Author: Khabrain News

اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی)کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی ماحول دوست ماس ٹرانسپورٹ سروس سے گزشتہ 3 ماہ کے دوران تقریبا ایک کروڑ تیس لاکھ سے زائد شہریوں نے استفادہ حاصل کیا۔ روزانہ کی بنیاد پر اسلام آباد ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید ہونے والے شہریوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔مجموعی طور پر اسلام آباد میڑو اور ماحول دوست فیڈر بس سروسز کے تحت 210 بسیں اسلام آباد کے 21 مختلف روٹس پر روزانہ کی بنیاد پر چلائی جاتی ہیں۔ ماحول دوست اور آرام دہ بس سروس میں سفر کرنے کیلئے فی مسافر صرف 50 روپے کرایہ وصول…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(پ ر)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے اٹک میں یونیورسٹی کے نئے تعمیر کردہ ریجنل کیمپس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی ملک کے ہر علاقے اور ہر گھر تک تعلیم پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے۔ اٹک میں نئے ریجنل کیمپس کا قیام اسی وژن کی عملی کڑی ہے جس سے اٹک اور گردونواح کے عوام کو اپنے علاقے میں تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔وائس چانسلر نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ تعلیم ہر گھر تک پہنچے اور کسی بھی فرد کو فاصلے یا وسائل کی کمی کے باعث…

مزید پڑھیں

لاہور(کرائم رپورٹر) ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں 1491ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جن میں 707افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔1006معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیموں کے جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔ان حادثات میں زیادہ تر تعداد 80فیصدموٹر سائیکلز حادثات کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے لائن…

مزید پڑھیں

کراچی (آئی این پی) پاکستان کسٹمز کے عملے نے بیرون ملک سے منشیات اسمگل کرنے کی کوششناکام بناتے ہوئے کراچی انٹرنیشنل میل آفس میں کینیڈا سے آنے والے ایک پارسل سے 900 گرام منشیات برآمد کرلی۔ کسٹمز حکام کے مطابق کینیڈا کے شہر ایجیکس اونٹاریو سے ملتان کے پتے پر بھیجے گئے ایک مشکوک پارسل کو اسکیننگ کے دوران روکا گیا۔ پارسل کے دستاویزات پر اس میں کتابیں بطور تحفہ ظاہر کی گئی تھیں، تاہم تلاشی لینے پر چاکلیٹس اور سیریلز کے ڈبوں میں انتہائی مہارت سے چھپائی گئی 900 گرام منشیات برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں

کوٹ ادو(آئی این پی )سنانواں سے تعلق رکھنے والے سابق پارلیمنٹرین میاں طارق احمد خان گورمانی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ ان کے انتقال پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی جبکہ عزیز و اقارب، دوست احباب اور اہل علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔تفصیل کے مطابق سابق پارلیمنٹرین میاں طارق احمد خان گورمانی کافی عرصے سے علیل تھے اور زیرِ علاج تھے۔ طویل علالت کے بعد وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

مزید پڑھیں

مسقط: وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک پاکستانی سکول کی جانب سے عمان کے قومی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہیں۔

مزید پڑھیں

لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیرصدارت پولیس ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل آئی جیز، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی، تمام شعبوں اور فیلڈ یونٹس کے سربراہان، ڈی آئی جیز، اے آئی جیز سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پولیس سٹیشنز کی جانب سے فوری رسپانس، موثر سپر وژن، قانون کی عملداری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ پولیس ملازمین کے عرصہ پروبیشن، سروس رولز سے متعلق انتظامی و پالیسی امور اور قوانین میں ترامیم کے…

مزید پڑھیں