اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)موبی لنک بینک کو وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ موبی لنک بینک ان پانچوں بینکوں میں شامل ہے جنہیں یہ اعزاز دیا گیا۔ موبی لنک بینک نے اس پروگرام کے تحت ملک بھر میں 6 بلین روپے سے زائد کے قرضے فراہم کیے ہیں۔موبی لنک بینک اس اعزاز کے حصول میں واحد مائیکرو فنانس ادارہ ہے جبکہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر بینکوں میں یونائیٹڈ بینک، حبیب بینک، بینک الفلاح اور میزان بینک شامل ہیں۔موبی لنک بینک کے چیف بزنس آفیسر عطا الرحمن کی قیادت میں بینک نے قومی سطح پر ہائوسنگ فنانس کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا جنہوں نے جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف سے معتبر ایوارڈ وصول کیا۔ تقریب میں وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت شہریوں کو 100 بلین روپے سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا سنگ میل عبور کرنے کا جشن منایا گیا۔ وزیراعظم نے پروگرام پر عملدرآمد مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے آئندہ چھ ماہ کے دوران 1000بلین روپے کے قرضوں کی فراہمی کا بڑا ہدف مقرر کیا۔ایوارڈ کے حصول پراظہار خیال کرتے ہوئے حارث ایم چوہدری، صدر و سی ای او، موبی لنک بینک نے کہا ”اپنا گھر ہر پاکستانی خاندان کا خواب ہے لیکن کم آمدن والے بہت سے خاندانوں کیلئے اس کا حصول ابھی بھی دسترس میں نہیں ہے۔ میرا خیال ہے کہ مالی وسائل کی کمی لوگوں کی بنیادی ضرورت پوری کرنے کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔ موبی لنک بینک میں ہم ہائوسنگ مالیاتی سہولیات کو زیادہ قابل رسائی اور آسان بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ قومی اقدام میں ہمارے کردار کا اعتراف کیا گیا اور ہم حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایسے پروگرام کو آگے بڑھایا جو زیادہ سے زیادہ خاندانوں کے اپنے گھر کا خواب پورا کرنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ ملک گیر وسیع نیٹ ورک کے ساتھ اور ڈیجیٹل ذرائع سے مالی شمولیت کے عزم کے تحت موبی لنک بینک کم آمدنی والے اور پسماندہ طبقات کیلئے روایتی بینکنگ خدمات تک رسائی مسلسل بڑھا رہا ہے۔ اپنا گھر پروگرام کے تحت بینک کی نمایاں کارکردگی ظاہر کرتی ہے کہ ملک میں رہائشی ضروریات پوری کرنے اور زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو اپنا گھر فراہم کرنے کے حکومتی منصوبے میں مالیاتی ادارے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔تقریب میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر برائے ہائوسنگ اینڈ ورکس میاں ریاض حسین پیرزادہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ سمیت دیگر اعلی حکومتی عہدیداروں، سفارتکاروں اور بینکنگ شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
بریکنگ نیوز
- پنجاب کے مختلف شہروں میں سرد موسم کیساتھ فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار
- موبی لنک بینک کی بینکنگ انڈسٹری میں پوزیشن مزید مضبوط
- عطا الرحمن ،چیف بزنس آفیسر ،موبی لنک بینک وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے وزیر اعظم اپنا گھر پروگرام گھر ہو تو اپنا کے تحت موبی لنک بینک ی بہترین کارکردگی پر ایوارڈ وصول کر رہے ہیں ۔
- اسلام آباد:وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف کی دوسرے عالمی مقابلہ حسن قرات میں شریک32ممالک کے قراء کرام اور ججز حضرات کے ہمراہ گروپ فوٹو ۔
- دوسرا بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرت شروع،13ممالک کے قرا کی شرکت
- بلاول بھٹو صوبوں بارے بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے شیلا رضا
- چترال کے دورے پر وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کو این ایچ اے کے متعلقہ امور سے آگا ہ کیا جا رہا ہے۔
- CDAکی ماحول دوست ماس ٹرانسپورٹ، 1کروڑ سے زائد شہری مستفید ہوئے
- اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری سے گورنرکے پی کے فیصل کریم کنڈی ملاقات کررہے ہیں۔
- اٹک میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے ریجنل کیمپس کا افتتاح
- لاہور، آئی جی پنجاب عبدالکریم پولیس ایگزیکٹو بوردکے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔
- 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1491ٹریفک حادثات 707افراد زخمی
- کراچی، کینیڈا سے آئے پارسل سے 2 کروڑ 72 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد
- سابق پارلیمنٹرین میاں طارق گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
- مسقط: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک پاکستانی سکول کی جانب سے عمان کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔
- سپروائزری افسران انتظامی امور کی موثر انجام دہی یقینی بنائیں،IGپنجاب
- امریکہ نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی
- دبئی میں شادیوں اور تقریبات کیلئے لگژری سپر یاٹ متعارف کرانے کا اعلان
- پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا’ سنیٹر روبینہ خالد’ سید ظاہر علی شاہ’ ارباب عالمگیر خان’ ڈاکٹر حیدر علی’ ڈاکٹر افسر ملک اور دیگر صوبائی رہنما صوبائی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سٹیج پر بیٹھے ہیں۔
- ادویات کی شناخت اور نگرا نی کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال
