اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسدادِ منشیات (MoI&NC) سید محسن رضا نقوی نے ریاستی وزیر طلال چوہدری اور دیگر اعلی سرکاری افسران کے ہمراہ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)کا دورہ کیا تاکہ اسلام آباد کو ایک سمارٹ، محفوظ اور پائیدار دارالحکومت میں تبدیل کرنے کے لیے اسٹریٹجک باقی صفحہ 6بقیہ نمبر 22 تعاون کے مواقعوں کا جائزہ لیا جا سکے اور ان پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے معزز وزیر کے کیمپس پہنچنے پر ان کا خیرمقدم کیا۔ اس کے بعد نسٹ اور اس کے ایس ڈی جیز کے مطابق ماحولیاتی نظام پر ایک جامع پریزنٹیشن دی گئی جس میں یونیورسٹی کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs) کو آگے بڑھانے میں کردار، اس کی مہارت کے شعبوں اور تعاون کے ممکنہ راستوں کا ذکر کیا گیا۔حکومت اور تعلیمی اداروں کے درمیان شراکت داری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جناب نقوی نے نسٹ کی تحقیقی اور تکنیکی صلاحیتوں پر پختہ اعتماد کا اظہار کیا اور قومی ترقیاتی منصوبوں میں مقامی مہارت کے فعال استعمال کی ترغیب دی۔ وزیر نے اسلام آباد میں اسموگ کے اسباب پر گہری سائنسی تحقیق کرنے اور ایک قابلِ عمل تخفیف کی حکمتِ عملی تیار کرنے کے لیے نسٹ کو 50 ملین روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ نسٹ اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان ایک مفاہمت نامہ (MoU) کو ترجیحی بنیادوں پر دستخط کیا جانا چاہیے تاکہ اسلام آباد کو ایک زیادہ سبز، سمارٹ اور ایس ڈی جیز کے مطابق شہر بنانے کے لیے مشترکہ تحقیق و ترقی کے اقدامات کا فریم ورک فراہم کیا جا سکے۔مذاکرات میں تعاون کے ممکنہ شعبوں کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کیا گیا جن میں مصنوعی ذہانت (AI) کا انضمام اور اسلام آباد کے سیف سٹی پروجیکٹ کے حصے کے طور پر سائبر سیکیورٹی کو مضبوط بنانا، نیشنل پولیس اکیڈمی میں پولیس افسران کے لیے خصوصی اے آئی اور سائبر تفتیشی پروگراموں کی تیاری، سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، جدید الیکٹرانک ٹول کلیکشن، گاڑیوں کی میپنگ وغیرہ شامل ہیں۔ مباحثوں میں ماحولیاتی ترجیحات بھی شامل تھیں جن میں گندے پانی کا علاج، راول جھیل کی بحالی، سیوریج مینجمنٹ میں بہتری، قدرتی ندیوں کی بحالی اور پائیدار شہری ترقی وغیرہ شامل ہیں۔بعد ازاں معزز وزیر کو کیمپس کا دورہ بھی کروایا گیا جس میں نسٹ کے بارش کے پانی کے ذخیرہ کرنے کے کنوں اور اسپورٹس کمپلیکس کے مقامات شامل تھے۔ اس دورے نے اسلام آباد کے شہری چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار شہری ترقی کا ایک ماڈل قائم کرنے کے لیے تحقیق، جدت اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر مشترکہ عزم کی توثیق کی۔
وفاقی وزیر داخلہ کا نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ

