ویلنگٹن(آئی این پی )نیوزی لینڈ میں 27 سالہ خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی
سے کھانے کا کانٹا نگل گئی، جسے نکالنے کیلئے ڈاکٹرز کو آپریشن کرنا پڑ گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون کو فوری طور پر وائیکاٹو ہسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ منتقل کیا گیا جہاں ایکسرے سے انکشاف ہوا کہ کھانے کا پورا کانٹا ان کے معدے میں موجود ہے۔ڈاکٹرز نے ابتدائی طور پر دو مرتبہ اینڈوسکوپی کے ذریعے کانٹا منہ کے راستے نکالنے کی کوشش کی، تاہم دونوں کوششیں ناکام رہیں۔
