Author: Khabrain News

راولپنڈی(شاہد ملک سے) یونین کونسل32 امرپورہ میں صفائی کی بدترین صورتحال،نالیوں میں کوڑا کرکٹ اور بند رہنے سے ڈینگی اور دیگر وبائی امرض پھیل رہی ہیں ہے ستھرا پنجاب کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے، تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 32 امرپورہ راولپنڈی کے علاقہ مکین صفائی کی ابتر صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سٹیزن رائٹس موومنٹ کے چیئرمین ملک ظہیر اعوان کہا ہے کہ کھلے پلاٹوں میں جمع کوڑا کرکٹ تعفن، بدبو، مکھیوں اور مچھروں کی افزائش کا باعث بن رہا ہے،چھوٹی نالیاں کوڑے کرکٹ سے اٹی پڑی ہیں پانی نالیوں میں کھڑا…

مزید پڑھیں

گوجرخان (بیورو رپورٹ)گوجرخان شہر میں صفائی ستھرائی کا نظام شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث بن گیا، اندرون شہر گلی محلے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے بھرے پڑے ہیں جبکہ نالوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث مچھروں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کا خدشہ بڑھنے لگا ہے۔ شہریوں کے مطابق صفائی کا عمل زیادہ تر جی ٹی روڈ اور سروس روڈ کے اطراف تک محدود دکھائی دیتا ہے جبکہ اندرون شہر کے رہائشی علاقوں میں صفائی کی صورتحال ابتر ہے۔ متعدد بار شکایات اور مطالبات کے باوجود مسائل حل نہ ہونے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)صادق آباد پولیس کی کارروائی، امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتار کرلیا، اشتہاری جون 2026 سے پولیس کو مطلوب تھا، صادق آباد پولیس نے ٹیکنیکل و ہیومن انٹیلی جنس ذرائع سے اشتہاری کو ٹریس کرکے گرفتار کر لیا،ایس پی راول بیدار بخت گوندل کا کہناتھاکہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں

صوبائی وزیرِ فوڈ سیفٹی سلمی بٹ سے سی ای او سیور فوڈز و سرپرستِ اعلی ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن چوہدری محمد نعیم کی قیادت میں وفد کی ملاقات؛ منصب سنبھالنے پر مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا

مزید پڑھیں

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)روات پولیس کی کارروائی،14 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے14سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا، مدعی مقدمہ کے مطابق ملزم نے میری بیٹی سے زیادتی کی،روات پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو تحویل میں لے لیا،متاثرہ لڑکی کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے،ایس پی صدر انعم شیر کا کہناتھاکہ زیر تحویل شخص سے تفتیش کرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔…

مزید پڑھیں

راولپنڈی (سٹی رپورٹر)گوجر خان کے علاقہ میں ہوٹل پر فائرنگ سے شہری کے قتل کے مقدمہ میں پیشرفت،واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق گوجر خان کے علاقہ میں ہوٹل پر فائرنگ سے شہری کے قتل کے مقدمہ میں پیشرفت،واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم کو تحویل میں لے لیا گیا، واقعہ تلخ کلامی پر پیش آیا، جس کا مقدمہ تھانہ گوجرخان میں درج کیا گیا ہے،ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے…

مزید پڑھیں

لاہور(پ ر)صوبائی وزیر خوراک سلمی بٹ سے سی ای او سیور فوڈز اور سرپرستِ اعلی ریسٹورنٹس، کیٹررز، سویٹس اینڈ بیکرز ایسوسی ایشن چوہدری محمد نعیم نے ممبر والٹن کینٹ بورڈ میاں فقیر حسین کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں فوڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل، کاروباری طبقے کو سہولیات کی فراہمی، فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد اور متعلقہ حکومتی اداروں کے ساتھ مثر رابطہ کاری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران سلمی بٹ کو صوبائی وزیر خوراک کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا گیا۔چوہدری محمد نعیم نے کہا کہ…

مزید پڑھیں

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) جمعیت علمائے اسلام (ف)اور وفاقی حکومت کے درمیان جاری سیاسی محاذ آرائی شدت اختیار کر گئی ہے، وفاقی دارالحکومت میں سیاسی درجہ حرارت انتہائی بلند ہو گیا ہے، ایک جانب حکومتی رہنماں اور جمعیت علمائے اسلام(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ شدت اختیار کر چکا ہے، تو دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کی جانب سے ریاستی اداروں پر بھی کھل کر تنقید کی جا رہی ہے۔ سیاسی کشیدگی کے اسی ماحول میں نیب راولپنڈی، وفاقی تحقیقاتی ادارے اور دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے متعدد اہم رہنماں…

مزید پڑھیں

گوجرخان (بیورو رپورٹ)مبارک ہسپتال کے قریب شوز شاپ میں چوری کی واردات، نامعلوم ملزمان دکان کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کے امپورٹڈ جوتے لے اڑے۔ تفصیلات کے مطابق حسنین علی رضا نے پولیس کو بتایا کہ وہ مبارکباقی  ہسپتال کے قریب ڈائمنڈ امپورٹڈ شوز کے نام سے کاروبار کرتے ہیں۔ صبح دکان پر پہنچے تو تالے ٹوٹے ہوئے اور شٹر کھلا پایا۔ اندر جا کر پڑتال کی تو 250 جوڑے امپورٹڈ شوز غائب تھے، جن کی مجموعی مالیت 6 لاکھ 70 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق درخواست موصول ہونے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف چوری…

مزید پڑھیں

راولپنڈی(خصوصی رپورٹر )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSMA) نے وزیراعلی پنجاب کے خصوصی اقدام کے تحت منعقد ہونے والے پنجاب یوتھ اسپورٹس گالا کو نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ، جسمانی صحت، مثبت سرگرمیوں اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک قابلِ تحسین اقدام قرار دیتے ہوئے اس میں نجی تعلیمی اداروں کے طلبہ کی زیادہ سے زیادہ شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں کم از کم 10 سے 15 روز کی توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔اس سلسلے میں مرکزی صدر ایپسما پاکستان کاشف ادیب جوادانی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بورڈ…

مزید پڑھیں