واشنگٹن(آئی این پی )امریکا نے بائنینس سے چوری شدہ 1.1ارب ڈالر کی کرپٹو کرنسی ضبط کرلی ۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے شمالی کوریا کے ہیکرز سے رقم واپس لینے کے لیے کارروائی کا آغاز کردیا ۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میںبائنینس سے 6ارب ڈالر سے زائد کی کرپٹو کرنسی چوری ہوئی تھی امریکی حکام اب تک تقریباً 3 ارب ڈالر کے ڈیجیٹل اثاثے منجمد یا واپس حاصل کر چکے ہیں۔بلاک چین ریکارڈ سے چوری شدہ کرپٹو کرنسی کا سراغ لگایا گیا ہے جبکہ ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس مشترکہ طور پر تحقیقات کر رہے…
Author: Khabrain News
دبئی (آئی این پی )دبئی میں شادیوں اور تقریبات کے لیے لگژری سپر یاٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا گیا۔عرب میڈیا کے مطابق راس الخیمہ میں وِن المرجان آئی لینڈ ریزورٹ 2027 میں افتتاح کے موقع پر 43.2میٹر طویل لگژری سپر یاٹ نیچرل نائن متعارف کرائے گا۔3 منزلہ سپریاٹ ایک وقت میں بندرگاہ پر 150 مہمانوں کی میزبانی کر سکے گی، جبکہ سمندرمیں سفر کے دوران کاک ٹیل تقریبات کے لیے 50اورکھانے کی نشستوں کے لیے 40افراد کی گنجائش ہوگی۔
پشاور: پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر سید محمد علی شاہ باچا’ سنیٹر روبینہ خالد’ سید ظاہر علی شاہ’ ارباب عالمگیر خان’ ڈاکٹر حیدر علی’ ڈاکٹر افسر ملک اور دیگر صوبائی رہنما صوبائی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر سٹیج پر بیٹھے ہیں۔
اسلام آباد(آئی این پی )ملک بھر میں ادویات کی شناخت اور نگرانی کے لئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال کردیا گیا۔جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت روکنے کیلئے ڈریپ کا ٹو ڈی بار کوڈ سسٹم فعال کردیا گیا۔ اب ملک بھر میں ہر دوا کی شناخت اور نگرانی ممکن ہوگی۔سات سو فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہزاروں ادویات سسٹم سے منسلک کردیا گیا ۔ شہری بھی موبائل فون سے بار کوڈ اسکین کرکے دوا کے اصلی یا نقلی ہونے کی تصدیق کرسکیں گے۔
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست اترپردیش میں سوشل میڈیا پر شادی کی ایک تقریب دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بن گئی جس کی وجہ دو دلہوں کو سلامی میں ملنے والے 100 فٹ لمبے ہار ہیں جن کی مالیت تقریبا 2 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تحفہ ریاست اترپردیش کے شہر متھرا میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب میں یوگیش کمار ٹھاکر نامی شخص نے دونوں دلہوں کو پیش کیا۔یہ تحفہ شادی کی روایتی رسم گھڑچڑھی کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دلہا سجی ہوئی گھوڑی پر سوار…
لاہور (جنرل رپورٹر)پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی جان بچانے والے وینٹی لیٹرز کی شدید قلت، خریداری کے منصوبے سرکاری فائلوں میں الجھ کر رہ گئے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے حکام نے پبلک اکانٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ ہسپتالوں میں بستروں کے تناسب سے 1600 وینٹی لیٹرز درکار ہیں تاہم ضرورت کے باوجود خریداری کا عمل فنڈز اور انتظامی منظوریوں کی نذر ہو رہا ہے۔حکام کے مطابق گزشتہ مالی سال میں پہلے 150 وینٹی لیٹرز کی خریداری شروع کی گئی، بعدازاں تعداد بڑھا کر 450 کر دی گئی، لیکن فنانس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے…
اسلام آباد(آئی این پی ) ملک کے 167 اضلاع میں رواں سال کی تیسری اور آخری انسدادِ پولیو مہم 12دسمبر سے چلائی جائے گی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی )کے مطابق 7 روزہ انسدادِ پولیو مہم میں ملک بھر میں 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے دوران بچوں کو پولیو ویکسین کے ساتھ وٹامن اے کی خوراک بھی دی جائے گی، جس میں 4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز حصہ لیں گے۔این ای او سی کے مطابق 2026 کی آخری انسدادِ پولیو مہم پاکستان اور…
نئی دہلی (آئی این پی ) بھارتی ریاست یوپی میں تیز رفتار ٹرک نے اسکول بس کو ٹکر مار د ی جس کے نتیجے میں 4 بچے ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع قنوج میں لکھن آگرہ ایکسپریس وے پر پیش آیا۔
گوجرانوالہ:پیغام پاکستان کانفرنس سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان’ خطیب امام بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد خطاب کر رہے ہیں۔ اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ محمد علی ‘ آر پی او گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر’ سی پی او گوجرانوالہ صہیب اشرف ‘ ڈی سی گوجرانوالہ و دیگر موجود ہیں۔
لاہور(خبر نگار)میریڈین ہوٹل گوجرانوالہ میں پیغام پاکستان امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس کا موضوع تحفظ حرمین شریفین،مذہبی ہم آہنگی،احترام انسانیت،منبرومحراب و مدارس دینیہ کاکردار اور پیغام پاکستان کا فروغ تھا،اس کانفرنس کا مقصد عالمی امن کے قیام میں پاکستان کا کردار،فتح معرکہ حق کی کامیابی،دفاع حرمین شریفین کیلئے سعودی عرب،پاکستان اور ترکی کے مابین باہمی دفاعی معاہدہ اور پیغام پاکستان کا فروغ ہے،پاکستان میں قومی یکجہتی،مذہبی ہم آہنگی،فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کا خاتمہ،پاکستان کا عظیم بیانیہ پیغام پاکستان کی آواز کو ہرگھر تک پہنچانا ہے،منبر ومحراب و مدارس دینیہ اور معاشرے میں نوجوان کا کردار،جبکہ اس کانفرنس میں…
