Author: Khabrain News

جمائما خان اپنے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کے ہمراہ لارڈز پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان کی اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں موجودگی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ جمائما خان انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ دیکھنے کے لیے خصوصی طور پر اسٹیڈیم پہنچیں۔ جمائما خان نے اپنے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان کے ہمراہ اسٹیڈیم میں بیٹھ کر میچ دیکھا۔ ان کی لارڈز میں موجودگی نے شائقین کی توجہ…

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں پانی کا بحران سنگین، یومیہ 2 کروڑ گیلن کمی کا سامنا کوئٹہ کی آبادی 25 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ شہریوں کی یومیہ پانی کی ضرورت تقریباً 5 کروڑ گیلن ہے، تاہم واسا (واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی) کی جانب سے صرف 3 کروڑ گیلن پانی روزانہ فراہم کیا جارہا ہے، جس کے باعث شہر میں یومیہ 2 کروڑ گیلن پانی کی کمی کا سامنا ہے۔ واسا کے 417 ٹیوب ویلز میں سے تقریباً 50 خراب ہونے کے باعث بھی صورتحال مزید گھمبیر ہوگئی ہے۔ شہری قلتِ آب کے باعث مجبوراً مہنگے داموں ٹینکروں سے پانی خریدنے…

مزید پڑھیں

کوئٹہ میں آج سے موسم میں نمایاں تبدیلی محسوس کی جا رہی ہے۔ رات کے اوقات میں چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں نے موسم کو خوشگوار اور نسبتاً سرد بنا دیا ہے، جس کے باعث شہریوں نے گرمی کے طویل دور کے بعد سکھ کا سانس لیا ہے۔ شہریوں کے مطابق رات کے وقت کوئٹہ میں ایسی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جیسے ایئر کنڈیشنر 16 ڈگری پر چل رہا ہو۔ گزشتہ کئی ماہ سے جاری گرمی کے بعد موسم کی یہ تبدیلی شہریوں کے لیے خوشگوار حیرت کا باعث بن رہی ہے۔ کوئٹہ کے موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی…

مزید پڑھیں

پاکستان اور سعودی عرب نے زرعی اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کرتے ہوئے پاکستان کی سعودی عرب کو زرعی و غذائی مصنوعات کی برآمدات 3 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کا ہدف مقرر کردیا ہے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ دو سال کے دوران اس ہدف کے حصول کے لیے کوششیں کی جائیں گی۔ چاول، سرخ گوشت، پراسیسڈ فوڈ، پھل اور فروٹ کنسنٹریٹس، سبز چارہ اور پانی کے مؤثر استعمال پر مبنی زرعی ٹیکنالوجیز کو ترجیحی شعبے قرار دیا گیا…

مزید پڑھیں

پاکستان کے تجربہ کار فاسٹ بولر محمد عباس نے لارڈز کے تاریخی میدان میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں تجربہ، مستقل مزاجی اور درست لائن و لینتھ کتنی اہمیت رکھتی ہے۔ محمد عباس نے لارڈز میں چار اننگز کے دوران 17 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ان کی شاندار بولنگ اوسط صرف 11.41 رہی۔ ان کی نپی تلی بولنگ، صبر اور گیند کو دونوں جانب حرکت دینے کی صلاحیت نے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ تجربہ کار پاکستانی بولر نے اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کرکے پاکستان کو مقابلے…

مزید پڑھیں

سابق پاکستانی کپتان اور بیٹنگ ہیڈ کوچ محمد یوسف نے قومی کرکٹرز کی تکنیک پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سال قبل ہی بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں کی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی کردی گئی تھی، تاہم بعض نام نہاد کوچز نے انہیں ان خامیوں پر کام کرنے کی اجازت نہیں دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد یوسف نے کہا کہ ان کوچز کی ناکامی نے پاکستان کرکٹ کو موجودہ زوال تک پہنچانے میں کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق ایسے کوچز کھیل کے لیے زہر ہیں، ان میں وژن کی…

مزید پڑھیں

نیو یارک کے میڈیسن اسکوائر گارڈن کے باہر بھارتی حکومت اور ہندو قوم پرستی کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، جہاں خالصتان حامی سکھ مظاہرین نے بھارتی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بھارت میں سکھوں، مسلمانوں اور مسیحیوں کے ساتھ مبینہ امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی صورتحال پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ یہ احتجاج آر ایس ایس سربراہ کے نیو یارک دورے کے موقع پر کیا گیا۔ خالصتان حامی تنظیم سکھس فار جسٹس (SFJ) کے جنرل کونسل گُرپت ونت سنگھ پنوں نے آر ایس ایس اور بی جے پی کی قیادت پر بھارت کو مبینہ…

مزید پڑھیں

انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے پاکستان کی بیٹنگ لائن اَپ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے دوسرے درجے کی کاؤنٹی کرکٹ سے تشبیہ دے دی۔ بی بی سی کے ٹیسٹ میچ اسپیشل پر گفتگو کرتے ہوئے مائیکل وان نے کہا کہ انگلینڈ کے بولرز کو پاکستانی بیٹرز کی جانب سے کسی خاص چیلنج کا سامنا نہیں، جبکہ پاکستان کی موجودہ بیٹنگ لائن اَپ طویل عرصے میں دیکھی جانے والی آسان ترین لائن اَپس میں سے ایک ہے۔ مائیکل وان کے مطابق انگلینڈ کے بولرز جانتے ہیں کہ پاکستانی بیٹنگ میں وکٹیں موجود ہیں، اسی لیے ہر…

مزید پڑھیں

پاکستان پیپلز پارٹی (PPP) نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منگنی اور رواں سال شادی کی تیاریوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو مسترد کردیا ہے۔ کراچی کے میئر اور پیپلز پارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی منگنی یا شادی سے متعلق خبر غلط اور بے بنیاد ہے۔ یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب سوشل میڈیا اور بعض ویب سائٹس پر ایسی رپورٹس گردش کرنے لگیں جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بلاول بھٹو کی منگنی ہوگئی ہے اور ان کی شادی…

مزید پڑھیں

سابق پاکستانی کرکٹر باسط علی نے بھی سابق کپتان اور 1992 ورلڈ کپ کے فاتح عمران خان کے لیے آواز بلند کردی ہے۔ جاوید میانداد اور معین خان کے بعد باسط علی کی جانب سے بھی عمران خان کو مناسب طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں باسط علی نے کہا کہ ان کی عمران خان کے ساتھ پرانی یادیں وابستہ ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ عمران خان پاکستان کے کپتان رہ چکے ہیں اور ان کی قیادت میں پاکستان نے 1992 کا ورلڈ کپ جیتا تھا۔ باسط علی…

مزید پڑھیں