مری (نمائندہ خبریں)مری کے بیشتر علاقے 8 ماہ سے موبائل نیٹ ورک سے محروم، شہریوں اور سیاحوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کال، انٹرنیٹ اور آن لائن سروسز کی بندش نے معمولاتِ زندگی مفلوج کر دیے، ہنگامی حالات میں پولیس اور ریسکیو اداروں سے رابطہ بھی مشکل، پی ٹی اے اور موبائل کمپنیوں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ مری کے بیشتر علاقے گزشتہ آٹھ ماہ سے موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی اور ناقص سروس کا شکار ہیں، جس کے باعث ہزاروں صارفین شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ موبائل فون پر کال کرنا ہو یا انٹرنیٹ استعمال کرنا، شہریوں کو ہر مرحلے پر دشواری کا سامنا ہے، جبکہ آن لائن سروسز کی عدم دستیابی نے معمولاتِ زندگی کو بھی بری طرح متاثر کر رکھا ہے بھوربن، مسیاڑی، سہربگلہ، پھگواڑی، لوئر دیول، بیروٹ، باسیاں، کوہالہ، روات، اوسیا اور جھیکا گلی سمیت مری کے متعدد علاقوں کے مکینوں نے موبائل نیٹ ورک کی مسلسل بندش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود مسئلے کا حل نہ ہونا متعلقہ اداروں کی علاقہ مکینوں نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) اور تمام متعلقہ موبائل کمپنیوں کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس سنگین صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقوں میں موبائل نیٹ ورک کی بحالی، ٹاورز کی فعالیت اور انٹرنیٹ سروس کی بہتری کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں تاکہ شہریوں اور سیاحوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔
