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی ہورہی ہے جبکہ گودی میڈیا نے میں نہ مانوں کی رٹ لگانا شروع کردی ہے۔ بھارتی فوج کی چنار کور نے 29ستمبر کو نام نہاد آپریشن میں پاکستانی فوجی کو بطور دہشت گرد مارنے کا مضحکہ خیز گمراہ کن دعویٰ کیا ۔30ستمبر کو بھارتی نشریاتی ادارے اے این آئی سمیت دیگر گودی میڈیا نے ایس ایس جی کمانڈو محمد آصف کی تصویر، شناخت اور فوجی پروفائل کا خوب ڈھنڈورا پیٹا۔یکم اکتوبر کو ڈی جی آئی ایس پی آر نے حوالدار(ر)…
Author: Khabrain News
کراچی(ویب ڈیسک) جماعت اسلامی کراچی کے تحت امریکی پشت پناہی میں جنگ بندی کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی دہشت گردی و جارحیت، فلسطینیوں کی نسل کشی کے 3سال مکمل ہونے پر، اہل ِ غزہ و فلسطین سے بھر پور اظہار یکجہتی کے لیے شاہراہ قائدین پر عظیم الشان و تاریخی غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا۔مارچ میں بچے، بوڑھے، خواتین،مرد سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔مارچ کا باقاعدہ آغاز قاری منصور کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جبکہ واجد انصاری نے نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کا نذرانہ عقیدت پیش کیا۔مارچ سے قبل امیرجماعت اسلامی کراچی…
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے کوآر ڈینیٹر اختیار ولی نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہمیشہ بات کو سمجھنے میں دیر کردیتی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہاکہ پاکستان میں ہمیشہ کے لیے دھرنے اور انتشارکی سیاست کی گنجائش ختم کردی گئی ہے، امید ہے اچھی خبریں آئیں گی۔ انہوںنے کہاکہ مذاکرات کی میز پرآنا ہی بڑی بات ہے، وزیراعظم نے کئی بار پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے کر بڑے دل کا مظاہرہ کیا، ہماری اتحادی جماعتوں کا کردار بھی لائقِ تحسین رہا۔
واشنگٹن (این این آی )امریکا جاتے ہوئے ائیر ایمبولینس کے سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی تصدیق ہو گئی۔حکام نے بتایا کہ بحر اوقیانوس میں واقع جزیرہ برمودا سے امریکی ریاست میسا چوسٹس کے شہر بوسٹن جانے والا طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔حکام کا بتانا تھا کہ میسا چوسٹس کے جزیرے نانٹکٹ کے قریب سے ملبہ تلاش کر لیا گیا ہے، طیارے میں عملے کے ارکان 4 کینیڈین شہری، ایک مریض اور تیماردار شامل ہیں۔حکام کے مطابق طیارے میں سوار 6 افراد کے زندہ بچنے یا ملنے کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، گلف اسٹریم جی G-100 میڈیکل جیٹ میں 6…
اسلام آباد (این این آئی)مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے دہشتگردی کے خلاف قومی اتحاد اور مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر زور دیتے ہوئے کہاہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، دہشتگردی پر قابو نہ پایا گیا تو اس کے اثرات پورے ملک بشمول کراچی تک پھیل سکتے ہیں۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ کراچی منی پاکستان ہے، ملک کے کسی بھی حصے میں بدامنی کے اثرات کراچی تک پہنچتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیکیورٹی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے، دہشتگردی پر قابو نہ پایا گیا تو اس…
اسلام آباد(این این آئی)ملک میں جیٹ فیول کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے،جیٹ فیول 9 روپے 5 پیسے، مٹی کا تیل 7 روپے 68 پیسے فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے،جیٹ فیول کی نئی قیمت 355 روپے 52 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 329 روپے 54 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے ہوگئی ہے۔
اسلام آباد /ٹیکساس (این این آئی)وفاقی وزیر اور چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا محمد قاسم نون نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتِ حال کو بعض حلقوں کی جانب سے بڑھا چڑھا کر پیش کیا جارہا ہے، مطالبات کی ایک بڑی تعداد پہلے ہی تسلیم کی جاچکی ہے اور باقی معاملات بھی بات چیت، افہام و تفہیم اور سیاسی عمل کے ذریعے حل کیے جاسکتے ہیں۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حالات کو بیرونِ ملک جس انداز میں پیش کیا جارہا ہے، مقامی سطح پر…
اسلام آباد (عادل عباسی) حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کئی گھنٹوں پر محیط مذاکرات بے نتیجہ ختم کیوں ہوئے۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں انسدادِ دہشت گردی، صوبائی حکومت کے کردار، وفاقی و سکیورٹی اداروں سے تعاون اور سکیورٹی معاملات میں صوبائی ذمہ داریوں کا تعین مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ بن کر سامنے آگیا۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے آخری مرحلے میں دونوں فریقین کے درمیان خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف اقدامات کے طریقہ کار پر بنیادی اختلاف دور نہ ہوسکا، جس کے باعث مجوزہ تحریری سمجھوتہ حتمی شکل اختیار نہ کرسکا۔ ذرائع کے مطابق حکومت…
پشاور/کراچی/اسلام آباد (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اور اگر ایمرجنسی لگتی ہے تو پی ٹی آئی کے لیے میں اکیلا ہی کافی ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ جب صوبے کی صورتحال ایسی ہو جاتی ہے تو صدر، وزیراعظم اور دیگر ادارے سمجھیں تو ایمرجنسی لگنے کی گنجائش ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ صوبہ بچانے کے لیے اگر ایمرجنسی لگانا پڑی تو ضرور لگائیں گے، اگر ایمرجنسی وغیرہ لگ جاتی ہے تو میں اکیلا ہی ان کے لیے…
لاہور(خبریںڈیجیٹل)نامور اداکارہ مایا علی نے گرین انٹرٹینمنٹ کے ڈرامے مٹی دے باوے میں اینا خان اور فضل حسین کی شاندار اداکاری کی تعریف کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ دونوں نوجوان فنکار اپنی بہترین صلاحیتوں سے ان کا دل جیت رہے ہیں۔مایا علی نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز پر دونوں ابھرتے ہوئے اداکاروں کی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے ڈرامے کی ابتدائی قسطوں میں بیلو اور بالا کا کردار نبھانے پر ان کے کام کی شدید پذیرائی کی۔اینا خان کو مخاطب کرتے ہوئے مایا نے لکھا کہ آپ دونوں واقعی میرا دل جیت رہے ہیں۔ انہوں نے اینا…
