مری (نمائندہ خبریں)مری کے محکمہ ریونیو میں پٹواریوں کی خال آسامیوں کے باعث فرد، انتقال اور نشاندہی کے حصول میں مشکلات بڑھ گئیں ایک پٹواری کے ذمے دو سے چار حلقوں کا اضافی بوجھ، متعدد حلقوں میں آسامیاں خالی وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور مقامی پڑھے لکھے نوجوانوں کی بھرتی کا مطالبہ مری کے محکمہ مال میں پٹواریوں کی شدید کمی کے باعث عوام کو پٹوار خانوں میں سخت مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد پٹوار حلقوں میں پٹواریوں کی آسامیاں خالی پڑی ہیں جبکہ تعینات پٹواریوں کو ایک کے بجائے دو، دو اور بعض مقامات پر تین سے چار حلقوں کا اضافی چارج دے کر کام چلایا جا رہا ہے، جس کے باعث محکمہ مال کا نظام شدید دبا کا شکار ہو چکا ہے اور عام شہری اپنے جائز ریونیو معاملات کے لیے دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور ہیں مری کے مختلف مواضعات اور پٹوار حلقوں میں عملے کی کمی اس قدر بڑھ چکی ہے کہ ایک پٹواری کے لیے بیک وقت متعدد حلقوں کے امور نمٹانا مشکل ہو گیا ہے۔ ایک طرف پٹواریوں پر اضافی حلقوں کی ذمہ داریاں ہیں تو دوسری جانب عوام کی بڑی تعداد کو روزانہ فردِ ملکیت، انتقالات، زمینوں کی نشاندہی، ریکارڈ کی درستگی اور دیگر ریونیو معاملات کے سلسلے میں رجوع کرنا پڑتا ہے، مگر محدود عملے کے باعث ان کے کام بروقت مکمل نہیں ہو پاتیعوامی و سماجی حلقوں نے وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شریف، سینئر صوبائی وزیر اور اعلی حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مری کے محکمہ مال میں پٹواریوں کی شدید قلت کا فوری نوٹس لیا جائے، خالی پٹوار حلقوں میں فوری تعیناتیاں کی جائیں اور جہاں آسامیاں موجود نہیں یا عملہ ناکافی ہے وہاں نئی منظور شدہ اسامیوں اور بھرتیوں کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔
