اوکاڑہ (بیورورپورٹ)تھانہ حویلی لکھا پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 3300 گرام چرس برآمد کرلی۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او معظم شہباز کی سربراہی میں کی گئی، جس کے دوران ملزم لیاقت کو قلعی فوجیاں والی سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا ہے کہ ڈرگ فری پنجاب مہم کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں اور معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے.
