Author: Khabrain News

ہر ی پور(بیورورپورٹ)معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار افغانیوں کو مزید جیل میں رکھنے کی بجائے انہیں اپنے وطن ڈیپورٹ کر نا چاہیے،دنیا کے ہر ملک میں یہی دستور و قانونی ہے مگر پاکستان کی منطق سمجھ سے باہر ہے ہریپور سمیت ہزارہ اور کے  پی کے کی تمام جیلوں سے ان افغانیوں کو فوری افغانستان بھیجا جائے جو بوجھ ہیں تاہم ملکی سالیمت کو داو پر لگانے والوں کو سخت سزائیں دینا بھی حکومت کا حصہ ہے ان خیالات کا اظہار ہریپور کے شہریوں نے کیا جنکا کہنا ہے کہ پاکستان نے ان افغانیوں کی کم از کم 45…

مزید پڑھیں

لاہور (این این آئی) تعطیل کے روز فضائی آلودگی میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 174 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب  حکومت کی جانب سے آنے والے دنوں میںسموگ اور فضائی آلودگی کے تدارک کے لئے پیشگی اقدامات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں

چکوال(بیورورپورٹ)چکوال کی عدالت کی جانب سے ڈوہمن کمسن بچی زیادتی کیس میں ملزم کو مجموعی طور پر 35 سال قید بامشقت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنانا بچوں کے خلاف سنگین جرائم کی روک تھام کے حوالے سے ایک اہم عدالتی فیصلہ ہے۔ اس فیصلے میں نہ صرف جرم ثابت ہونے پر ملزم کو طویل مدت کی قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی گئی بلکہ جرمانے کی نصف رقم متاثرہ بچی کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا، جس سے متاثرہ فریق کے حق اور قانونی تحفظ کا پہلو بھی نمایاں ہوتا ہے۔بچوں کے خلاف جنسی…

مزید پڑھیں

کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے دنیا بھر کی 100 سے زائد جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس پروگرام کے لیے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔بلوچستان ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کے تحت بیرونِ ملک پی ایچ ڈی اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان سے ہر سال 10 باصلاحیت امیدواروں کو دنیا کی ممتاز جامعات میں پی ایچ ڈی اسکالرشپس دی جائیں گی۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عالمی سطح کے پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام کے اجرا پر اظہار مسرت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ڈی اسکالرشپ پروگرام بلوچستان کے روشن…

مزید پڑھیں

لاہور(خبر نگار) داتا دربار کے عقیدت مند ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ایسی کتاب کی رونمائی کروا دی گئی جس کے چھپنے، دستیابی اور سرکاری ریکارڈ نے ہی محکمہ اوقاف کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ شدید تنقید کی زد میں آگئے۔ ذرائع کے مطابق حضرت داتا گنج بخش کے 983ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہاتھوں کاملاں را رہنما کی رونمائی تو کروا دی گئی، مگر تقریب کے بعد کتاب کہیں نظر نہ آنے پر محکمہ اوقاف سے سوالات کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ ذرائع کا کہنا…

مزید پڑھیں

لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب ڈینٹل ہسپتال میں انتظامی بے قاعدگیوں کے باعث ادویات اور ڈینٹل میٹریل کے اسٹاک میں مبینہ خوردبرد اور سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر وزیراعلی پنجاب کی منظوری سے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر مانیٹرنگ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کو تحقیقاتی ٹیم کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر آڈٹ ونگ کو ٹیم کا رکن نامزد کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ٹیم پنجاب ڈینٹل ہسپتال کے میڈیسن اور ڈینٹل میٹریل اسٹور کا…

مزید پڑھیں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے کہاہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہاکہ طویل عرصے بعد حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کا مذاکرات کی میز پر آنا خوش آئند تھا۔ ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہاکہ مذاکرات ہی سیاسی مسائل کے حل کا جمہوری راستہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت اور اپوزیشن کو کھلے دل کے ساتھ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ اختلافات کے باوجود بات چیت کا دروازہ بند نہیں ہونا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ دونوں فریقین اپنے انداز گفتگو…

مزید پڑھیں

لاہور( این این آئی)پاکستان ریلوے نے 13 ایکسپریس مسافر ٹرینوں کو آئوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو اشتہار، بولی اور ٹھیکہ دینے سمیت تمام مراحل 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے کے تمام خراب اور ناکارہ کوچز و ویگنز کو جلد از جلد قابل استعمال بنانے اور بروقت پرزہ جات فراہم نہ کرنے والے نجی وینڈرز کے خلاف کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم اور ان کی اپنی ترجیح ہے کہ محفوظ ٹرین آپریشن کے لیے ریلوے…

مزید پڑھیں