Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • خبر کے حوالے ترجمان چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف دینے سے گریز کیا
    • ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کے ٹرانسفر آرڈر’ فرحان فاروق کے دستخط سے جاری لیٹر ‘ آخر میں یونین عہدیداران کی درخواست کا عکس۔
    • پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سرکاری احکامات کے ناجائز استعمال کا سکینڈل بے نقاب
    • مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر
    • عالمی کرائم اینڈ سیفٹی انڈیکس 2026ء میںلاہور نے نیویارک، پیرس اور نئی دہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
    • متحدہ عرب امارات میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 11 افراد جاں بحق
    • پتو کی،سابقہ رنجش پر مخالف کی فائرنگ سے ایک شخص قتل
    • فیصل آباد: کسان بیلوں کی مدد سے اپنے کھیت کو نئی فصل کیلئے تیار کر رہا ہے۔
    • ضلع تورغر ‘ مسافر گاڑی حادثے کا شکار، 8افراد جاں بحق، 7 زخمی
    • شیخ زید ہسپتال میں بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
    • نورین نیازی و ڈاکٹرعظمیٰ کی نظربندی کیخلاف درخواست نمٹا دی گئیں
    • اوکاڑہ:پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایک گرفتار
    • افسروں کی عدم تعیناتی عملے کی شدید کمی این سی سیآئی اے میں ایک لاکھ درخواستیں کاروائی کی منتظر
    • لیوی نا دہندہ ائل کمپنیوں کے لائسنس منسوخ ہونگے قائم کمیٹی پٹرولیم میں ترمیم پر غور
    • پنجاب زمین ایپ متعارفف شہریوں کو گھر بیھٹھے زمینی خدمات میسر ہوں گی
    • غزہ جنگ کے بعد 19 ہزار 600 سے زائد اسرائیلی فوجی نفسیاتی مسائل کا شکار
    • ادویات سرکاری کنٹرول سے آزاد کرنے کے بعد قیمتوں میں اضافے کی رفتار کم ہوئی
    • CNF کی پنجاب میں کارروائیاں،اڑھائی کروڑ روپے سے زائدمالیت کی منشیات برآمد
    • خاتون نے زیادتی کی کوشش ناکام بنا دی
    • پنجاب پولیس کی ناک تلے ایک لاکھ سے زائد خواتین لا پتہ لاہور ہائیکوررٹ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پنجاب سیڈ کارپوریشن میں سرکاری احکامات کے ناجائز استعمال کا سکینڈل بے نقاب

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(خبر نگار) پنجاب سیڈ کارپوریشن (PSC) میں سرکاری احکامات کی کھلم کھلا خلاف ورزی، اقربا پروری اور انتظامی اختیارات کے ناجائز استعمال کا سنگین سکینڈل بے نقاب ہو گیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 19 نومبر 2026
    کو فوری اثر سے تبدیل کیے جانے والے سابق مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر فرحان فاروق کے دستخطوں سے 23 نومبر کو نہ صرف متنازعہ انتظامی احکامات جاری کیے گئے بلکہ تبادلے کے بعد محکمانہ ترقی کمیٹی (DPC) کے اجلاس اور تبادلوں کی کارروائیاں بھی سامنے آ گئی ہیں، جس پر پی ایس سی ہیڈ کوارٹر ورکرز یونین (CBA) نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری زراعت کو باقاعدہ تحریری درخواست ارسال کر دی ہے۔ حکومت پنجاب کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ (S&GAD) کے 19 نومبر کے نوٹیفکیشن میں فرحان فاروق (PAS/BS-19) کو پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ایم ڈی کے عہدے سے فوری طور پر (With immediate effect) ہٹا کر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے تحت GRADES منصوبے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا تھا، جبکہ ان کی جگہ نوید شہزاد مرزا کو نیا ایم ڈی مقرر کیا گیا۔ تاہم سرکاری حکم نامے کو ردی کی ٹوکری میں ڈالتے ہوئے سابق ایم ڈی نے نہ صرف چارج چھوڑنے سے گریز کیا بلکہ 23 نومبر کو حکم نمبر PSC/O/261123/0086 جاری کر کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے اضافی چارج واپس لینے کا فیصلہ بھی صادر کر دیا۔ دوسری جانب پی ایس سی ہیڈ کوارٹر ورکرز یونین (CBA) کے صدر حاجی رانا اظہر جمیل اور جنرل سیکرٹری میاں محمد عامر شہزاد کی جانب سے 24 نومبر 2026 کو چیف سیکرٹری پنجاب، سیکرٹری سروسز اور سیکرٹری زراعت کو بھیجے گئے مراسلے (حوالہ نمبر PSC/HQ/WU/26/786/27) میں صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ یونین عہدیداران نے نشاندہی کی ہے کہ 19 نومبر کے حکم نامے میں فوری نفاذ کی واضح صراحت کے باوجود تاحال ڈاکٹر فرحان فاروق نے چارج نہیں چھوڑا اور نئے ایم ڈی نوید شہزاد مرزا کو چارج کی منتقلی عمل میں نہیں آ سکی۔ یونین کی درخواست میں سنگین الزام عائد کیا گیا ہے کہ تبادلے کے حکم کے اجرا کے بعد بھی مبینہ طور پر افسران و ملازمین کے تبادلوں، اضافی چارج دینے اور واپس لینے کے احکامات جاری کیے جا رہے ہیں، جبکہ محکمانہ ترقی کمیٹی (DPC) کے اجلاس اور کارروائی کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے جو کہ سراسر غیر قانونی اور انتظامی پیچیدگیوں کو جنم دینے کے مترادف ہے۔ یونین نے خبردار کیا ہے کہ ماہِ نومبر اختتام کے قریب ہے اور ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے لیے نئے مجاز دستخط کنندہ کے نمونہ دستخط، بینک ریکارڈ کی تبدیلی اور بائیو میٹرک تصدیق سمیت ضروری بینکنگ کارروائیوں میں وقت درکار ہوتا ہے۔ اگر چارج کی منتقلی میں مزید تاخیر ہوئی تو ملازمین کی تنخواہیں اور دیگر ضروری ادائیگیاں معطل ہو جائیں گی جس سے سینکڑوں خاندانوں کا معاشی قتل ہو گا۔ یونین عہدیداران نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ 19 نومبر کے تبادلے کے حکم نامے پر بلا تاخیر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے فوری چارج منتقل کروایا جائے، جبکہ تبادلے کے بعد جاری ہونے والے تمام متنازعہ احکامات اور DPC کی کارروائی کی قانونی حیثیت کی فوری جانچ پڑتال کر کے غیر مجاز اقدامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔ عوامی و دفتری حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک تبدیل شدہ افسر حکومتی احکامات کو بالائے طاق رکھ کر دھڑلے سے اختیارات استعمال کرتا رہے اور محکمہ زراعت خاموش تماشائی بنا رہے تو یہ صوبائی حکومت کی رٹ اور گڈ گورننس کے دعوں پر ایک بدنما داغ ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب اس سنگین بے ضابطگی کا فوری نوٹس لیں اور حکومتی احکامات سے انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

     

    Khabrain News

      Keep Reading

      خبر کے حوالے ترجمان چیف سیکرٹری پنجاب نے مؤقف دینے سے گریز کیا

      ایم ڈی سیڈ کارپوریشن کے ٹرانسفر آرڈر’ فرحان فاروق کے دستخط سے جاری لیٹر ‘ آخر میں یونین عہدیداران کی درخواست کا عکس۔

      مشرقِ وسطی کی صورتحال اور حوثیوں کے حملوں کے باعث فضائی آپریشن متاثر

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.