Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پنجاب کے مختلف شہروں میں سرد موسم کیساتھ فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار
    • NHA چترال کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے: عبدالعلیم خان
    • ایل پی جی کی نئی پرائسنگ پالیسی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
    • مظلوم کی ہر صورت داد رسی کریں ظالم کو کسی قیمت نہ چھوڑیں محسن نقوی
    • لاہور پولیس نے قیام گاہ کا محاصرہ کر لیا جبر کے سامنے سر نہیں جکھاوں گا فضل الرحمن بلاول کا فون اظہار یکجہتی
    • فیک نیوز گولی کی طرح ایک بار چل جائے تو واپس نہیں آتی اعظم نذیر تارڑ
    • BLAسربراہ رحمان گل بارے معلومات فراہمی پر 25 کروڑ انعام کا اعلان
    • فاطمہ ثناء کا پہلا ویمنز بگ بیش لیگ مشن مکمل قومی ڈیوٹی کیلئے وطن واپس
    • بھارت میں مذہبی اقلیتوں کو امتیازی سلوک کا سامنا ہے
    • نا مناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گکوکارہ کو74 کوڑے مارے گے
    • صدرٹرمپ کی نیٹو سربراہ مارک روٹے سے اہم ملاقات آج ہوگی،وائٹ ہائوس
    • حماس رہنما کو چہل قدمی کے دوران اسرائیل نے ڈرون حملے میںشہید کردیا
    • رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، نیپال 72 پر ڈھیر، پاکستان 96 رنز سے کامیاب
    • پاکستان کیلئے 500ملین ڈالر کی ایم آئی جی اے ضمانت یافتہ تجارتی مالیاتی سہولت
    • خیبرپختونخوا: کورکمانڈر پشاور کی سربراہی میں ایمرجنسی اضلاع کیلئے کمیٹی تشکیل
    • مدارس کی رجسٹریشن اور بینک اکانٹس کا 26 سالہ دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا، طاہر اشرفی
    • ایران کو دبانے یا جھکانے کی کوشش کرنے والوں کو سخت نتائج بھگتنا ہونگے: امیر حاتمی
    • ٹرمپ نے جے کلیٹن کوقائم مقام نیشنل سائبرڈائریکٹر مقرر کردیا
    • اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان سوئٹزرلینڈ کی سابق صدر رتھ ڈرے فس کو سووینئر دے رہے ہیں۔
    • صنعا:لڑائی کے دوران فضائی حملوں میں تباہ ہونے والے ٹرک۔
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایل پی جی کی نئی پرائسنگ پالیسی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    By Khabrain Newsنومبر 25, 2026
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں ) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز نے وفاقی حکومت کی نئی پرائسنگ پالیسی کو آئینی بنیادوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا، جس پر ابتدائی دلائل کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس خادم حسین سومرو نے ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز کی درخواست پر سماعت کی۔ ایل پی جی ڈسٹریبیوٹرز کی طرف سے وکیل اظہر
    صدیق جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل درخواست گزار نے ایل پی جی گائیڈ لائنز معطل کرنے کی استدعا کی جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے ایل پی جی پرائسنگ پالیسی گائیڈ لائنزکی معطلی کی مخالفت کرتے ہوئے استدعا کی کہ عبوری حکم کے ذریعے پالیسی کے نفاذ کو نہ روکا جائے ۔ درخواست گزاروں کی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا بھی کی گئی۔ وکیل درخواست گزار نے دلائل دئیے کہ متنازع ایل پی جی پرائسنگ گائیڈ لائنز کے نفاذ اور عمل درآمد کو معطل کیا جائے، حتمی فیصلے تک اوگرا کو ان گائیڈ لائنز کے تحت کسی بھی کارروائی سے روکا جائے۔وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ قیمتوں کے نئے طریقہ کار کے باعث ایل پی جی کی درآمدی مارکیٹ میں پہلے ہی بھاری مالی نقصان ہو رہا ہے، گزشتہ روز کی درآمدات کے حوالے سے تقریبا ایک ارب روپے کے نقصان کا تخمینہ سامنے آیا ہے۔ اگر نئی پالیسی پر عمل درآمد جاری رہا تو ایل پی جی کے شعبے میں مزید مالی بے یقینی اور کاروباری نقصان پیدا ہوگا۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دئیے کہ ایل پی جی پالیسی 2016 تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مرتب کی گئی تھی، اس وقت مشترکہ مفادات کونسل سے باقاعدہ منظوری حاصل کی گئی تھی۔ آئین کے آرٹیکلز 153 اور 154 کے تحت معدنی تیل اور قدرتی گیس سے متعلق پالیسی اور نگرانی کا اختیار مشترکہ مفادات کونسل کے آئینی دائرہ اختیار میں آتا ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس دئیے کہ عدالت درخواست پر مناسب فیصلہ جاری کرے گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابتدائی دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    ایل پی جی

    Khabrain News

      Keep Reading

      پنجاب کے مختلف شہروں میں سرد موسم کیساتھ فضائی آلودگی کا سلسلہ برقرار

      NHA چترال کے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرے: عبدالعلیم خان

      مظلوم کی ہر صورت داد رسی کریں ظالم کو کسی قیمت نہ چھوڑیں محسن نقوی

      تازہ ترین

      نائن الیون کے بعد امریکی فضائی آپریشن کو سب سے بڑا دھچکا سے زائد پروازیں معطل

      سعودیہ جانیوالے مسافروں کیلئے لازمی ویکسی نیشن کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

      پانی ہماری ریڈلائن، روکنے کی کوئی بھی کوشش جنگی اقدام تصور ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.