اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں )وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے اور اسے بھارت کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جارہی ہے۔ایک بیان میں وزیر مملکت
نے کہا کہ کالعدم کمیٹی کے گرفتار شرپسندوں سے تفتیش کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہوئیں، امتیاز اسلم کالعدم کمیٹی کی کور کمیٹی کا ممبر ہے، امتیاز اسلم کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کے درمیان رابطہ کاری کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگ گرفتار ہوئے جنہوں نے اسلحہ کشمیر لے کر جانا تھا، اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے پہنچاتا تھا، جبکہ ماجد نامی شخص ضیا سے رابطہ رکھ کر اسلحہ آگے فراہم کرتا تھا، ایک ناظم نامی شخص تھا جس کا عمار سہیل سے رابطہ تھا۔انہوں نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کر رہا ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 37 مطالبات مانے گئے، شہزاد نامی شخص اصل میں کشمیر کا رہنے والا ہے۔طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے شرپسندوں کی آڈیوز میڈیا کے سامنے پیش کیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کی تحریک ہرگز حقوق کی تحریک نہیں۔ کالعدم کمیٹی کے شرپسند عناصر کا خاتمہ ضروری ہے۔ کشمیر کے مستقبل سے متعلق فیصلہ کشمیریوں کو خود کرنا چاہیے، تاہم ان کے بقول کمیٹی نہیں چاہتی کہ کشمیریوں کے حقوق انہیں ملیں۔
طلال چودھری
بریکنگ نیوز
- ساہیوال، پٹرول کے پیسے مانگنے پر کار سوار پمپ ملازم کو ڈیڑھ کلومیٹر تک گاڑی کیساتھ گھسیٹتا رہا، ملازم زخمی ، فوٹیج سامنے آگئی
- کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی بھارتی فنڈنگ سے انتشار پھیلا رہی ہے طلال چوہدری
- اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترکیہ کی عدالت کے صدر عمر کرکز کا خیرمقدم کر رہے ہیں۔
- اسلام آباد: صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن سید امجد علی شاہ ترکیہ کی عدالت کے صدر عمر کرکز کو سووینئر دے رہے ہیں۔
- امریکی شہری کا انوکھا کارنامہ تقریبا 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ اٹھا کر مکمل کرلی
- سموگ کے وار تیز’ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں اضافہ
- لاہور،15 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 150روپے اضافہ
- پنجاب پولیس’ ایس پیز کے عہدہ پر ترقی کیلئے 61 ڈی ایس پیز کا ریکارڈ طلب
- لاہور میں جرائم کی ہونے والی وارداتوں کا چارٹ
- آرپی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل کا ضلع ننکانہ کا دورہ’ کیرتن جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ
- مظفر گڑھ لاکھوں روپے ماہانا آمدن کا حامل دربار پیرن پاک محکمی اوقاف تحویل میں نہ لے سکا
- پولیس ڈکیٹیاں چوریاں روکنے میں ناکام شہری لاکھوں کی نقدی زیوارات گاڑیوں سے محروم
- کراچی: گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان گورنر ہائوس میں ملاقات کر رہے ہیں۔
- چین: وفاقی وزیر احسن اقبال کے سیٹلائٹ لانچ مرکز کے دورہ کے دوران لیا گیا گروپ فوٹو۔
- اسلام آباد: سویڈن کی سفیر الگزینڈرہ برگ وزیراعظم کے مشیر برائے ڈیجیٹل میڈیا فہد ہارون سے ملاقات کر رہی ہیں۔
- نیوزی لینڈ ،خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی
- DHA ‘گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک بھائی جاں بحق دوسرا زخمی
- چین میں آواز سے چلنے والا خودکار اے آئی روبوٹک ٹوائلٹ متعارف
- صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی اجلاس’ 111 ارب 76 کروڑ فنڈز کی منظوری
- پنجاب کے مختلف شہروں میں سرد موسم کیساتھ فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار
