Author: Khabrain News

اسلام آباد( آئی این پی) وفاقی آئینی عدالت نے بڑا حکم جاری کرتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کو تاحکم ثانی 3ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے مقدمات سننے سے روک دیا۔آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہم اس معاملے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر رہے ہیں، دیگر فریقین عدالتی حکم دیکھ کر اپنی درخواست دائر کر سکتے ہیں۔چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی، ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ آرٹیکل 245کے تحت فوج کی کارروائیوں کے علاقہ میں ہائیکورٹ مداخلت نہیں کر سکتی، ہائیکورٹ 199کا…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(آئی این پی)راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے جاوید کوثر  کو گرفتار کر لیا گیا۔پی ٹی آئی ایم پی اے کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کیا گیا، ایم پی اے جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیش ہونے آئے تھے۔پولیس کی بھاری نفری صبح سے انسداد دہشت گردی عدالت باہر تعینات تھی، گوجر خان سے ایم پی اے کے علاوہ بھی 2 کارکن گرفتار کئے گئے، گرفتار شدگان کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں

اسلام آباد (آئی این پی)امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ ٹرمپ کی الیکشن میں شکست کے بعد اب امریکا ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، کانگریس مخالف جماعت کے پاس ہوگی تو ٹرمپ کیخلاف مختلف مقدمات بھی کھل سکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی شکست کے بعد اب امریکا ایران جنگ ختم ہوتی نظر آرہی ہے، یا تو کوئی گفت وشنید کا راستہ تلاش کیا جائے گا، یا پھر کانگریس اس پر حاوی ہوگی، کانگریس قرارداد منظور کرسکتی ہے کہ جنگ کو ختم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کانگریس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے لیگل نوٹس کا بھرپور اور مکمل جواب دینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سالک حسین نے کہا کہ نوٹس کی خبریں سنی ہیں اور وہ اس کا قانونی اور بھرپور جواب دیں گے۔ وفاقی وزیر نے واضح کیا ڈپٹی کمشنر(ڈی سی) کی تعیناتی سے متعلق باتیں بالکل من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، کرپشن کے حوالے سے میرا بیان میری ذاتی رائے پر مبنی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف دو دن پرانا بیان نکال کر دیکھ لیں، پنجاب حکومت…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(آئی این پی)بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا مقررہ وقت ختم ہو گیا، تاہم کسی بھی پارٹی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ملاقات کا وقت ختم ہونے پر پی ٹی آئی رہنما ڈاہگل ناکے سے واپس روانہ ہو گئے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے نادیہ خٹک، اجمیری خان، رضوان مجید بٹ اور علی عبداللہ نیازی ڈاہگل ناکے پہنچے تھے۔ملاقات کے لیے جاری فہرست میں شامل مبشر عباسی اڈیالہ جیل نہیں آئے۔

مزید پڑھیں

کراچی(ویب ڈیسک) سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان کا پہلا ماربل سٹی قائم کیا جا رہا ہے، جس سے سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، صنعتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔ماربل سٹی کراچی کی پری لانچ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیئر وزیر نے کہا کہ منصوبے کے ذریعے سندھ سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موجود سنگِ مرمر اور گرینائٹ کے قدرتی ذخائر کو جدید صنعتی طریقوں سے پراسیس کرکے اعلی معیار کی…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکٹرانک میڈیا کے آنے سے ریگولیشن فریم ورک بنے، آج کے دور میں جعلی اور غیرمصدقہ خبریں سب سے بڑا چیلنج ہیں، مصنوعی ذہانت کا مثبت استعمال یقینی بنانا ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال ناگزیر ہے، ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، پائیدار ترقی کا مقصد موجودہ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب اور سبکدوش ہونے والی کابینہ نے ملاقات کی، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی نومنتخب کابینہ کی قیادت سید امجد شاہ اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کی قیادت ہارون الرشید نے کی۔چیف جسٹس نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور سبکدوش ہونے والی کابینہ کے تعاون کو سراہا۔چیف جسٹس پاکستان نے کہ اکہ بینچ اور بار نظامِ انصاف کے اہم ستون ہیں، نظامِ انصاف پر عوامی اعتماد مضبوط بنانے کے لیے بینچ اور بار کے درمیان مسلسل رابطہ اور باہمی احترام ضروری ہے۔چیف جسٹس…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (آئی این پی )جے یو آئی(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کے اہلخانہ اور قریبی رفقا کیخلاف مبینہ ٹیکس چوری اور آمدن چھپانے کی شکایت ایف بی آر میں جمع کرادی گئی۔ 5افراد کے اثاثوں اور مالی معاملات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیاہے۔شکایت میں جے یوآئی کے ایک سینیٹر، لطف الرحمن، ضیاالرحمن، اسعد محمود اور ابرار احمد کے مالی معاملات کی جانچ پڑتال کی درخواست کی گئی۔ ایف بی آر سے پانچوں افراد کے اثاثوں، بینک اکائونٹس اور ذرائع آمدن کا جائزہ لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔شکایت کے مطابق جے یو آئی کے سینیٹر کے ملکی…

مزید پڑھیں